Zoha Asghar

Zoha Asghar please follow this page

22/03/2023

নৈাকা বাইচ

something smile 🙂
22/03/2023

something smile 🙂

آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی، والد نے دوسری شادی کر لی...ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک تھی یا ...
19/10/2022

آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی، والد نے دوسری شادی کر لی...
ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک تھی یا پرانی والی؟
بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا! پرانی والی ماں جھوٹی تھی نئی والی سچی ہے.
باپ نے پوچھا! وہ کیسے؟
بیٹا بولا: جب بھی میں کوئی شرارت کرتا، تو ماں کہتی تھی! بیٹا آج میں تجھے کھانا نہیں دوں گی، لیکن جب بھی کھانے کا ٹائم ہوتا، سب سے پہلے میرے ہاتھوں کو دھلاتی اور اپنے ہی ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلاتی.
نئی والی ماں نے ایک بار کہا تھا! اگر شرارت کی تو کھانا نہیں ملے گا، آج میں نے شرارت کی ہے صبح سے بھوکا اور پیاسا رکھا ہے.😭😭😭😭😭😭
اللّٰہ پاک سب کی ماؤں کو سدا سلامت رکھیں، جن کے والدین اِس دنیا میں نہیں ہیں اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور جن کے والدین زندہ ہیں، اللّٰہ پاک اُن کی عمر دراز کریں اور سدا سلامت رکھیں امین.🌹🌹
💖I love you Mom💖

آج گورنمنٹ سکول کی بچی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے دل چیر سا دیاٹیچر نے کہا سردیاں آگئی ہیں جرابیں لازمی پہن کر آئیں نہ...
17/10/2022

آج گورنمنٹ سکول کی بچی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے دل چیر سا دیا
ٹیچر نے کہا سردیاں آگئی ہیں جرابیں لازمی پہن کر آئیں نہیں تو سزا ملے گی
ایک غریب بچی جرابیں ناں خرید سکی شاپر پاؤں پر باندھ کر آگئی

17/10/2022
کرپٹ جج کا انجام تاریخ میں آتا ہے کہ تقریباً پانچ سو قبل مسیح میں ایرانی بادشاہ کامبیسیز (کمبوجیہ) جو کہ مشہور زمانہ سائ...
11/10/2022

کرپٹ جج کا انجام

تاریخ میں آتا ہے کہ تقریباً پانچ سو قبل مسیح میں ایرانی بادشاہ کامبیسیز (کمبوجیہ) جو کہ مشہور زمانہ سائرس اعظم کا بیٹا تھا کے دور حکومت میں شاہی جج جس کا نام سیسامنس تھا۔ بدعنوانی اور غلط فیصلے کرنے کا جرم ثابت ہوا تو بادشاہ نے اس کی کھال اتروانے کا حکم صادر کیا اور اس کی ذندہ حالت میں جلد اتار دی گئی اور پھر اس کی جلد جج کی کرسی پر لگا دی گئی۔۔جس پر وہ بیٹھ کر کبھی فیصلے سنایا کرتا تھا۔۔۔
سیسامنس کی جلد جج کی کرسی پر لگوانے کا مقصد یہ تھا کہ نیا جج جو جب بھی کوئی فیصلہ کرے تو اسے یہ کھال یاد کرواتی رہے کہ اس نے انصاف کرنا ہے۔۔اور کرپٹ جج کا انجام کیا ہوتا ہے یہ بھی اس کے ذہن میں رہے
۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ سیسامنس کی بعد اس کا بیٹا ہی جج کی کرسی پر بیٹھا تھا۔۔۔۔۔

بنکاک(نیوز ڈیسک)نیل پالش کا استعمال خواتین تو ساری دنیا میں کرتی ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک گاؤں میں مرد اپنے ناخنوں کو ...
06/10/2018

بنکاک(نیوز ڈیسک)نیل پالش کا استعمال خواتین تو ساری دنیا میں کرتی ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک گاؤں میں مرد اپنے ناخنوں کو نیل پالش سے لال کئے پھرتے ہیں۔ یہ کوئی فیشن نہیں ہے بلکہ ان بیچاروں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔ موت کا خوف ان کے سروں پر منڈلا رہا ہے اور اپنی جان کے تحفظ کے لئے یہ نیل پالش کا استعمال کر رہے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پوہانگ گاؤں میں گزشتہ تین ہفتے کے دوران پانچ جواں سال افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ سب ایک ہی طرح سے اچانک بے ہوش ہو کر گرے اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔ گاؤں والے اس بات کو ماننے کو تیار نہیں یہ طبعی اموات ہیں۔ یہ بات مشہور ہو چکی ہے کہ ایک ڈائن گاؤں کے مردوں کے پیچھے پڑ گئی ہے اور ایک ایک کر کے ان کی جان لے رہی ہے۔ ناگہانی موت سے بچنے کے لئے گاؤں کے ایک بزرگ نے یہ طریقہ بتایا ہے کہ مرد اپنے ناخنوں پر نیل پالش لگائیں تا کہ وہ دیکھنے میں عورتوں جیسے نظر آئیں۔ اب گاؤں کے سارے نوجوان ڈائن سے بچنے کے لئے ناخنوں پر نیل پالش لگا رہے ہیں۔ کچھ تو اتنے ڈر گئے ہیں کہ سرخی پاؤڈر بھی لگا رہے ہیں۔ اب دیکھئے ’ڈائن‘ اس دھوکے میں آتی ہے یا نہیں!

بنکاک(نیوز ڈیسک)نیل پالش کا استعمال خواتین تو ساری دنیا میں کرتی ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک گاؤں میں...

Address

Manikganj Dhaka
Manikganj
1820

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zoha Asghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share