آئیے آج آپ کو ظاہرپیر کے نوجوان ایم بی بس ڈاکٹر عمر سے ملواتے ہیں جوکہ جلد و الرجی کے ماہر ڈاکٹر ہیں اور ڈاکٹر عمر سے جانتے ہیں کہ گنجے پن،کمزور اور گرتے ہوئے بالوں کا آسان اور جدید علاج کیسے ممکن ہے ؟؟؟
پوری ویڈیو دیکھیں اور آپ کی رائے میرے لئے اور ڈاکٹر عمر کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہوگی ۔
جام سجاد کے خلاف کھیلا گیا عورت کارڈ اور پس پردہ حقائق
مغربی و مشرقی روایات و قانون میں عورت کو خاص مقام حاصل ہے جبکہ اسلام کی رو سے جنت کو ماں کے قدموں تلے قرار دیا گیا ہے،بد قسمتی سے کچھ بے ضمیروں کی جانب سے کسی بھی معاملہ میں شکستہ پوزیشن،کمزوری پر خواتین کو سامنے لا کر اپنا مقصد پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کی کئی مثالیں ہیں جیسا کہ اکثر لوگ یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے کیلئے بھی لمبی لائن سے بچنے کیلئے خواتین کو بھیج دیتے ہیں جبکہ کچھ مردہ ضمیر لوگ مردانگی کے نام پر کالک کے مترادف ایسے ناسور بھی ہیں جو طمع نفسانی یا کسی کو آلہ کار بناتے ہیں۔
قارئین كرام اصل موضوع کی طرف آتے ہیں گزشتہ کچھ دنوں سے موضع ظاہرپیر کے زمیندار گلشن حیدر کالونی اور جُھلن کالونی کے رہائشیوں جام سجاد گھلیجہ،جام اختر گھلیجہ کے خلاف عورت کارڈ کھیلا جا رہا ہے اور اسی اثنا میں شازیہ نامی خاتون جام سجاد و دیگر پر مقدمہ نمبر 721/22 بجرم 427/148/149/452/354 درج کروا دیتی ہے قبل ازیں بھی دو درجن سے زائد محلے داروں پر ایف آئی آر درج کرا رکھی ہیں۔ اہلیان محلہ میں شامل پچاس کنبوں سے بھی زیادہ گھروں کے سربراہان نے شازیہ نامی خاتون کے خلاف احتجاج ریکارڈ كراتے ہوئے کہا کہ ہم شریف،عزت دار اور پردہ دار لوگ ہیں جب کہ شازیہ نے ہماری کالونی میں سرعام قحبہ خ
ظاہر پیر سے بچی کے اغوا کا معاملہ ، ایس ایچ او ظاہر پیر سیف اللہ خان کورائی صاحب اور انکی ٹیم رات گئے تک معاملہ کی چھان بین میں مصروف رہی ، مختلف پوائنٹس پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے گئے جہاں سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ ایک شخص بچی کو رکشہ میں بٹھا کر لیجارہا ہے ۔
ایس ایچ او ظاہر پیر نے رات گئے رکشہ ڈرائیورز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اغوا کار کے بارے تحقیقات جاری ہیں ، امید ہے ظاہر پیر پولیس جلد معاملہ کی تہہ تک پہنچ کر مغوی بچی کو بازیاب کرا لے گی ۔
دوستوں سے گزارش ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں اور شیئر کریں اس متعلق کسی کے پاس کوئی معلومات ہو تو پولیس کو مطلع کریں ۔
ظاہرپیر : ننھی طالبہ سکول جاتے ہوئے غائب، پولیس کھوج لگانے میں مصروف، ڈی پی او رحیم یار خان بھی پہنچ گئے، اسپیشل ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا،
وقوعہ کے مطابق عظیم کالونی سے اسکول جاتے ہوئے راستے میں بچی غائب ہوئی ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق لاپتہ معصوم بچی کا بیگ اسکول سے کم و بیش کئی سو میٹر دور دو گلیاں چھوڑ کر تیسری گلی میں نیچے زمین پر پڑا ہوا ملا، ایسا لگ رہا ہے کہ اغوا کار بچی کو بہلا پهسلا کر لے گیا اور بتایا جا رہا ہے کہ فیصل نامی چاول چھولے والے کے پاس ایک اجنبی شخص کے ساتھ بچی کو چاول چھولے کھاتے بھی دیکھا گیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان نے بچی ٹریس کرنے کے لئے ٹیم مرتب کی ہے اللہ پاک کامیاب کرے اور بچی برآمد ہو جائے ۔
دکھ کی اس گھڑی میں پورا شہر بچی کے والدین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کا رحیم یار خان میں آمد اور منعقد جلسے میں شرکت کیلئے پیغام۔
واقعہ کربلا ہمیں حق کی خاطر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ حاجی محمد اسماعیل بھٹی کی وسیب نیوز سے گفتگو
ظاہرپیر میں دو محرم الحرام کا جلوس برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈی ایس پی خان پور اور ایس ایچ او نگرانی کرتے رہے، ڈی پی او رحیم یار خان کی ایس پی کے ہمراہ اچانک آمد
