Urdu Jokes

Urdu Jokes Urdu jokes mean lateefy in Urdu language. We have largest collection of mazahiya urdu lateefy. This page is created solely for entertainment purpose.

Sardar Joke 😉
10/05/2022

Sardar Joke 😉

11/01/2022

ایک پاگل نے ایک موبائل شاپ سے انتہائی مہنگا موبائل چُرا لیا۔...
مالک نے اسے پکڑ لیا ۔جیسے ہی اسے اندازہ ہوا کہ چوری کرنےوالا شخص محض پاگل ہے۔...
تو اس نےسوچا کہ ایک پاگل مہنگا موبائل کیسے استعمال کر سکتا ہے۔
اس نے پاگل سے کہا کہ وہ اس موبائل کو آپریٹ کرکے دکھائے۔
پاگل نے خوش ہو کر موبائل سکرین کو پریس کیا۔مگر کچھ نہ ہوا۔
وہ مسلسل سکرین پریس کرتا گیا....See More🤣🤣🤣

https://youtu.be/KLtltsejshs
11/01/2022

https://youtu.be/KLtltsejshs

1 vs 4 Clutch & Got Chicken Dinner 😎 | Mirror World Livik Gameplay | Hoffa Pubg Mobile | PUBG MOBILE DUBAI ...

11/12/2021

😐تلخ_حقیقت😐
موت کے دن قبر کھودنے محلے کے غریب آتے ہیں،
جبکہ شادی کے دن الگ کھانا امیر کے لیے لگتا ہے ہم اجتماعی منافق ہیں 💔

15/11/2021

‏ایک شخص اپنے بیٹے کو پیر کے پاس لے گیا اور پیر صاحب سے کہا،
میرا بیٹا چور ہے چوری سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک تعویذ چاہیے پیر نے تعویذ دے دیا😇
ان شاء اللہ اب کوئ چوری نہیں کرے گا، باپ اور بیٹا گھر واپس جارہے تھے بیٹا بہت آہستہ چل رہا تھا والد بہت خوش ہوا،کہ کچھ بہتری ہو رہی ہے... 🥳🥳
والد نے بیٹے سے پوچھا جسم میں کچھ بہتری محسوس ہورہی ہے🤨
بیٹا بولا باقی ٹھیک ہے پیر صاحب کے جوتے بہت تنگ ہیں سہی سے چلا نہیں جارہا....

