Syed Tanweer abbas - poetry

Syed Tanweer abbas - poetry Urdu poetry
Poetry lovers

19/10/2025
12/10/2025

Celebrating my 9th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

19/04/2025

ہمدرد بھی کیسے ہیں چنے میں نے
شکوے خود سے ہی کیے خود ہی سنے میں نے

05/06/2022

میرے ! اب دیس میں قلم بھی بک گئے
میرے ! اب دیس میں کچھ بھی مہنگا نہیں
میرے ! اب دیس میں عزتیں بک گئیں
میرے ! اب دیس میں کچھ بھی مہنگا نہیں
میرے ! اب دیس میں عدل عادل کے ہاتھوں کی لونڈی بنا
میرے ! اب دیس میں کچھ بھی مہنگا نہیں
میرے ! اب دیس میں کون کس کو کافر کہے مار دے
میرے ! اب دیس میں کچھ بھی مہنگا نہیں

13/05/2022

میں ہار کے بھی خوش ہوں
اور تم جیت کے نادم

12/05/2022

کنارہ کر لو بچ جاو
محبت توڑ ڈالے گی
اشاروں سےکنایوں سے
تم کو پھوڑڈالے گی
تمہارا رشتہ صدیوں تک
دکھوں سے جوڑڈالےگی
کنارہ کر لو بچ جاو
محبت توڑ ڈالے گی

04/12/2021

ہے شان تیری مولا کہ تو سب سے بڑا ہے
اکبر ہے تو اتنا کہ محمد کا الہ ہے
مجھ میں نہیں شعور گنوں وسعتیں تیری
ہر شے میں ہر جگہ میں تو موجود کھڑا ہے
پھرتی ہے تمھیں ڈھونڈتی دنیا ادھر ادھر
مجھ کو تو میرا رب میری شہ رگ میں ملا ہے
بساط میری کیا ہے کروں حمد میں بیاں
تو سب سے بڑا سب سے بڑا سب سے بڑا ہے

23/11/2021

کل شام بنایا تھا میں نے اپنے ہاتھ سے
کچھ ساعتوں نے کھانا وہ باسی بنا دیا
پڑھتی تھی بڑے شوق سے جو اپنے سکول میں
حالات نے اور پیٹ نے ماسی بنا دیا
دکھ جھیلنے پڑے تو وہ جھیلے گی اور بھی
لوگوں نے اس کو پیسے کی پیاسی بنا دیا
اپنے ہی ہاتھ دیکھ لکیریں سمجھ گئی
قسمت نے اس کو دست شناسی بنا دیا

کل شام بنایا تھا میں نے اپنے ہاتھ سے کچھ ساعتوں کھانا وہ باسی بنا دیا پڑھتی تھی بڑے شوق سے جو اپنے سکول میں حالات نے اور...
23/11/2021

کل شام بنایا تھا میں نے اپنے ہاتھ سے
کچھ ساعتوں کھانا وہ باسی بنا دیا
پڑھتی تھی بڑے شوق سے جو اپنے سکول میں
حالات نے اور پیٹ نے ماسی بنا دیا
دکھ جھیلنے پڑے تو وہ جھیلے گی اور بھی
لوگوں نے اس کو پیسے کی پیاسی بنا دیا
اپنے ہی ہاتھ دیکھ لکیریں سمجھ گئی
قسمت نے اس کو دست شناسی بنا دیا

Address

Street No 5
Vehari
61100

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Tanweer abbas - poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category