03150433030
03072961786
اس پیج پر چک نمبر 676/17 کے حالات سے آگاہ رکھا
19/04/2026
السلام علیکم ۔ ہمارے گاؤں کے لڑکے عدیل خان نے یوٹیوب چینل بنایا ہے۔ بہت اچھی اینیمیشن ویڈیو بناتے ہیں ۔ صاف ستھرا کونٹینٹ ہے ان کا۔۔ تمام دوست احباب ایک دفعہ چینل لازمی وزٹ کریں ۔ اگر ویڈیوز پسند آئیں تو لائک کریں اور چینل کو سبسکرائب لازمی کریں۔۔ شکریہ ۔۔
چینل کا لنک کومنٹس میں موجود ہے
17/04/2026
❤️شادی مبارک❤️
ہم اپنے پیارے دوست فراز رستم ولد سرفراز سرگانہ کو ان کی ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت بھائی کو ان کی ازدواجی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے
آمین۔
16/04/2026
ہمارے بہت ہی پیارے دوست شہزاد سرگانہ ولد خادم سرگانہ کو شادی کی بہت بہت مبارکباد! 💍🎉
اللہ کرے آپ کی نئی زندگی خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھری ہو۔
آپ دونوں کا ساتھ ہمیشہ سلامت رہے اور ہر دن پہلے سے زیادہ خوبصورت بنتا جائے۔
ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں! ❤️✨
06/03/2026
گاؤں کی مسجد کی تعمیر جاری ہے مسجد کا سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے مسجد تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اللہ تعالیٰ سب کی روزی میں برکت عطا فرمائے آمین
04/12/2025
ہمارے استاد محترم جناب محمد عابد صاحب 🥰
08/11/2025
08/09/2025
راوی کی تباہ کاریاں 🥲
#سیلاب
20/04/2025
689/31 کی اضافی آبادی میں آج مسجد کی تعمیر نو کے سلسلے میں مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا جس میں علاقے کی مشہور و معروف مذہبی شخصیت محترم مفتی #وسیم سیالوی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور مسجد کمیٹی اور دیگر شرکاء محفل کو یہ مسجد کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ کام اپنے وقت پر پائیہ تکمیل تک پہنچ جائے مفتی صاحب نے مسجد کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے تعمیرِ مسجد کی فضیلت بیان کی۔
اس سلسلے میں علاقے کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر اس کام میں ساتھ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ہم گاؤں والوں کی دعا ہے اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں ہماری مدد فرمائے آمین
اور تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ بڑھ چڑھ کر معالی امداد کی جائے
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
Be the first to know and let us send you an email when Apna Star Pind 676/17 GB Pir Mahal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.