Headphones Show

Headphones Show Headphones and funny and amazing video

سردیوں کی ٹھٹھرتی رات میں صبح تین بجے کبھی انتہائی دھند میں کبھی ککر/کورے(پنجابی لفظ اردو میں پتہ نہیں کیا کہتے) میں، ہم...
31/07/2026

سردیوں کی ٹھٹھرتی رات میں صبح تین بجے کبھی انتہائی دھند میں کبھی ککر/کورے(پنجابی لفظ اردو میں پتہ نہیں کیا کہتے) میں، ہم جایا کرتے تھے ڈاہرانوالہ سے چشتیاں ایک ریڑھی رکشے پر برف لینے کے لیے۔۔۔اور جاتے جاتے ہاتھ جم جاتے تھے مکمل طور پر۔۔۔ اس رکشے سے پہلا گدھا ریڑھی بھی ہوتی تھی ہمارے پاس جو الموسٹ 2010 تک رہی شاید اس کے بعد یہ رکشہ ریڑھی بنائی تھی۔۔

اور گرمیوں میں بھی جب کبھی مال شارٹ ہوتا تو ڈالا کرایے پر لے کر دوسرے شہر جاتے کبھی چشتیاں کبھی ہارون آباد کبھی بخش خان، ڈالے میں پچیس تیس بلاک برف کے لوڈ کرتے اور واپس، میں کام کے معاملے میں بچپن سے ہی انرجیٹک تھا اور ذرا گیم شیم کے شوق کی وجہ سے فٹ بھی لہذا کام میں آگے آگے ہی ہوتا تھا۔۔۔ڈالا برف کا لوڈ کرنے کے لیے بلاک کھڑے کرنے ہوتے تھے ایک بلاک چار من کا ہوتا ہے جسے ایک سائیڈ سے قینچی(شکنجہ) ڈال کر زور سے جھٹکا دے کر کھڑا کرنا ہوتا، اور ایک ہی جھٹکے میں کرنا ہوتا کیونکہ برف پھسل جایا کرتی۔۔۔خیر برف لوڈ کر کے پھر اوپر تپڑ(برف کے لحاف) ڈالتے پھر اسی لوڈ ڈالے میں بلاکس کے اوپر بیٹھ کر واپس آتے اپنے شہر اور ٹھنڈی برف کے اوپر لحاف ہونے کے باوجود سن ہو جاتے تھے پہنچتے پہنچتے۔۔۔

گرمیوں میں لاگت اچھی ہوتی تھی ہماری تو اپنے شہر سے بھی دن کے پچاس پچاس بلاک برف کے فیکٹری سے لاد لاد کر لاتے تھے ایک چکر میں چھ بلاک آتے تھے تو سارا دن بھاگم بھاگ ہی رہتی تھی۔۔۔ اٹھ اٹھ دس دس چکر فیکٹری کے برف لوڈ کرنی پھر جا کر دوکان پر اتارنی پھر قریبی گاوں میں جہاں جہاں ہمارے گاہک تھے جو گاوں میں بیچتے تھے ان کو پہنچانی بھی۔۔۔ صبح تین بجے اٹھتے تھے اور ناشتہ ہوتا تھا دس بجے جا کر صبح کے چھ سات گھنٹوں میں الموسٹ بیس سے پچیس بلاک برف کے فیکٹری سے لا کر شہر میں اپنے پھٹے پر بھی پورا کرنا ہوتا تھا مال اور قریبی گاوں میں ارد گرد سبھی میں دو دو چار چار بلاک جن کو پہنچانے ہوتے تھے پہنچا دیتے تھے۔۔۔ ہاتھوں پر قینچی(شکنجے) سے بلاک کھینچ کھینچ اٹھا ٹھا کر چھالے بن جاتے تھے، پھر کام میں ہی پھوٹ جاتے تھے، شروع کے چند سالوں کے بعد پھر بننا بند ہو گئے ہاتھ سخت ہو گئے ویسے ہی کھردرے سے۔۔۔

