Bol Sach News

07/06/2026


BOL SACH NEWS LIVE | Latest Pakistan News 24/7 | Headlines - Bulletins | Breaking News | Today News 2025

07/06/2026

**ساہیوال: منشیات فروش کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا**
ساہیوال میں منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خاتون کو مبینہ طور پر دھمکیوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز انور بی بی نامی خاتون نے کمپلینٹ آفس میں درخواست جمع کروائی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ نور محمد ان کے شوہر ظہور احمد کو منشیات فراہم کرتا ہے، جبکہ ان کا شوہر منشیات خریدنے کے لیے گھر کا سامان تک فروخت کر دیتا ہے۔
خاتون کے مطابق درخواست دینے کے باوجود ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ نور محمد اپنے ساتھی ساجد ندیم عرف بگی کے ہمراہ ان کے گھر آ کر دھمکیاں دینے لگا۔ انور بی بی کا کہنا ہے کہ ساجد ندیم عرف بگی اور نور محمد نے ان کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔
خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ تھانہ 120/9-L کی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے اور شکایات کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔
دوسری جانب انور بی بی نے اپنے شوہر ظہور احمد کو منشیات کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔ مجبور خاتون نے ڈی پی او ساہیوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تحفظ فراہم کرنے اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

07/06/2026

06/06/2026

**گوجرانوالہ: آر پی او اور سی پی او کا امام بارگاہ گلستانِ معرفت کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ**
گوجرانوالہ (بول سچ نیوز) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزادارانِ کرام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ اور سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے امام بارگاہ گلستانِ معرفت، کالج روڈ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات، چیکنگ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پولیس محرم الحرام کے پرامن انعقاد، مذہبی ہم آہنگی اور عوامی تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور عزاداران کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

05/06/2026

**گوجرانوالہ: پولیس کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار**
گوجرانوالہ (بول سچ نیوز) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم فریاد عرف ففی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم دورانِ ریڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں قابو کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 540 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن قمر زمان کی قیادت میں ہونے والی اس کارروائی کو اہل علاقہ نے سراہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان کی ہدایت پر دبنگ ایس ایچ او قمر زمان کاتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ کشمیر ٹاؤن میں ...
03/06/2026

سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان کی ہدایت پر دبنگ ایس ایچ او قمر زمان کاتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ کشمیر ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری

03/06/2026

پشاور سے خبر شامل کرتے ہیں بول سچ نیوز کے بیورو چیف محمد سلیم خان ۔اج کے احتجاج کے بارے میں کیا کہتے ہیں جانتے ہیں اس انٹرویو میں

02/06/2026

برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بُزرگ حضرت سید میرا علی حیدر بادشاہ سرکار رحمت اللہ تعالی علیہ آپ کا سالانہ عرس مبارک مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس وقت گدی نشین حضرت پیر سید اور فان حیدر شاہ عرفان حیدر شاہ صاحب آستانہ عالیہ درِ میراں علی حیدر بادشاہ سرکار جہلم شریف آپ گفتگو کر رہے ہیں

02/06/2026

بول سچ نیوز
بیورو چیف سیالکوٹ رانا شاہد کی ویڈیو رپورٹ کے مطابق تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں احمد پور شریف میں شاندار کبڈی میچ اور سلام میلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خادمِ تحصیل پسرور ایم پی اے رانا لیاقت علی اور رہنما رانا شوکت علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
میچ میں پاکستان کے نامور اور انٹرنیشنل کھلاڑی شفاعت پٹھا، علی شیر اور دیگر معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود رہی۔ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔
تقریب میں سیٹھ اسلام صاحب، فیصل سلہری، رانا مسلم، رانا اعجاز، چیئرمین ملک عاکف اعوان، چیئرمین رانا افتخار حسین، چیئرمین چوہدری وقاص، چیئرمین چوہدری اقبال آف نکوال، وسیم باجوہ صاحب، ڈاکٹر جاوید انور راجپوت، قاری صفدر صاحب، رانا احتشام عرف شامی، رانا عثمان احمر، رانا اسلم ڈنگے، رانا راشد، چوہدری سیف اللہ بسراء، فرحت اللہ ایڈووکیٹ کنگڑہ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
احمد پور شریف میں ہونے والے اس کبڈی میچ کے دوران سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے اور علاقہ بھر سے آنے والے شائقین نے خوب لطف اٹھایا۔
مزید خبروں اور تفصیلات کے لیے دیکھتے رہیے
بول سچ نیوز
بیورو چیف سیالکوٹ
رانا شاہد

02/06/2026

ایس ایچ او قمر زمان کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں
سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایس ایچ او قمر زمان نے اپنے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ کشمیر ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی اور شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
کسی بھی معاشرے میں امن و امان کے قیام اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں کشمیر ٹاؤن اور گرد و نواح کے علاقوں میں ایس ایچ او قمر زمان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں نے عوام میں اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط کیا ہے۔
ایس ایچ او قمر زمان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرائم کے خلاف غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروش عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں متعدد ملزمان قانون کی گرفت میں آئے جبکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس سے نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے بچانے میں مدد ملی اور والدین نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
کشمیر ٹاؤن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی مسلسل نگرانی اور بروقت کارروائیوں کے باعث علاقے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوئی ہے۔ عوامی حلقوں نے سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان کی قیادت اور ایس ایچ او قمر زمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
یہ حقیقت ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف پولیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاہم جب قانون نافذ کرنے والے ادارے خلوص اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو معاشرے میں مثبت تبدیلیاں جنم لیتی ہیں۔

Address

Gujranwala
13325

Telephone

+923247584292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bol Sach News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share