94 News Networks

94 News Networks 94 News Networks
(2)

سرفراز احمد جو بطور ٹیسٹ کپتان بری طرح ناکام رہے، انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیاشان مسعود جو کرکٹ کے تمام فارمیٹس...
05/19/2026

سرفراز احمد جو بطور ٹیسٹ کپتان بری طرح ناکام رہے، انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا
شان مسعود جو کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں ناکام رہے، انہیں ٹیسٹ کی کپتانی دے دی گئی
شاہین آفریدی جو ایک سیریل Choker ہیں، ون ڈے کے کپتان ہیں
سلمان آغا جو ٹی 20 کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں
مسخرے لوگ
ایکس صارف فیصل رانجھا کا قومی ٹیم پر تبصرہ
سورس: ایکس اکاؤنٹ (ranjha001@)

سینئر صحافی طارق متین حکومت پر برس پڑے اور اپنے ایک وی لاگ میں کہاکہ ہر چیز پر کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف اجازت دے گا، مری...
05/19/2026

سینئر صحافی طارق متین حکومت پر برس پڑے اور اپنے ایک وی لاگ میں کہاکہ ہر چیز پر کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف اجازت دے گا، مریم کا جہاز آئی ایم ایف کی اجازت سے خریدتے ہو، ججوں کی تنخواہیں، اراکین اسمبلی کی تنخواہیں، بڑے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور دھڑادھڑعالی شان دفاتر آئی ایم ایف کی اجازت سے بناتے ہو، الیکٹرک بسیں آئی ایم ایف کی اجازت سے لیتے ہو، بجلی کی قیمتیں اس سے پوچھ کر بڑھاتے ہیں؟ان کا مزید کہناتھاکہ جب لوگوں کو ریلیف دینے کی بات ہوتو آئی ایم ایف سے اجازت کی بات، جب اپنی عیاشیاں ہوں اور آسائشیں ہوں ،اربوں روپے تشہیر پر لگانا ہوتو آئی ایم ایف کی اجازت نہیں چاہیے ہوتی؟ لوگ نفرت کرتے ہیں آپ سے ، آپ کی شکل ، نام سے ، ووٹ کے پیپر پر موجود نشان سے ، آپ کی حکومت سے ۔

دنیا کی سب سے لمبی ٹنل
05/19/2026

دنیا کی سب سے لمبی ٹنل

05/19/2026

لڈو نے پوری منڈی ہلا دی،بچوں کی ضد، ہمیں لڈو ہی چاہیے
شاہ پور کانجر ا منڈی میں خریداروں کی لائنیں لگ گئیں

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بدترین مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مبینہ لاقانونیت اور سیاسی قیدیوں کی رہائ...
05/19/2026

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بدترین مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مبینہ لاقانونیت اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کے حق میں جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے اعلامیے میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ لاقانونیت کے خاتمے اور آئینی و جمہوری اصولوں کی بحالی کے لیے احتجاج ناگزیر ہو چکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

تحریک کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی

نجی ٹی وے چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق قربانی کے بکرے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد سے سیالکوٹ کے لیے روانہ کیے گئ...
05/19/2026

نجی ٹی وے چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق قربانی کے بکرے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد سے سیالکوٹ کے لیے روانہ کیے گئے تھے، بس ترنڈہ سوائے خان پھاٹک پہنچی تو ڈگی کھولنے پر بکرے مردہ پائے گئے۔

تمام 9 بکرے ممکنہ طور پر بس کی ڈگی میں گرمی اور آکسیجن کی کمی سے ہلاک ہوئے، بس میں سوار مسافروں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

05/19/2026

شاہین آفریدی اور عمر گل میں تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

05/19/2026

حالات خراب ہوئے محبت کا دعویٰ کرنے والی بدل گئی

05/19/2026

بابر اعظم کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ،سب سے زیادہ رنز

05/19/2026

بابر اعظم کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ،سب سے زیادہ رنز
ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ قائم کر دی، دنیا حیران۔

ڈاکٹر محمد صبیح انور (فرزندِ پروفیسر سعادت انور صدیقی) نے یو ای ٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیئرنگ کرنے کے بعد طبیعیات سے ...
05/18/2026

ڈاکٹر محمد صبیح انور (فرزندِ پروفیسر سعادت انور صدیقی) نے یو ای ٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیئرنگ کرنے کے بعد طبیعیات سے جنون کی حد تک لگاؤ کے باعث آکسفورڈ یونیورسٹی سے کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی کی اور پاکستان واپس آ کر لمز (LUMS) یونیورسٹی میں 'فز لیب' کے ذریعے مقامی سطح پر سائنسی آلات سازی اور جدید تدریس کا آغاز کیا۔
خوارزمی سائنس سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری اور شریک بانی کے طور پر انہوں نے سائنس کو جامعات کی چار دیواری سے نکال کر 'لاہور سائنس میلہ' جیسے بڑے پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک عوامی تحریک میں بدل دیا، اور انہی کی ان تھک سائنسی ابلاغ، تحقیق اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 'تمغۂ امتیاز' کے قومی اعزاز سے نوازا ہے جس پر خوارزمی سائنس سوسائٹی کی یہ مبارکباد 100 فیصد بجا ہے۔

Address

Dubai
Chapleau, ON

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 94 News Networks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share