🤣🤣🤣

06/11/2021
06/11/2021

عام روایت چل پڑی ہے ایک دوسرے کو برے نام یا برے القابات سے پکارنا، اخلاق سے عاری قوم مخالفت میں کسی کو یہودی ایجنٹ تو کسی کو مولانا ڈیزل کہہ کر پکارتی ہے، کوئی زانی وکوکینی قرار پایا تو کوئی ملا منافق، کبھی کوئی محض اختلاف کی بنیاد پر کافر وقادیانی بنا دیا گیا تو کوئی فضلانڈو، کوئی پٹواری ٹھہرا تو کوئی یوتھیا ۔۔۔ آئیے دیکھتے ہیں اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ 😥
اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا يَسۡخَرۡ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوۡمٍ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنُوۡا خَيۡرًا مِّنۡهُمۡ وَلَا نِسَآءٌ مِّنۡ نِّسَآءٍ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُنَّ خَيۡرًا مِّنۡهُنَّ‌ۚ وَلَا تَلۡمِزُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ‌ؕ بِئۡسَ الِاسۡمُ الۡفُسُوۡقُ بَعۡدَ الۡاِيۡمَانِ‌ ۚ وَمَنۡ لَّمۡ يَتُبۡ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ۔ (سورة الحجرات۔ آیت 11)
" اے ایمان والو ! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، اور جو توبہ نہ کریں وہی ظالم لوگ ہیں۔
فسق اللہ تعالی کی حکم عدولی کو کہتے ہیں، فاسق ایسے لوگ جو اللہ کی اطاعت سے نکل گئے، جو بداعمالیوں میں مبتلا ہو گئے۔
*محض کسی کو برے نام سے پکارنے والا، کسی کو برے القابات سے بلانے والا فاسق اور ظالم قرار پاتا ہے۔*
ایک شخص دوسرے کسی شخص کا استہزاء یعنی اس سے مسخرا پن اسی وقت کرتا ہے جب وہ خود کو اس سے بہتر اور اس کو اپنے سے حقیر اور کمتر سمجھتا ہے حالانکہ اللہ کے ہاں ایمان وعمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور کون نہیں، اس کا علم صرف اللہ کو ہے اس لیے خود کو بہتر اور دوسرے کو کم تر سمجنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں لوگوں کو حقیر سمجھنے کو کبر سے تعبیر کیا گیا ہے ’الکبر بطر الحق وغمط الناس‘ اور کبر اللہ کو نہایت ہی ناپسند ہے۔
ایک دوسرے پر طعنہ زنی مت کرو اپنے طور پر استہزاء اور تحقیر کے لیے لوگوں کے ایسے نام رکھ لینا جو انہیں ناپسند ہوں یا اچھے بھلے ناموں کو بگاڑ کر بولنا برے القابات سے پکارنا مثلاً اے کافر اے زانی یا شرابی وغیرہ یہ بہت برا کام ہے۔
ایک روایت میں آتا ہے کہ عکرمہ بن ابی جہل اسلام قبول کرنے کہ بعد جب مدینہ میں آئے تو مسلمان انہیں "امت کے فرعوں کا بیٹا" کہہ کر پکارتے، عکرمہ نے اس کی شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی تو یہ آیت نازل ہوئی۔
سلف صالحین نے اس امر سے بچنے میں حد درجہ مبالغہ سے کام لیا ان میں عمرو بن شرجیل کا قول ہے اگر میں کسی آدمی کو دیکھوں کہ وہ کوئی فعل کر رہا ہے اور میں اس پر ہنس پڑوں تو مجھے ڈر ہے کہ میں بھی اس فعل میں مبتلا نا ہو جاؤں۔
*حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے "آزمائش بات پر ہی منحصر ہے، اگر میں کتے کا مذاق اڑاؤں تو مجھے ڈر ہے کہ میں کتا بنا دیا جاؤں"*
صحیح ترمذی میں آتا ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی "یا رسول اللہ حضرت صفیہ چھوٹے قد کی عورت ہیں اور ہاتھ سے اشارہ کیا" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "تو نے ایسی بات کی ہے اگر اسے سمندر میں ملایا جائے تو وہ متغیر ہوجائے"
*کسی کا مذاق اڑانا، کسی کی عیب جوئی کرنا کتنا برا ہے اس کے لیے یہ ایک روایت ہی کافی ہے۔*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا "تم میں سے کوئی ایک اپنے بھائی میں تنکا دیکھ لیتا ہے اور اپنی آنکھ میں شہتیر کو چھوڑ دیتا ہے" یعنی رائی کا پہاڑ بنا دیتا ہے۔
*ایک قول کے مطابق انسان کی سعادت مندی اس میں ہے کہ دوسروں کے عیوب میں مشغول ہونے کے بجائے اپنے عیوب میں مشغول ہو جائے۔*
ایک روایت میں ہے جس نے اپنے بھائی کا برا لقب ذکر کیا یا اس کے ساتھ مذاق کیا تو ایسا کرنے والا فاسق ہوتا ہے حدیث صحیح میں ہے "جس نے اپنے بھائی کے بارے میں کہا اے کافر تو یہ قول کسی ایک کی طرف لوٹے گا، جس کے متعلق کہا گیا اگر وہ ایسا ہی ہوا تو ٹھیک ورنہ کافر کہنے والا کافر ہو جائے گا"
*جس نے وہ عمل کیا جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا تھا یعنی مذاق، عیب لگانا تو ایسا کرنے والا فاسق ہوگا۔*
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا "جس نے کسی مؤمن کو اس گناہ کی وجہ سے عار دلائی جس سے اس نے توبہ کی ہوئی ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ اپنے ذمہ لیا ہوا ہے کہ اسے آزمائش میں ڈالے اور اسے دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا کرے"
*کیا آپ بھی دنیا وآخرت میں ذلیل ہونا چاہتے ہیں؟ اگر نہیں تو لوگوں کو عار پہنچانے سے باز رہیں۔*
امام بخاری نے جامع صحیح میں کتاب الادب کا ایک باب باندھا ہے۔
نبی کریم نے ارشاد فرمایا "انسان کو ایسا لقب نہ دیا جائے جسے وہ ناپسند کرتا ہے اور جسے وہ پسند کرتا ہے وہ لقب اسے دینا جائز ہے کیا تم نہیں دیکھتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر کو فاروق، حضرت ابوبکر کو صدیق، حضرت عثمان کو ذوالنورین، حضرت خزیمہ کو ذوشہاتیں، کسی کو ذوشمالین اور کسی کو ذویدین وغیرہ کا لقب دیا۔
*زمحشری نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے "ایک مؤمن کا دوسرے مؤمن پر یہ حق ہے کہ اسے وہ نام دے جو اسے سب سے زیادہ محبوب ہو"*
جو ایسے القاب ذکر کرنے سے توبہ تائب نہ ہوئے جس سے مسلمان اذیت محسوس کرتے ہیں وہ ان منع کی گئی چیزوں کو اپنا کر اپنی جانوں پر ظلم کرنے والوں میں سے ہیں
*لہذا کوشش کیجیئے کہ ایسے تمام برے القابات سے گریز کیا جائے ۔۔۔ اللہ عزوجل ہم سب کا حامی وناصر و ۔۔۔ اللھم آمین*