چوک ظاہرپیر کی گنجان آبادی میں پیٹرول یونٹ لگانے کی تیاری مکمل، سول ڈیفنس کے عقیل گل اور زمین مالک سے ڈیل مکمل، بدنام آئل مافیا اکبر کا ہزاروں افراد کی زندگیوں سمیت نجی بنک، مارکیٹ اور دیگر املاک کو خطرے میں ڈالنے کا خطرناک منصوبہ، مقامی انتظامیہ کو پہلے موم کر چکا ہے، غیر قانونی سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل جبکہ مسافر گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرکے خرید و فروخت کا دھندہ کرتا ہے، شہریوں نے حکام کو آگاہ کر دیا، بڑی کارروائی کا عندیہ۔۔۔۔
مزید تفصیلات چند روز بعد ۔۔۔۔۔
ظاہر پیر ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان منور سلیم کھوکھو کی موسم کے حوالے سے پیشنگوئی روہی نیوز سے خصوصی گفتگو
(آپ نے صرف ویڈیو شئیر کر کے اپنا حق ادا کرنا ہے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبہ پنجاب کے آخری ضلع ، ضلع رحیم یار خان کے تھانہ رکن پور کی حدود میں پولیس کی ایما اور مدرسے کی آڑ میں مولوی مقدر مرادی قبضہ مافیا کا سرغنہ بن چکا ۔
مولوی مقتدر مرادی کی طرف سے مدرسے کی آڑ میں عزیز و اقارب کی زمینوں پر قبضہ معمول بن چکا دوسری طرف پولیس تھانہ رکن پور سمیت ڈی ایس پی رحیم یار خان نے آنکھوں پر نوٹوں کی چمک سجا رکھی ہے ۔
مولوی مقتدر مرادی پر مختلف تھانوں میں زنا باالجبر ، بنا لائسنس اسلحہ رکھنے ، اقدام قتل ، ظلم و جبر ، بچوں کے ریپ کی درجن بھر سے زائد ایف آئی آر درج جس کے باوجود تھانہ رکن پور کے موجودہ ایس ایچ او مولوی مقتدر کو پروٹوکول دینے میں پیش پیش ۔
ڈی آئی جی پنجاب اور وزیر آعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے متاثرہ بیوہ عورت کی ہاتھ جوڑ کر انصاف کی اپیل
میاں ساجد فرید کرائم رپورٹر ظاہرپیر روزنامہ اوصاف ملتان. نمائندہ روز نیوز ظاہرپیر 03333939540
ظاہرپیر : روش کے شوقین ہو جائیں خبردار ❗ایک ہفتے میں دوسری بار
معروف کوئٹہ ہوٹل ظاہرپیر جو قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ پر واقع ہے کا نمکین روش بہت مشہور ہے جو بکرے کے گوشت سے تیار کیا جاتا ہے بدقسمتی سے ہوٹل انتظامیہ لالچ میں پڑ چکی ہے کچھ عرصے سے مسلسل کیڑے مکوڑے اور مری ہوئی مکھیاں برآمد ہو رہی ہیں گاہکوں کو منت سماجت کرکے چپ کرا دیا جاتا ہے، یہ ویڈیو مقامی شہری سارم بٹ نے بنائی ہے یہ ایک ہفتے کا دوسرا واقعہ ہے
انتظامیہ کی جانب سے مسلسل چپ سادھی گئی ہے۔
ظاہرپیر : خون سفید ہو گیا، جائیدادی اختلاف پر بھائی کا دوسرے کے پر دھاوا، آہنی راڈ مار کر بھتیجے کا ہاتھ توڑ دیا، گھر میں روڑوں کی برسات کر دی اہلخانہ بھی زخمی، پولیس پکار نمبر کال، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہمسایہ آمین آہنہ شر انگیزی پھیلاتا ہے، با اثر رشتے دار ملزمان کو سپورٹ کر رہے ہیں، ڈی پی او رحیم یار خان نوٹس لیں، متاثرین کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ظاہرپیر کے موضع تتار چاچڑ کی بستی محمد شاہ کے رہائشی ایس محمد ایوب ولد محمد یعقوب ذات شیخ نے بتایا کہ اس کے حقیقی بھائی سلطان محمود عرف بگا شیخ نے وراثتی گھر میں سے اپنا حصہ مارچ 2008 میں اسے فروخت کر دیا اور موقع پر قبضہ دیکر احاطہ عدالت میں رو برو گواہان اسٹامپ پیپر پر اقرار نامہ بیع کر دیا اس طرح تقریباً 13/14 سال بعد جب انتقال رجسٹری کا مطالبہ کیا تو واپس آ گیا اور ہمسایہ آمین آہنہ اور با اثر رشتے داروں کے بہکاوے میں آ کر بد نیت ہو گیا اور گھر کے فروخت کیے گئے حصے پر دوبارہ قابض ہو گیا اور اسے دوسری جگہ فروخت کرنے کی کوشش کی جس پر انھوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا اور دعویٰ دائر کر دیا متاثرہ ایس محمد ایوب نے مزید بتایا کہ اسکا بھائی سلطان بگا مزید دکانوں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس م