15/03/2026
اس تصویر کو غور سے دیکھو…
اوپر ایک خوبصورت منظر ہے:
ایک شخص کشتی میں بیٹھا ہے ...پانی کی سطح پر ایک حسین لڑکی ہے جو مدد مانگ رہی ہے، یا شاید خود کو معصوم ظاہر کر رہی ہے۔
لیکن…
پانی کے نیچے کیا ہے؟
ایک خوفناک، زہریلا، دیو ہیکل سانپ نما عفریت
جو صرف اُس شخص کو نگلنے کا انتظار کر رہا ہے…
بس جیسے ہی وہ نیچے جھکے گا، معاملہ ختم۔
یہ صرف ایک تصویر نہیں
یہ ایک علامت ہے، ایک تشبیہ ہے…
بالکل ویسے ہی جیسے فحاشی اور پورن تمہیں اوپر سے "کشش" دکھاتی ہے،
لیکن اندر سے تمہیں مکمل طور پر تباہ کر دیتی ہے۔
"پور9 وہ خوبصورت دھوکہ ہے جو تمہارے ایمان، عقل اور مردانگی کو نگل جاتا
ہے"
شروع میں وہ بس "دل بہلانے" والی چیز لگتی ہے
کبھی صرف curiosity کے لیے
کبھی اکیلے پن میں
کبھی کہانی کے نام پر، یا کسی لنک کے بہانے سے
لیکن جلد ہی تمہیں پتہ نہیں چلتا کہ:
تمہاری نگاہیں زہر آلود ہو چکی ہیں
تمہاری سوچ حیوانی بن گئی ہے
تمہیں حقیقی عورتیں بور لگنے لگتی ہیں
تمہارے رشتے، تمہارا اعتماد، اور تمہارا رب سے تعلق سب کچھ ٹوٹ چکا ہے
کیوں پور9 تمہیں سب سے زیادہ نقصان دیتا ہے؟
دماغ کا نظام برباد کر دیتا ہے
→ تمہاری dopamine sensitivity ختم ہو جاتی ہے
→ تم چھوٹی خوشیوں میں خوش ہونا بھول جاتے ہو
رشتوں کو تباہ کر دیتا ہے
→ تم کسی عورت کو عزت سے نہیں دیکھ پاتے
→ تمہاری شادی، منگنی، تعلقات سب کمزور پڑ جاتے ہیں
روحانی رشتہ ختم کر دیتا ہے
→ تم نماز چھوڑتے ہو
→ دل میں گناہ کا خوف ختم ہو جاتا ہے
→ اللہ سے دوری شروع ہو جاتی ہے
تمہیں اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے
→ کمزوری، شرمندگی، تنہائی
→ دل کا بوجھ، جسم کی تھکن
→ اور آخر میں خود سے نفرت
یہ وہ لعنت ہے جسے "معمولی" سمجھنے والے، زندگی برباد کر بیٹھتے ہیں
→ تم کہتے ہو "صرف ویڈیوز ہیں"
→ شیطان کہتا ہے "بس ایک بار دیکھ لو"
→ نفس کہتا ہے "تم تو سب کچھ کنٹرول کر سکتے ہو"
لیکن تم نہیں جانتے…
نیچے وہ سانپ تمہیں کب نگل جائے گا
اب کیا کرو؟
اپنے موبائل سے زہر کو نکالو
فحش پیجز، چینلز، گروپس سب بلاک کر دو
اپنی نگاہ کا صدقہ دو
کسی نیک دوست یا mentor سے جڑو
ہر روز اللہ سے یہ دعا کرو:
"یا اللہ، مجھے میرے نفس کے شر سے بچا لے"
یہ دنیا ایک عارضی امتحان ہے،
لیکن پورن ایک ایسا زہر ہے جو تمہیں ہمیشہ کے لیے ہار دلوا دیتا ہے۔
اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے…
اوپر کے منظر کے دھوکے میں آ کر اپنی زندگی کھو دو
یا نیچے کے سچ کو پہچان کر اپنا دامن بچا لو۔
از قلم:
معراج خالد
Founder Alpha Rise