12/06/2026
مدینہ منورہ کے قریب حضرت عمرؓ کے نام کی نایاب چٹانی تحریر دریافت
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ منورہ کے علاقے المحاد میں ایک نایاب تاریخی چٹانی تحریر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا نام درج ہے۔ تحریر میں یہ الفاظ بھی شامل ہیں: “اللہ دنیا اور آخرت میں حضرت عمر بن الخطاب کا مددگار ہے۔”
ماہرین کے مطابق یہ تحریر حجازی رسم الخط میں لکھی گئی ہے، جو اسلامی تاریخ کے ابتدائی ادوار میں استعمال ہونے والے قدیم ترین عربی رسم الخطوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس دریافت کو ابتدائی اسلامی تاریخ اور آثارِ قدیمہ کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ایسی تاریخی تحریریں ہمیں حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت، ان کی شخصیت اور اسلامی تاریخ کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ سعودی ہیریٹیج کمیشن ویژن 2030 کے تحت اس تاریخی ورثے کے تحفظ اور مزید تحقیق پر کام کر رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو اسلام اور امتِ مسلمہ کی عظیم خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