03/11/2021

دو روز پہلے ایک انتہائی دل کے قریب شخصیت کی نکاح کی تقریب میں جانا ہوا نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کے بعد انکا ہدیہ کچھ معمولی رقم دے کر کنارہ کر لیا گیا جس پر نکاح خواں برہم نظر آئے تو ہم نے دولہے والوں سے بات کی پر وہ نہ مانے طعام کا اہتمام کیا گیا بعد ازاں نکاح و طعام دلہے کو دلہن کے اسٹیج پر لیجایا جانے لگا تو جیسے ہی مرد حضرات دلہے کو خواتین کے پنڈال میں لانے لگے تو پیسوں کی کچھ دستیاں نکال کر پنڈال میں پیسے لٹانے لگے میری نگاہ جیسے ہی زمین پر بکھرے نوٹ پر پڑی تو ایک دم دل میں ایک آواز سی گونجنے لگی کہ تم کیوں ان لوگوں میں یہ دولت کیوں تقسیم نہیں کرتے جو اسکے اصل حقدار ہیں نہ جانے کتنے لوگ مانگ مانگ کر تھک جاتے ہیں پر کوئی انکے سوالیہ ہاتھوں پر جواب نہیں لوٹاتا کیوں اس مال سے بھوکے کی بھوک نہیں مٹاتے یہاں تک کہ مزدور کو اسکی محنت کے مطابق اجرت تک نہیں دیتے پر خواتین کہ درمیان پیسوں کو اڑانا قابل فخر کام سمجھتے ہیں حالانکہ حقیقت میں یہ نئے چہروں میں صنف نازک کو متاثر کرنے کی اوباش کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو کہی انکے دل کے خانوں میں شہرت کا مرض پل رہا ہوتا ہے اس تمام ماجرے کو دیکھ کر مجھے بے حد افسوس ہوا کہ نکاح خواں کو مناسب رقم بھی نہ دے سکے پر نام بنانے کیلیئے دیکھاوے کی خاطر لوگوں کو متاثر کرنے کیلیئے بے شعور لوگ پیسے لٹائے جارہے ہیں آؤ مل کر ایک ایسا سماج قائم کریں جہاں ہم بے شعور لوگوں کو شعور پہنچا سکیں انھیں یہ بات سمجھانے کی کوشش کریں کے آپکی شہرت اور خواہش سے زیادہ اہم غریب کی بھوک مٹانا ہے اپنی دولت کا صحیح استعمال کریں لوگوں کیلیئے آسانی پیدا کریں دولت کا صحیح استعمال تو یہ ہے۰ ناکہ اسے لٹایا جائے جب تک ہم معاشرے میں ہر فرد کو دولت کا صحیح استعمال نہ سیکھادیں تب تک یہ معاشرہ تاریکیوں میں ڈوبا رہے گا آیئے مل کر ایک دوسرے کو جینے کا سلیقہ سیکھائیں اپنے حصے کا چراغ جلا کر معاشرے کو اندھیروں سے آزادی دلائیں
آؤ_مل_کر_معاشرہ_سدھاریں

07/10/2021

Question: Ek kaali billi building k 20wy(beeswy) floor say neechy gir rahi hai,
neechy khadi safaid billi usay dekh kar kia kahy gi?

Answer: ?

07/10/2021

Wo kya sawal hai jiska jawab aap ke ilawa har koi de sakta hai, laykin ap nahin?

