28/07/2025
*ڈسٹرکٹ پولیس صوابی*
پریس ریلیز۔مورخہ 28 جولائی 2025
*صوابی۔ریجنل پولیس آفیسر مردان، جواد قمر نے ضلع صوابی کا تفصیلی دورہ کیا*
*پولیس لائنز صوابی میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب*
اس موقع پر ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد اور دیگر پولیس آفسران موجود تھے
آر پی او مردان جواد قمر نے پولیس جوانوں سے ویلفیئر اور سروس سے متعلقہ مسائل کی بابت دریافت کیا,
*سپاہ محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،آر پی او مردان جواد قمر*
*ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں
،آر پی او مردان جواد قمر*
تفصیلات کے مطابق آج بمورخہ 28 جولائی 2025 بروز پیر کو ریجنل پولیس آفیسر مردان جواد قمر نے ضلع صوابی کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد نے آر پی او مردان کا پرتپاک استقبال کیا، افسران کا تعارف کروایا گیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،
ریجنل پولیس آفیسر مردان جواد قمر نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے پولیس جوانوں پر زور دیا کے بدوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور اپنی سیکورٹی کا بھی خاص خیال رکھیں، بلٹ بروف جیکٹ اور بیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ،تمام پولیس افسران اور جوانان ویلفیئر اور اپنے جائز مطالبات کے لئے ہر ٹائم مجھ سے رجوع کرسکتے ہیں، ان کے ویلفیئر اور جائز مطالبات پورے کیے جائینگے ،
پولیس کی ملازمت کا عین منشور خدمت اور عبادت ہے۔
آر پی او مردان نے ڈی آر سی صوابی کے ممبران کیساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آر سی کے ترجمان رشید خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کرنے کے لئے DRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس لیے آپ سب DRC ممبران اسی جذبے سے کام جاری رکھیں۔
بعد ازیں ریجنل پولیس آفیسر نے منعقدہ کرائم میٹنگ میں بھی شرکت کی، جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی او نےکرائم اور دیگر اہم امور کا بغور جائزہ لیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