Vehari Leaks

Vehari Leaks Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vehari Leaks, Arts and entertainment, Press Club Vehari, Vehari.

وہاڑی، بورےوالا اورمیلسی کی تمام پولیٹکل اپڈیٹس اور نیوز بروقت جاننے کےلئے ہمارے پیچ کو لائک اور فالو کرنے کے بعد Favorite میں ڈال لیں، تاکہ کوئی بھی خبر رہ نہ جائے۔

25/04/2026
25/04/2026

#وہاڑی

*وہاڑی: پولیس مقابلہ/  ڈکیتی، رابری و چوری جیسے 42 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار*وہاڑی: ایس ای...
24/04/2026

*وہاڑی: پولیس مقابلہ/ ڈکیتی، رابری و چوری جیسے 42 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار*

وہاڑی: ایس ایچ او تھانہ لڈن میاں محمد امین جھنڈیر اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی پوائنٹ دربار وٹاں والا موجود تھے کہ 1 مشکوک شخض غلام شاہ روڈ کی جانب سے پیدل چلتا ہوا آیا اور پولیس کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فائرنگ کرتا ہوا فصلوں کی جانب فرار ہو گیا ۔

وہاڑی: پولیس کے تعاقب کرنے پر فرار ملزم تیز رفتاری اور بوکھلاہٹ کی وجہ سے ٹیوب کے پختہ کھال سے ٹکرا گیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

وہاڑی: ریکارڈ پڑتال کرنے پر زخمی ملزم کی شناخت جہانگیر عرف جہنگی سہو ولد شاہ محمد سکنہ فیض واہ سے ہوئی جو کہ ڈکیتی، چوری و رابری جیسے 42 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا

وہاڑی: پولیس نے زخمی ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل برآمد کر کے تحویل میں لے لیا ۔

وہاڑی: ایس ایچ او تھانہ لڈن میاں محمد امین جھنڈیر اور محمد اشفاق اے ایس آئی نے زخمی ملزم کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

‏وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ۔‏پیٹرول کی  فی لیٹر قیمت 393 روپے 35 پیسے مقررڈیزل کی فی ل...
24/04/2026

‏وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ۔

‏پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 393 روپے 35 پیسے مقرر
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 19 پیسے مقرر

 #وہاڑیکمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ  تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میلسی ک...
23/04/2026

#وہاڑی
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میلسی کا دورہ کیا
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ایمرجنسی وارڈ، کارڈیک وارڈ، ڈائیلسز سنٹر اور دیگر وارڈز کا وزٹ کیا ہسپتال میں سروس ڈیلیوری، طبی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی اور صفائی کا جائزہ لیا
کمشنر ملتان نے مریضوں کے پاس بیٹھ کر تسلی سے تیمار داری کی اور ان کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا مریضوں نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا کمشنر ملتان نے سی ٹی سکین روم میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا انہوں نے وارڈز کے واش رومز کی صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا ایک سیرپ ہسپتال میں دستیاب نہ ہونے پر کمشنر ملتان نے سی ای او ہیلتھ سے جواب طلب کر لیا کمشنر ملتان نے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے جگہ کو کلیئر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹرز سے مختلف بیماریوں اور ان کے پھیلنے کے علاقوں کے حوالے سے دریافت کیا
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں ڈاکٹرز و سٹاف مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری اور طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے انسپکشنز جاری ہیں ہسپتال میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کی فراہم کیاجارہا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، اور دیگر افسران موجود تھے

 #وہاڑی سیٹ بیلٹ نہ لگانے کا انجام جرمانہ 5000، کیمرے کا رزلٹ تو اچھا ہے۔
23/04/2026

#وہاڑی
سیٹ بیلٹ نہ لگانے کا انجام جرمانہ 5000، کیمرے کا رزلٹ تو اچھا ہے۔

 #وہاڑیباتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب وہاڑی میاں نعیم عاصم 22  اپریل2026ہینڈ آوٹ نمبر,381,وہاڑی()*”وزی...
23/04/2026

#وہاڑی
باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب وہاڑی میاں نعیم عاصم
22 اپریل2026ہینڈ آوٹ نمبر,381,

وہاڑی()*”وزیراعلیٰ پنجاب واٹر ایفیشنٹ ایگریکلچر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے *ضلع کونسل ہال وہاڑی میں لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔
ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان،سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ ضلع وہاڑی میں 41 لیزر لینڈ لیولر یونٹس کی قرعہ اندازی کی گئی۔ مہمانان خصوصی نے خوش نصیب قرار پانے والے کسانوں کو مبارکباد دی۔
ایم این اے محتر مہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہیں۔خوش نصیب کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر پر فی یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیزر لینڈ لیولر کے استعمال سے زمین ہموار ہوگی اور فصلوں کے لیے پانی کی بچت ممکن ہوگی۔
جدید زرعی مشینری کے استعمال سے فصلوں کے اخراجات میں کمی اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ سابق این ایم اے سعید احمد خان منیس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے سونا اگلتا پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں زراعت کے مختلف شعبوں میں 400ارب روپے دیئے ہیں زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
زراعت کو جدید استوار کیا جارہا ہے موموسمی حالات کے مطابق کپاس کے بیج تیار کئے جائیں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے 90کی دہائی میں ضلع وہاڑی صوبہ سندھ کے برابر کپاس پیدا کرتا تھا کاشتکاران حکومت پنجاب کے انیشٹوز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی قرعہ اندازی شفاف انداز میں مکمل کی گئی ہے۔ لیزر لینڈ لیولر کے لیے 379 درخواستیں موصول ہوئیں
جانچ پڑتال کے بعد 61 درخواستیں مسترد جبکہ 318 درخواستوں کو قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار دیا گیا۔ضلع وہاڑی میں 14، بوریوالہ میں 12 اور میلسی میں 15 کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر پر سبسڈی دی جائے گی۔ کسانوں نے سبسڈی پر لیزر لیولردینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرڈائریکٹر زراعت واٹر مینجمنٹ ملتان سعدی احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر مینجمنٹ وہاڑی قیصر علی اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

23/04/2026

#وہاڑی کے گاؤں 95 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد طارق کے گھر بیک وقت دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی پیدائش، بچوں کے والدین خوشی سے نہال
وہاڑی کے محمد طارق اور ان کی اہلیہ اقراء بی بی کے گھر شادی کے پانچ سال بعد بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ،جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
مدینہ کالونی میں واقع نجی ہسپتال میں تینوں بچوں کی ڈلیوری ہوئی خوشی کی خبر سنتے ہی رشتہ دار، دوست احباب مبارکباد دینے پہنچ گئے
بچوں کے والد محمد طارق کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے طویل انتظار کے بعد ایک ساتھ تین خوشیاں عطا کی ہیں، جس پر وہ اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔معروف معالج ڈاکٹر گلزار احمد ندیم کے مطابق تینوں بچے اور والدہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی عطا اورجدید طبی علاج کے باعث کئی برس بعد بھی ایسے خوشگوار لمحات ممکن ہوئے۔

جب گاؤں کا مراثی (پاکستان) گاؤں کے چوہدرئ (امریکہ) کی صُلح کروانے کی کوشش کرے تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔سلام ہے ایران کے لو...
22/04/2026

جب گاؤں کا مراثی (پاکستان) گاؤں کے چوہدرئ (امریکہ) کی صُلح کروانے کی کوشش کرے تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔
سلام ہے ایران کے لوگوں اور اُن کے لیڈران کو ❤️💪

Address

Press Club Vehari
Vehari
61100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vehari Leaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share