10/09/2021

ایک گائے راستہ بھٹک کر جنگل کی طرف نکل گئی۔ وہاں ایک شیر اس پر حملہ کرنے کیلئے دوڑا۔ گائے بھاگنے لگی ۔ شیر بھی اُس کے پیچھے دوڑتا رہا۔ گائےنے بھاگتےبھاگتےبالآخر ایک دلدلی جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ شیر نےبھی اس کے پیچھے چھلانگ لگادی لیکن گائے سے کچھ فاصلے پر ہی دلدل میں پھنس گیا۔ اب وہ دونوں جتنا نکلنے کی کوشش کرتے دلدل میں اُتنا ہی پھنستے جاتے۔
بالآخر شیر غصے سے بھُنَّاتا ہوا ڈھاڑا: ’’ بدتمیز گائے! تجھے چھلانگ لگانے کیلئے اور کوئی جگہ نہیں ملی تھی۔ کوئی اور جگہ ہوتی تو میں تجھے چیر پھاڑ کر کھاتا اور صرف تیری جان جاتی، میں تو بچ جاتا لیکن اب تو ہم دونوں ہی مریں گے‘ گائے ہنس کر گویا ہوئی:’’جناب شیر! کیا آپ کا کوئی مالک ہے شیر مزید غصے سے تلملاتا ہوا ڈھاڑا: ’’ تیری عقل پر پتھر! میرا کہاں سے مالک آیا؟ میں تو خود ہی اس جنگل کا بادشاہ ہوں، اس جنگل کا مالک ہوں گائے کو پھر ہنسی آگئی، کہنے لگی: ’’بادشاہ سلامت ! یہیں پر آپ کمزور ہیں، نہایت ہی کمزور۔ میرا ایک مالک ہے، جو کچھ ہی دیر میں مجھے ڈھونڈھتا ہوا یہاں آجائے گا اور مجھے نکال کر لے جائے گا اور آپ کو مار ڈالے گا پھر گائے زور زور سے آوازیں نکال کر اپنے مالک کو اپنی طرف اپنی نجات کیلئے پکارنے لگی۔ ٹھیک شام کے قریب چرواہا اپنی گائے کو ڈھونڈھتا ہوا آیا ، شیر کو مار ڈلا اور گائے کو نکال کر لے گیا۔آج ہم مسلمان بھی اُس گائے کی طرح بھٹک گئے ہیں اور شیر نما دشمن ہمارے پیچھے لگا ہوا ہے۔ جبکہ ہمارا بھی ایک مالک ہے جو زبردست اور حکمت والا ہے جو ہمیں دشمن کی سازش اور ظلم و بربریت سے نجات دلانے کی پوری قدرت رکھتا ہے۔ لیکن افسوس کہ ہم اپنے زبردست قدرت والے مالک کو پکارنے کے بجائے اپنے دشمن کو ہی اپنا خیرخواہ اور مددگار سمجھ رہے ہیں اور ان کے ہی اشاروں پر چل رہے ہیں، نتیجتاً ناکام و نامراد ہو رہے ہیں۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ (149) آل عمران

’’اے ایمان والو اگر تم کافروں کے اشاروں پر چلو گے تو وہ تمہیں الٹے پاؤں پھیر دیں گے پھر تم نقصان اٹھاتے ہوئے (ناکام و نامراد) پلٹو گے‘‘ (149) آل عمران

18/08/2021

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

کہ *’’میں اپنی امت کے کچھ لوگوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، جو قیامت کے دن مکہ کے پہاڑوں جیسی نیکیاں لے کر آئیں گے؛ لیکن اللہ تعالی ان ساری نیکیوں کو اکارت کر دیں گے۔*

سیدنا ثوبان رضی اللہ نے عرض کیا: کہ اے اللہ کے رسول! *ان کے کچھ اوصاف و علامتیں ہمیں بتلا دیجئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ بے خبری میں بھی انہیں میں سے ہو جائیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا سنو! وہ تمہارے ہی بھائی ہوں گے، تمہاری جنس اور نسل کے ہوں گے۔ وہ تمہاری ہی طرح رات (کی نیکیوں) کوحاصل کریں گے؛ لیکن جب اللہ کی حرام کردہ چیزوں کے ساتھ خلوت اور تنہائی کو پائیں گے تو ساری حدود توڑ کررکھ دیں گے۔* (رواہ ابن ماجہ)‘‘

* *

موبائل فون ایک صندوق ہے، بالفاظ دیگر "بینک لاکر" ہے، ان میں نیکیاں یا برائیاں آپ اس میں جو بھی ڈالیں گے کل قیامت کے دن اپنے نامہ اعمال میں موجود پائیں گے۔

*اللہ سے دعا بھی کیجئے:*
اے اللہ! ہمیں اپنا ایسا ڈر اور خشیت عطا فرما جو ہمارے اور تیری نافرمانیوں کے درمیان حائل ہو جائے۔
اے اللہ! ہم آپ سے خلوت وجلوت میں آپ کی خشیت کا سوال کرتے ہیں۔

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Jokes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Urdu Jokes:

Share