Caption poetry

Caption poetry اردو شاعری سے لگاؤ رکھنے والوں کیلیے ایک پلیٹ فارم

08/05/2026

❤️
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا
میں غار حرا میں ایک مدت کے لیے خلوت نشیں تھا جب میں وہ دن پورے کر کے پہاڑ سے اترا تو مجھے آواز دی گئی میں نے اس آواز پر اپنے دائیں طرف دیکھا لیکن کوئی چیز نہیں دکھائی دی پھر بائیں طرف دیکھا ادھر بھی کوئی چیز دکھائی نہیں دی سامنے دیکھا ادھر بھی کوئی چیز نہیں دکھائی دی پیچھے کی طرف دیکھا اور ادھر بھی کوئی چیز نہیں دکھائی دی اب میں نے اپنا سر اوپر کی طرف اٹھایا تو مجھے ایک چیز دکھائی دی پھر میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ مجھے کپڑا اوڑھا دو اور مجھ پر ٹھنڈا پانی ڈالو فرمایا کہ پھر انہوں نے مجھے کپڑا اوڑھا دیا اور ٹھنڈا پانی مجھ پر بہایا
فرمایا کہ پھر یہ آیت نازل ہوئی (يا أيها المدثر * قم فأنذر * وربك فكبر‏») یعنی ”اے کپڑے میں لپٹنے والے! اٹھئیے پھر لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرایئے اور اپنے پروردگار کی بڑائی بیان کیجئے
صحيح البخاري كتاب تفسير القرآن حدیث 4922

 پلیز زیادہ سی زیادہ شیئر کریں تلاشِ ورثاءگلگت سے تعلق رکھنے والے افراد متوجہ ہوں! یہ دونوں بچے آپس میں سگے بھائی ہیں۔بڑ...
08/01/2026


پلیز زیادہ سی زیادہ شیئر کریں

تلاشِ ورثاء
گلگت سے تعلق رکھنے والے افراد متوجہ ہوں!
یہ دونوں بچے آپس میں سگے بھائی ہیں۔
بڑے بھائی کا نام ثاقب ولد شاہد حسین ہے، جس کی عمر تقریباً 14 سال ہے، جبکہ چھوٹے بھائی کا نام عاقب ولد شاہد حسین ہے، جس کی عمر تقریباً 12 سال ہے۔
یہ دونوں بچے 13 جولائی 2026 کو #گلگت کے علاقے سے ملے تھے۔ بعد ازاں انہیں بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کا انتظام کیا گیا ہے۔
ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، میرا پیارا ، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور متعلقہ پولیس ان دونوں بچوں کے اہلِ خانہ کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
اگر آپ ان بچوں کو پہچانتے ہیں، ان کے خاندان کو جانتے ہیں، یا ان کے گھر کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو براہِ کرم فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر اطلاع دیں۔
آپ کی ایک بروقت اطلاع ان دونوں بھائیوں کو ان کے والدین اور اہلِ خانہ سے دوبارہ ملانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
آئیں، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ دونوں معصوم بھائی جلد از جلد اپنے پیاروں سے مل سکیں۔
355391351 Case ID
کریڈٹ : pyara

 تلاش گمشدہ یہ بچہ کل مورخہ 30/7/2026 سے بچ ولاز سے لا پتہ ہے جس بھائی کو ملے مہربانی فرما کر اس نمبرز پر رابطہ کرے03067...
08/01/2026



تلاش گمشدہ
یہ بچہ کل مورخہ 30/7/2026 سے بچ ولاز سے لا پتہ ہے جس بھائی کو ملے مہربانی فرما کر اس نمبرز پر رابطہ کرے
03067821364
03087532813

Credit :

  آج یکم اگست ہے ۔۔ یہ بچہ ایک اگست 2024 کو پاکستان ریلوے پولیس کو لودھراں ٹرین اسٹیشن پر لاوارث حالت میں ملا تھا۔ آج دو...
08/01/2026


آج یکم اگست ہے ۔۔ یہ بچہ ایک اگست 2024 کو پاکستان ریلوے پولیس کو لودھراں ٹرین اسٹیشن پر لاوارث حالت میں ملا تھا۔
آج دو سال ہوگئے اسکو لاوارث ہوئے۔
بچہ بہت ننھا سا تھا بات نہیں کرسکتا تھا۔ ورثاء کو ڈھونڈنے کی بہت کوششیں کی گئی ہیں۔ ہم نے بھی دو بار پوسٹ لگائی تھی لیکن گھر والوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
بچے کو ایک سرکاری شیلٹر میں دے دیا گیا تھا۔
راتوں کو بچہ اٹھ کر زور زور سے روتا تھا۔ ماں کی آغوش میں جس بچے کو ہونا چاہئے تھا وہ شیلٹر میں ہے۔ راتوں کو اٹھ کر کمرے سے باہر نکل کر دیکھتا کہ شاید امی سوئی ہوئی ہوگی انکے پاس سر رکھ کر سوجائےگا۔ لیکن آج تین سال مکمل ہوگئے کسی نے اس کے لئے رابطہ نہیں کیا۔
بائیں طرف پرانی تصویر ہے اور دائیں طرف حالیہ
برائے مہربانی انسانی فریضہ سمجھ کر اس پوسٹ کو پاکستان کی گلی گلی میں عام کریں۔ جس کونے میں بھی والدین موجود ہوں ان تک ہماری پوسٹ پہنچ جائے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

1 Aug 2026
Credit: Waliullah Maroof

یہ اسپیشل بچی جس کا نام ثناء ہے جولائی 2026 میں تھانہ احمد یار، پاکپتن سے لاوارث ملی ہے مزید اپنے متعلق کچھ بھی بتانے سے...
08/01/2026

یہ اسپیشل بچی جس کا نام ثناء ہے جولائی 2026 میں تھانہ احمد یار، پاکپتن سے لاوارث ملی ہے مزید اپنے متعلق کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے
اگر آپ اس بچی کو جانتے ہیں تو پنجاب سیف سٹی میرا پیارا کو 03090000015 پر اطلاع دیں
CaseID :361931611

Address

New York
New York, NY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Caption poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Caption poetry:

Shortcuts

Share

Category