bajaur Awaz

bajaur Awaz د باجوڑ اواز د سیمی تازہ خبرونہ پیحی اع د خلکو اواز

*درخواست بنام*محترم جناب ایم پی اے انورزیب خان صاحب   محترم جناب ایم این اے مبارک زیب خان صاحب موضوع: ورسک ٹو پشت روڈ بٹ...
14/07/2026

*درخواست بنام*
محترم جناب ایم پی اے انورزیب خان صاحب
محترم جناب ایم این اے مبارک زیب خان صاحب

موضوع: ورسک ٹو پشت روڈ بٹمالی براستہ خونانو
شاہ،خالی شاہ کی تعمیر و مرمت کےبارے میں درخواست

عرض ہے کہ ہم بٹمالی کے رہائشی ہیں۔ ہمارے علاقے کا سب سے پرانا اور اہم روڈ "ورسک ٹو پشت" ہے۔ یہ روڈ سب سے پہلے بٹمالی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ٹریفک کے زیادہ رش اور بارشوں کی وجہ سے یہ روڈ کافی حد تک خراب ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں نے متبادل کے طور پر ایک نیا روڈ تجویز کیا جو کہ مین بٹمالی کے "ڈبہ" سے شروع ہو کر "شاسر" میں "سروونو مین روڈ" سے ملتا ہے۔ الحمدللہ وہ روڈ اب مکمل طور پر پی سی سی ہو چکا ہے۔

لیکن اس نئے روڈ کے بننے کی وجہ سے ہمارا پرانا "ورسک والا روڈ" مکمل طور پر نظر انداز اور ویران ہو گیا ہے۔ جس کے باعث بٹمالی کی آدھی آبادی ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی سہولیات ہیں کہ آپ عوام کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمارے اس جائز مطالبے کو پورا کریں گے اور ہمارے زندگیوں کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

05/07/2026

باجوڑ: سلارزئی اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری

باجوڑ کے علاقے سلارزئی اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور مزید خیر فرمائے۔ آمین

05/07/2026

خوشخبری :
آج احمد اسکن کیئر، ایستھیٹک اینڈ ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کی افتتاحی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے معزز مشران، سیاسی نمائندگان، علماء کرام، ڈاکٹرز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کرکے ڈاکٹر شفیق احمد کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ جدید کلینک جلد، بالوں اور خوبصورتی سے متعلق جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا، جہاں ڈاکٹر شفیق احمد (گولڈ میڈلسٹ ڈرماٹولوجسٹ) اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں گے۔
پتہ: احمد اسکن کیئر، ایستھیٹک اینڈ ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک، بمقابلہ ڈی ایچ کیو ہسپتال، باجوڑ میڈیکل کمپلیکس (BMC)، بیسمنٹ۔
رابطہ نمبر 03345585348
03068005042

03/07/2026
03/07/2026

خوشخبری:
آج سلارزئی پشت بازار، اسرار خان مارکیٹ میں کلاسک ہیئر سٹائل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے معزز مشران، دوستوں اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
باجوڑ میں پہلی بار جدید ترین اور بین الاقوامی معیار کی مشینوں سے آراستہ اس جدید ہیئر سیلون میں اب آپ کو پروفیشنل ہیئر کٹس اور جدید ہیئر ٹریٹمنٹس کے لیے کسی بڑے شہر جانے کی ضرورت نہیں۔ یہاں تجربہ کار ہیئر اسٹائلسٹس کی نگرانی میں کیریٹن + پروٹین ٹریٹمنٹ، ہیئر ریبونڈنگ، سموتھننگ، جدید اسکن فیڈ، پومپاڈور اور دیگر جدید ہیئر اسٹائلز کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔
اپنے انداز کو دیں ایک نیا، اسٹائلش اور کلاسک لُک، اور آج ہی کلاسک ہیئر سٹائل تشریف لائیں۔
پتہ: سلارزئی پشت بازار، اسرار خان مارکیٹ، باجوڑ۔

01/07/2026

سلارزئی تندوکہ کے عوام کی ایم این اے اور ایم پی اے کو آخری وارننگ
سلارزئی تندوکہ کے عوام نے اپنے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے دوران علاقے کا دورہ کریں اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں۔ بصورتِ دیگر اہلِ علاقہ ان کے گھروں کے سامنے پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
چار ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل تندوکہ آج بھی بنیادی تعلیمی سہولیات سے محروم ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں نہ پرائمری سکول موجود ہے، نہ مڈل سکول، اور نہ ہی بچیوں کے لیے کوئی سکول قائم کیا گیا ہے۔ عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے جائز مسائل کو فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اہم اعلان  پشت بازارآج بروز 30 جون 2026 کو پشت بازار، باجوڑ میں ایک غریب شخص کے 1000 سعودی ریال گم ہو گئے ہیں۔اگر کسی بھ...
30/06/2026

اہم اعلان پشت بازار

آج بروز 30 جون 2026 کو پشت بازار، باجوڑ میں ایک غریب شخص کے 1000 سعودی ریال گم ہو گئے ہیں۔

اگر کسی بھائی یا بہن کو یہ رقم ملی ہو تو براہِ کرم اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اصل مالک تک پہنچانے میں تعاون کریں۔ یہ رقم ایک غریب شخص کی امانت ہے، جس کی واپسی نہ صرف انسانی ہمدردی بلکہ بہت بڑی نیکی بھی ہے۔

اگر کسی کو یہ رقم ملی ہو یا اس بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری طور پر اصل مالک یا قریبی ذمہ دار افراد سے رابطہ کریں۔
0305 9501424
03025483240

آپ سب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس اعلان کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ امانت اپنے اصل مالک تک پہنچ سکے۔

30/06/2026

باجوڑ میں گرمی اپنے عروج پر!

آج باجوڑ میں سورج آگ برسا رہا ہے، جبکہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ شدید گرمی نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔

#باجوڑ #گرمی

29/06/2026

خوشخبری :
آج سلارزئی پشت میں طیبہ انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج نے تعلیمی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئے لیب ہال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے معزز مشران، مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور مہمانِ خصوصی مولانا قاری احسان اللہ نے شرکت کی اور اس شاندار اقدام کو سراہا۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when bajaur Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your establishment to be the top-listed arts & entertainment?

Share