Gulf News Update

Gulf News Update digital creator

خطے میں کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے بعد بحرین اور کویت سمیت خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر شہریوں نے خصوصی دع...
06/06/2026

خطے میں کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے بعد بحرین اور کویت سمیت خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر شہریوں نے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دی


باہر ہو تو فوراً کسی محفوظ جگہ چلے جاؤ ، بحرین میں ہنگامی الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری
06/06/2026

باہر ہو تو فوراً کسی محفوظ جگہ چلے جاؤ ، بحرین میں ہنگامی الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری


پاکستانیو: خدا کے لیے ہماری مدد کرو ، تمہارا ایک ہم وطن بھائی  ہمیں لوٹ کر واپس بھاگ آیا ہے ۔۔۔ ایک انڈین میاں بیوی کی پ...
06/05/2026

پاکستانیو: خدا کے لیے ہماری مدد کرو ، تمہارا ایک ہم وطن بھائی ہمیں لوٹ کر واپس بھاگ آیا ہے ۔۔۔ ایک انڈین میاں بیوی کی پاکستانی اداروں ، حکومت اور عوام سے اپیل ۔۔۔۔ ارون کمار نامی اس بھارتی شہری اور اسکی بیوی نے الزام لگایا ہے کہ محمد ندیم نامی یہ وزیرآباد یا شکر گڑھ کا رہائشی دبئی میں مقیم تھااور اسکے ارون کمار کے ساتھ اچھے مراسم تھے 6 ماہ قبل اس نے ارون کمار کو ایک کلب کھولنے کے لیے آمادہ کیا ۔ سبز باغ دکھائے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم یہاں کلب کھولو کروڑوں کی آمدن ہو گی ، لالا جی جھانسے میں آگئے انکی بیوی نے اپنے کچھ زیور بیچے ، رشتہ داروں سے بھاری قرض لیا اور ڈیڑھ لاکھ درہم اکٹھے کرکے دبئی اپنے شوہر کو بھیجے کہ وہ کاروبار کریں ۔ ارون کمار نے ایک لاکھ 20 ہزار درہم محمد ندیم کے حوالے کردیے جو غالبا پاکستانی روپوں میں 93 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔ محمد ندیم نے ہر قسم کی یقین دہائی کروائی مکمل تعاون کرنے کا کہا مگر رقم لیتے ہی یہ ٹال مٹول کرنے لگا کہ بس آج نہیں تو کل فلاں کام کرتے ہیں فلاں سودا کرتے ہیں وغیرہ ۔۔ ارون کمار پیسے دے چکے تھے اور وہ معاملہ صلح صفائی سے حل کرنا چاہتے تھے جبکہ وہ اور انکے اہل خانہ تو کلب کی کمائی اور اچھے دنوں کے خواب دیکھ چکے تھے ، بہرحال معاملہ کا ڈراپ سین یہ ہوا کہ پیسے لینے کے ایک ماہ بعد محمد ندیم ڈی پورٹ ہو کر واپس پاکستان آگیا اور اب یہ اپنے علاقے میں بڑا معزز بنتا پھرتا ہے ۔ ارون کمار اور اسکے بیوی نے محمد ندیم کے موبائل نمبر پر اس سے رابطہ کیا اس نے ہر بار معاملے کو ٹالا ، بس ایک دن رک جائیں کچھ گھنٹے رک جائیں فلاں بندے کے پاس جائیں میں نے اسے پیسے دے دیے ہیں وصول کر لیں ۔ ارون کمار کے پاس محمد ندیم کے حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں اسکے وائس میسجز بھی ہیں جو واضح طور پر اسکے جھوٹا اور فراڈیا ہونے کی گواہی دے رہے ہیں ۔ لیکن اس وقت ندیم ارون اور اسکی بیوی کو اپنے تمام نمبرز پر بلاک کر چکا ہے اور یہاں مختلف کبڈی میچوں میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتا ہے اور مقامی سیاست میں بھی سامنے آرہا ہے ۔ جب کہ لوگ اسکے اصل روپ سے ناواقف ہیں ۔۔۔ ارون کمار نے پاکستانی حکومت اداروں اور عوام خاص طور پر وزیرآباد اور شکر گڑھ کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ انکی فیملی کی جمع پونجی کسی بھی طرح ندیم سے واپس لے کر انہیں دی جائے ورنہ مکمل دیوالیہ پن اس خاندان کا مقدر بن چکا ہے ۔۔۔ امید ہے متعلقہ ادارے ایک بھارتی میاں بیوی کی اس فریاد پر ضرور غور کریں گے اور فراڈیے و نوسرباز ندیم سے ناصرف ایک بھارتی جوڑے کا نقصان پورا کروائیں گے بلکہ بیرون ملک پاکستان کا نام بدنام کرنے پر اس شخص کو سخت سے سخت سزا بھی دی جائے گی ۔۔۔
سورس : شاہد چوہدری آفیشل یوٹیوب چینل

برطانیہ کی عدالت نے سعودی طالب علم محمد القاسم کے ق ت ل میں ملوث 22 سالہ برطانوی شہری چاس کوریگن کو عمر قید کی سزا سنا د...
06/05/2026

