آسیب زدہ محبت

آسیب زدہ محبت Art & Entertainment

14/02/2026
16/03/2025

خاک اور صبر کا رِشتہ بھی عجب رِشتہ ہے
لاش مٹی میں گئی آنکھ سے آنسُو سُوکھے

دُور تک نہر کے چہرے پہ دراڑیں آئیں
ایک درویش نے بس اِتنا کہا” تُو "سُوکھے

16/03/2025

وہ دوست ہو یاکوئی رت ہو تجربہ ہے مِرا
کہ جاتے جاتے رُلایا ہے ہرکسی نے مجھے

16/03/2025

آسیب جفت سے ہوۓ مانوس یوں کہ ہم
ہر دل سے اُتر جاتے ہیں ، چار دن کے بعد

16/03/2025

دِل کے اچھے ہونے سے پہلے آپ کی زبان کا اچھا ہونا بھی ضروری ہے! کِیونکہ! لوگوں کا پہلے آپکی زبان سے واسطہ پڑتا ہے ، دِل تک تو پھر کُچھ چند خاص لوگ ہی پہنچتے ہیں_

13/11/2024

‏پہلے لوگ مر جاتے تھے روح بھٹکتی رہتی تھی
اب روح مر جاتی ہے لوگ بھٹکتے رہتے ہیں۔

23/10/2024

تجھ سے بچھڑے ہیں تو حُسنِ اتفاق تو دیکھ
سارے شہر میں جدائی کی وباء پھیل گئی

23/10/2024

سنو!!!
موسم نے بدلنا شروع کر دیا ہے ، اب آسمان کو شام کی چادر اوڑھنے کی بہت جلدی ہونے لگی ہے ...
آہستہ آہستہ ...
راتیں طویل ہو جائیں گی اور دن چھوٹے ...
جاڑے کی راتیں
تم جانتے ہو نا ...!
کیسی خاموشی اور ویرانی ہوتی ہے ان راتوں میں ۔۔
کیا کرو گے تم ...؟
جب یہ خاموشی تمہارے اندر شور کرے گی تو ...؟
اپنے گھر کی چھت پر ٹہلتے ہوئے جب تم زمین کو دیکھو گے تو
کس سے گفتگو کرو گے ؟؟
جب تمہیں اپنے دل کی دھڑکن صاف سنائی دے گی تو کیا اس میں میرا نام نا ہو گا ؟؟؟
اس بار تم مجھ سے نہیں بلکہ میری باتیں کرنا ...
فضاء میں گونجتی اس خاموشی کو تم ہماری داستان سنانا ....
لازوال محبت کی داستان ...!!!

23/10/2024

آپ سچ کو اپنی اگلی نسل میں منتقل کریں
آپ انہیں وہ سکھائیں
جو آپ نے بہت دیر سے سیکھا
یہی تربیت ہے یہی زمہ داری ہے

04/08/2024

راہِ نفرت میں بھٹکتی ہوئی وحشی دُنیا
تُجھ کو اِک راز بتاؤں کسی اُجرت کے بغیر

کمسنی ہو ، جوانی ہو ، یا کہ ہو بڑھاپا
آدمی جی ہی نہیں سکتا محبت کے بغیر

Address

Dubai

Telephone

+923244357540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آسیب زدہ محبت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share