صبح تین ساڈھے تین اٹھتے تھے اور رات گیارہ بجے گھر جاتے تھے۔۔۔

یہ برف والا ہمارا پرائمری کام ہوتا تھا، لیکن اس کے علاوہ میرے بابا جان کے پاس سبھی برف فیکٹریز کا حساب کتاب بھی ہوتا تھا وہ بھی دیکھتے تھے۔۔۔ اس کے علاوہ آئس کریم کونز اور کپ کا کام بھی ہول سیل میں کرتے تھے۔۔۔2012-14 تک مویشی بھی رکھے ہوئے تھے دو گائے ساتھ بکریاں وغیرہ ان کا چارہ کاٹ کر لاتے اسی کام میں سے ٹائم نکال کر اور سنبھالتے۔۔۔جب سردیاں آتیں تو برف والا کام کافی سلو ہو جاتا تھا گنڈیریوں والے،مچھلی والے اور بیکری والے لے کر جاتے تھے عام کسٹمر ختم ہو جاتا۔۔۔ لہذا ان دنوں میں بابا جان کرسیاں بنایا کرتے تھے جو میں نے بھی سیکھ لیں بچپن میں ہی اور ساتھ بنانے لگا۔۔۔ بابا جان کہا کرتے تھے پتر ہنر ہتھ اچ ہونا چائی دا۔۔۔سائیکلوں کی مرمت کا کام بھی کرتے تھے اپنی چھوٹی سی دوکان میں 2012 میں پھر اسی دوکان میں سائیکلوں کی جگہ موبائل شاپ بنا لی چھوٹی سی، ساتھ ایزی لوڈ جاز کیش وغیرہ کرتے تھے،سردیوں میں، یہ ایزی لوڈ والا کرتے، ڈسپوزیبل کپ گلاس بیچتے،،کرسیاں بُنتے تھے، شہتوت کی ٹہنیوں کے ٹوکرے بناتے تھے، چارپائیاں بنتے تھے۔۔۔یہ سارے کام میں نے سیکھے بابا جان سے اور ساتھ کیے اج بھی یہ سب ہنر ہاتھ میں ہیں جن کی میں بہت عزت کرتا۔۔۔

ہمیں حقیقتاً کبھی زیادہ تنگدستی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ایک لوئر مڈل کلاس میں ہوتے ہوئے بھی کبھی غربت جیسا احساس نہیں ہوا رب تعالیٰ کے کرم سے ، اور اس کے پیچھے تھی محنت بابا جان نے محنت کرنا سکھایا، دن میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام،تیز جھلساتی ہوئی دھوپ
میں بھی اور منجمند کر دینے والی سردی میں بھی۔۔ایک وقت میں چار چار کام۔۔۔ بابا کہا کرتے تھے پت کسی دے ہتھ ول دیکھن نالوں بہتر کہ بندہ اپنے ہڈ ہلا لوے(کسی کی طرف مدد کے لیے دیکھنے کے بجائے خود محنت کر لینی چاہییے)

یہ روداد صرف 2014 تک کی ہے، 2014 میں میری جاب ہو گئی تھی، جاب پر جا کر کیسی سٹرگل رہی کیسے سائیڈ بائے سائئڈ سٹڈی کی مشکل ترین جاب میں، کیسے ڈیجیٹل فیلڈ میں آیا،کیسے چینلز بنائے اور چلائے، سروسز دیں۔۔بزنس میں کیسے آیا اسے کیسے گرو کیا یہ الگ داستان پن پوسٹ میں موجود ہے،

یہ جو آج الحمدللہ اس لیول کا بزنس , اور کنسلٹنگ فرم چار سال میں کھڑی آپکو نظر آ رہی ہے ہے۔۔۔ یہ محنت زندگی کے بیس سالوں میں سیکھی ہے۔۔۔ محنت گھٹی میں ڈالی ہمارے بابا جان نے۔۔۔میرے ماتھے پر ابھی تک برن مارکس ہیں، پیچ بنا ہوا جھلسنے سے۔۔۔

میں نے کچھ دن پہلے اپنی "نکھٹو پن" والی پوسٹ ایک گروپ میں شئیر کی، جس میں نکھٹو پنے کی حوصلہ شکنی کی گئی تھی اور محنت پر ابھارا گیا تھا جوانوں کو۔۔۔!!

نیچے ایک بھائی صاحب کا کمنٹ آیا۔۔" انتہائی سفاکانہ تحریر ہے، ایسی باتیں وہی کرتے جو منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے ہوتے۔۔۔!! تو سوچا اپنے سونے کے چمچ 🥄 کے بارے بھی لکھا جائے کچھ تھوڑا بہت🙂
(یہ ساتھ اٹیچ تصویر ہمارے پھٹے کی ہے، سامنے رکشہ ریڑھی کھڑی جو کھڑے کھڑے خستہ ہو گئی)
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز (جولائی 2024 کی میموری نئے جڑنے والے احباب کے لیے)
#ماسٹرمحمدفہیم

28/07/2026

🤣🤣

یہ واقعہ سیکنڈ تھامس شول کے قریب پیش آیا جو ایک متنازع علاقہ ہے اور جس پر چین اور فلپائن دونوں اپنا حق جتاتے ہیں
21/07/2026

یہ واقعہ سیکنڈ تھامس شول کے قریب پیش آیا جو ایک متنازع علاقہ ہے اور جس پر چین اور فلپائن دونوں اپنا حق جتاتے ہیں

کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
21/07/2026

کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

21/07/2026
20/07/2026

Plzz respect 🙏

19/07/2026

جب ایک ہی موٹر سائیکل کو دو الگ چور چوری کرنے آئے، پھر کیا ہوا ویڈیو میں دیکھیں۔

17/07/2026

کراچی گلستان جوہر میں دوکان پر کام کرنے والی بیوہ خاتون کو ہراس کرنے کا معملہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پولیس انکوئری کرے
گلستان جوہر بلاک 9 پی آئی اے سوسایٹی گیٹ نمبر 3

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
17/07/2026

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Address

Al Khawneej 2
Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Headphones Show posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share