برطانیہ کی عدالت نے سعودی طالب علم محمد القاسم کے ق ت ل میں ملوث 22 سالہ برطانوی شہری چاس کوریگن کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کم از کم 22 سال 6 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ہی پیرول کیلئے درخواست دینے کا اہل ہوگا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ 20 سالہ محمد القاسم گزشتہ سال انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں انگریزی زبان کی تعلیم حاصل کرنے آئے تھے۔ یکم اگست 2025 کو وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب دوستوں کے ساتھ موجود تھے جب ملزم نے بلااشتعال حملہ کرتے ہوئے ان کے گلے پر چاقو سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

استغاثہ کے مطابق حملے کے وقت ملزم شراب اور منشیات کے اثر میں تھا جبکہ مقتول اور ملزم پہلے کبھی ایک دوسرے سے نہیں ملے تھے۔ مختصر غور و خوض کے بعد جیوری نے ملزم کو ق ت ل کا مجرم قرار دیا۔

محمد القاسم کے اہلِ خانہ نے انہیں ایک محنتی، بااخلاق اور اپنے خاندان کا سہارا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تعلیم کے مقصد سے برطانیہ آئے تھے، لیکن ان کی زندگی ایک بے وجہ تشدد کا نشانہ بن گئی۔


06/05/2026

کویت میں منشیات اسمگل کرنے والا بنگلہ دیشی ملزم گرفتار

کویت سٹی: کویت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی شہریت رکھنے والے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن، چرس اور نشہ آور گولیاں (سائیکو ٹروپک پلز) برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کویتی حکومت نے ملک سے منشیات کے خاتمے اور اسمگلروں کے خلاف سخت ترین کارروائیوں کا عزم دہرایا ہے۔


ایران حملوں کے بعد شیخ محمد بن زاید کی فوجی وردی میں نوجوانی کی ویڈیو وائرل، عوام کا اماراتی لیڈر کو سلیوٹایران کے مبینہ...
06/05/2026

ایران حملوں کے بعد شیخ محمد بن زاید کی فوجی وردی میں نوجوانی کی ویڈیو وائرل، عوام کا اماراتی لیڈر کو سلیوٹ

ایران کے مبینہ حملوں کے بعد UAE کے صدر شیخ محمد بن زاید کی نوجوانی میں فوجی وردی پہنے ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں انہیں عسکری تربیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین نے جذباتی تبصرے کرتے ہوئے لکھا: "Wherever the leader elevates us, we rise up"۔ یہ ویڈیو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران شیخ محمد بن زاید کی عسکری پس منظر اور قیادت کو اجاگر کرنے کے لیے



06/05/2026

پردیسی کی زندگی

ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ اچانک یا غیر محفوظ انداز میں لین تبدیل کرنا سنگین اور جان لیوا ٹریفک حادث...
06/05/2026

ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ اچانک یا غیر محفوظ انداز میں لین تبدیل کرنا سنگین اور جان لیوا ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں اچانک گاڑی موڑنے کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ ایک گاڑی آگ کی لپیٹ میں بھی آ گئی۔ حکام کے مطابق 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات میں 905 ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ اچانک لین تبدیل کرنا تھا۔ پولیس نے تمام موٹر سواروں سے اپیل کی ہے کہ لین تبدیل کرنے سے پہلے سڑک کی صورتحال کا مکمل جائزہ لیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی و دوسروں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اختیار کریں۔



دبئی کے حکمران خاندان سے جڑے ایک حساس قانونی تنازع نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیخ سعید بن مکتوم ...
06/05/2026

دبئی کے حکمران خاندان سے جڑے ایک حساس قانونی تنازع نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیخ سعید بن مکتوم آل مکتوم کی سابق اہلیہ زینب جوادلی اور ان کے تین بچوں کے بارے میں مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ ایک برطانوی وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اور بچوں کا اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا، جبکہ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ایک قانونی شکایت کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بچوں کی تحویل سے متعلق یہ تنازع بین الاقوامی سطح پر زیرِ بحث آ گیا ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے مزید وضاحت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


امریکا کے شہر نیو یارک میں مقیم 53 سالہ پاکستانی اشتیاق حسین کی المناک موت نے ہر سننے والے کو غمزدہ کر دیا ہے۔ وہ ایک دہ...
06/05/2026

امریکا کے شہر نیو یارک میں مقیم 53 سالہ پاکستانی اشتیاق حسین کی المناک موت نے ہر سننے والے کو غمزدہ کر دیا ہے۔ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک اوبر ڈرائیور کے طور پر محنت کرتے رہے تاکہ پاکستان میں موجود اپنی اہلیہ اور چار بچوں کیلئے بہتر مستقبل بنا سکیں۔ برسوں کی جدوجہد کے بعد وہ اپنے خاندان کو امریکا بلانے اور نئی زندگی شروع کرنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم بروکلین میں ایک عمارت میں لگنے والی آگ کے دوران ریسکیو آپریشن میں پیش آنے والے حادثے کے باعث ان کی زندگی کا سفر ختم ہو گیا۔ یوں ایک باپ کا برسوں پرانا خواب پورا ہونے سے پہلے ہی بکھر گیا اور اہلِ خانہ خوشیوں کے بجائے گہرے صدمے سے دوچار ہو گئے۔


Address

1845 Liberty Avenue, Downtown
Pittsburgh, PA
15222

Telephone

+966596377937

Website

https://youtube.com/@uaeurdunews3238?si=AHzJ9t-KcVS8vFIT

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulf News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Gulf News Update:

Share