07/28/2026
کاروانِ فکر و فن شمالی امریکہ کے زیرِ اہتمام پروقار "خصوصی ادبی شام اور مشاعرہ"
نیویارک (اویس راجا): شمالی امریکہ میں اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے متحرک و فعال تنظیم "کاروانِ فکر و فن شمالی امریکہ" کے زیرِ اہتمام 26 جولائی 2026ء بروز اتوار، بعد دوپہر 1:00 بجے، معروف افغان ریسٹورنٹ بلخ کباب افغان چائے خانہ (640 W Merrick Rd, Valley Stream, NY 11580) میں ایک شاندار، فکر انگیز اور پروقار "خصوصی ادبی شام اور مشاعرہ" کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت اور یادگار تقریب میں نیویارک اور گرد و نواح کی ممتاز ادبی شخصیات، شعرا کرام اور باذوق حاضرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ اور خوبصورت آغاز محترمہ گلناز احمد نے کیا ۔اس کے بعد مائیک کاروانِ فکر و فن شمالی امریکہ کے جوائنٹ سیکرٹری جناب اویس راجا کے حوالے کیا گیا۔ جناب اویس راجا نے تقریب کی غرض و غایت، تنظیم کے اہداف اور فکر و ادب کے فروغ کے لیے کاروان کی کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ بعد ازاں انہوں نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کو انتہائی احترام کے ساتھ مسندِ صدارت اور اسٹیج پر جلوہ افروز ہونے کی دعوت دی۔
* صدارت: جناب رفیع الدین راز
* مہمانِ خصوصی: جناب طاہر خان
* مہمانانِ اعزازی: ڈاکٹر ششی کانت اپل اور جناب عتیق صدیقی
مہمانوں کے پرجوش استقبال کے بعد تنظیم کے روحِ رواں جناب وکیل انصاری کو پروگرام کی باقاعدہ نظامت کے لیے دعوت دی گئی۔ جناب وکیل انصاری نے اپنے مخصوص شائستہ اور ادبی انداز میں تمام آنے والے معزز مہمانوں اور باذوق حاضرین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے پہلے فکری حصے میں کاروان کی مجلسِ عاملہ کے فعال رکن جناب جمیل عثمان نے اسٹیج پر تشریف لا کر تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب طاہر خان کا جامع، پرمغز اور شاندار تعارف پیش کیا۔
تعارف کے بعد مہمانِ خصوصی جناب طاہر خان کو گفتگو کے لیے دی گئی۔ انہوں نے “ادب شناسی: انسانیت کی فکری بقا” کے انتہائی اہم اور فکر انگیز موضوع پر سير حاصل، معلومات افزا اور بصیرت افروز گفتگو کی۔ انہوں نے معاشرتی اقدار کی پاسداری، انسانی روح کی بالیدگی اور مادیت پرستی کے موجودہ دور میں ادب کی ناگزیر ضرورت پر مدلل گفتگو کی ، جسے حاضرینِ محفل نے بے حد پسند کیا اور زبردست داد و تحسین سے نوازا۔
اسی نشست میں، نیویارک کی ممتاز ادبی و کالم نگار شخصیت جناب عتیق صدیقی کی تقریب میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظمِ محفل جناب وکیل انصاری نے انہیں اسٹیج پر مدعو کیا۔ عتیق صدیقی صاحب نے اپنے دیرینہ دوست جناب طاہر خان کی شخصیت، ان کے علمی و ادبی سفر اور دوستانہ روابط کے حوالے سے نہایت دلنشین اور محبت فاتحِ عالم انداز میں گفتگو کی جس سے تقریب کا وقار مزید دوبالا ہو گیا۔
علمی و فکری نشست کے اختتام کے بعد تقریب کے دوسرے مرحلے یعنی مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ناظمِ محفل جناب وکیل انصاری نے شعرا کرام کو بالترتیب منبرِ سخن پر انوائٹ کیا۔ شعرا نے اپنے منتخب، فکر انگیز اور معطر کلام سے محفل پر سحر طاری کر دیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
کلام پیش کرنے والے شعرا کرام:
1. جناب وکیل انصاری
2. محترمہ گلناز احمد
3. ڈاکٹر درخشاں تنویر
4. جناب ششی آئری
5. جناب یوسف خان
6. جناب اویس راجا
7. جناب جمیل عثمان
8. ڈاکٹر ششی کانت اپل
9. جناب رفیع الدین راز (صدرِ محفل)
تمام شعرا کے کلام کو حاضرین نے بے حد سراہا،