Aqsa-The Warrior

Aqsa-The Warrior اک عمر نا کافی ہے لکھنےکو
گرسوچ میں پوری کائنات ہو
اقصٰی شاہد

I am not a survivor, I am a "WARRIOR." My scars are the badges of my honour.

I see art in everything. I dip my brush in my own soul & paint my thoughts in the form of colours & writing. I see Art in everything. I dip brush in my own Soul & Paint my thoughts in the form of Writings, Drawings, Paintings & much more. All credit goes to Almighty Allah.

~Join me in "REFLECTING YOUR PASSION"~

01/05/2026

“۳ سال… یا ۳ صدیاں…”
مجھے یاد ہے 2023 کی چھوٹی عید…
جب کوئی تہوار جیسا احساس ہی نہیں ہو رہا تھا،
کیونکہ آپ ICU سے واپس آئی تھیں اور طبیعت بہت خراب تھی…

مگر پھر بھی آپ نے کہا:
“اللہ کو پسند ہے، سنت ہے… عید کی نماز پڑھنے جاؤ، سب تیار ہو جاؤ۔”
مجھے یاد ہے وہ آخری عید جو میں نے آپ کے ساتھ گزاری…
اور اگلے دن میری فلائٹ تھی…
ہم دونوں ایک دوسرے کو بے بسی سے دیکھ رہے تھے…
نہ میں جانا چاہتی تھی…
نہ آپ مجھے الوداع کہنا چاہتی تھیں…
مگر ہم دونوں مجبور تھے…
بس دیکھ رہے تھے… اور سب سمجھ رہے تھے…
مجھے یاد ہے…
ہنستے ہنستے میں نے آپ کے ساتھ ایک تصویر لی، صرف ایک یاد کے لیے…
اور جیسے ہی میں گھر سے باہر نکلی، میں ٹوٹ کر روئی…
مجھے یاد ہے…
آپ بہت کچھ کہنا چاہتی تھیں، میں بھی…
مگر ہم خاموشی سے ایک دوسرے کو دیکھتے رہے…
مجھے یاد ہے
آپ مجھے گلے لگانا چاہتی تھیں، مگر اٹھ بھی نہیں سکتی تھیں…
اور میں نے لیٹے لیٹے آپ سے بوسہ لیا…
مجھے یاد ہے آپ کی ہر ان کہی بات…
آپ کی خواہشیں… آپ کی بے بسی
مجھے آپ کے چہرے کا ہر رنگ یاد ہے…
مجھے یاد ہے…
میں گھر تو آ گئی تھی، مگر دل پھٹ رہا تھا…
پھر دو دن بعد آپ کی حالت اتنی خراب ہو گئی
کہ آپ اپنے حواس بھی کھو بیٹھی تھیں…

مجھے یاد ہے…
پھر سب کو اندازہ ہو گیا تھا
کہ زندگی اب آخری سانسوں پر ہے…

مجھے یاد ہے…
آخری سانسوں میں بھی جب آپ کو اسٹریچر پر ڈال کر ہسپتال لے جایا جاتا تھا…
مجھے یاد ہے آپ کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں تھا
جس نے اپنی زکوٰۃ ادا نہ کی ہو (یعنی تکلیف نہ سہی ہو)…

مجھے یاد ہے…
آپ آخر تک اللہ کی ثنا بیان کرتی رہیں…
اور اپنی آخری سانسوں میں بھی
اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ سہنے کے بعد
اپنے محرم سے معافی مانگتی رہیں…

مجھے یاد ہے…
آپ بہت کچھ کہنا چاہتی تھیں، مگر کہہ نہ سکیں…

مجھے یاد ہے…
جب میں واپس آ رہی تھی، جہاز میں بیٹھی دعا مانگ رہی تھی:
“یا اللہ! یہ وقت روک لے… میری ماں کی جان میری گود میں نکلے…”

مجھے یاد ہے…
ایئرپورٹ پر میری حالت دیکھ کر ایئر ہوسٹس نے پوچھا:
“آپ ٹھیک ہیں؟ آپ ایسے سفر نہیں کر سکتیں…”
تو میں نے اسے کہا:
“میری ماں کی حالت ایسی ہے… پلیز مجھ سے یہ سوال نہ کریں…”

مجھے یاد ہے…
پھر میں نے سوچا… میں خودغرض نہیں بننا چاہتی…
یا اللہ! جیسی تیری رضا، ویسی میری…

اور پھر…
یہاں سے میرا رابطہ ٹوٹ گیا…
اور وہاں سے آپ کی سانسیں…

اور پہلی بار ایسا ہوا…
میں آئی… مگر آپ نے مجھے گلے نہیں لگایا…
آپ خاموش تھیں… اللہ کی امان میں جا چکی تھیں…
اور میں…
بے بس کھڑی تھی…

اب ہم جنت میں ملیں گے، ان شاء اللہ…

19/04/2026

Sunsets behind mountains remind you—
endings can be beautiful too.

Tight slap on those who said   is going to attack   Field Marshal    is in Iran. At the same time PM   is in Saudi Arabi...
16/04/2026

Tight slap on those who said is going to attack

Field Marshal is in Iran. At the same time PM is in Saudi Arabia.

Peace talks are on highest level.

THIS IS PAKISTAN that came in between otherwise we were fed up of war. With the help of Allah tala peace must prevail.

12/04/2026

﷽ وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاء 🇵🇰
شکریہ پاکستان
شاباش پاکستان

﷽ وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاء  🇵🇰 شکریہ پاکستان     🇵🇰
08/04/2026

﷽ وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاء 🇵🇰 شکریہ پاکستان

🇵🇰

08/04/2026

بھاگ لگے رہن!!!

آئی ایم ایف سے قرض لیا۔ افغانستان کی منجی ٹھوکی۔ چین سے جنگ بندی کی بات کی۔ ایران کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی۔ امارات کو قرض واپس دینے کی یقین دہانی کرائی. ٹرمپ کو دو ہفتے کی مہلت دلوائی۔ ایرانی سول آبادی کو بہت بڑی بربادی سے بچایا. عالمی ثالث بنے۔ آبنائے ہرمز کھلوائی۔ دنیا پھر کو تیسری عالمی جنگ ہے بال بال بچا لیا.

اور قوم؟ قوم ہفتے میں تین دن ورک فرام ہوم کرتے ہوئے، ایس ایل دیکھ رہی تھی۔

یہ ملک نہیں، معجزہ ہے، جو بیک وقت دیوالیہ بھی ہے اور ناگزیر بھی۔ دنیا کی کوئی بزنس سکول اس ماڈل کو نہیں سمجھا سکتا جس میں ایک ملک ایک ہاتھ سے بھیک مانگے اور دوسرے ہاتھ سے دنیا بچائے۔ جس کی کرنسی گر رہی ہو مگر عالمی وقار بڑھ رہا ہو۔ جس کا بجٹ خسارے میں ہو مگر جغرافیائی سیاسی سرمایہ عروج پر ہو۔

کوئی اور ملک ہوتا تو یا تو قرض لیتا یا جنگ روکتا۔ پاکستان نے دونوں بیک وقت کیے۔ اور درمیان میں کرکٹ بھی دیکھی۔

اسے کہتے ہیں پاکستان۔ جہاں بقا بھی معجزہ ہے اور معجزہ بھی معمول۔

پاکستان - نام یاد رکھیں! 😅

عارف انیس

Address

Ras Al-Khaimah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aqsa-The Warrior posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Aqsa-The Warrior:

Share