10/05/2026
سب سے پہلے کمپیوٹر پر Meta Business Suite کھولیں اور Monetization ٹیب میں جائیں
• جہاں In-stream Ads کے سامنے Set up لکھا ہے، اسے کلک کریں۔
• اگلی اسکرین پر فیس بک کی پالیسیز آئیں گی، نیچے جا کر Review Terms پر کلک کریں اور پھر Agree to Terms کر دیں۔
• اب Next کا بٹن دبائیں تاکہ پے آؤٹ اکاؤنٹ شروع ہو۔
اسکے بعد Legal Info، یہاں آپ سے آپ کی ذاتی معلومات مانگی جائیں گی
اپنا وہی نام لکھیں جو شناختی کارڈ پر ہے (مثلاً اگر نام Ali Khan ہے تو فرسٹ نیم Ali اور لاسٹ نیم Khan)
اسکے بعد ملک منتخب کریں۔
بزنس ٹائپ ، یہ سب سے اہم خانہ ہے۔ یہاں آپ نے صرف اور صرف Individual / Sole Proprietor منتخب کرنا ہے۔ (اس کے علاوہ کچھ اور منتخب کیا تو وہ آپ سے کمپنی رجسٹریشن مانگیں گے جو آپ کے پاس نہیں ہوگی
بینک اکاؤنٹ کی تفصیل (Payout Method) اب آپ سے پوچھا جائے گا کہ پیسے کہاں لینے ہیں
• آپ نے Manually Link Bank Account پر کلک کرنا ہے
یہاں ایک بات اور ، کچھ لوگوں نے پہلے سے بینک اکاونٹ دئیے ہوتے ہیں اگر پہلے والے ٹھیک ہیں تو لنک اکاونٹ پر کلک کریں نیا دینا ہو تو مینول پر کلک کریں نیا بینک اکونٹ دے سیں
• Account Holder Name: اپنا وہ نام جو بینک اکاؤنٹ
اپنے بینک کا سوئفٹ کوڈ لکھیں (یہ 8 سے 11 حروف کا ہوتا ہے، ہر بینک کا اپنا ہوتا ہے، آپ گوگل سے بھی لے سکتے ہیں
• IBAN: اپنے بینک اکاؤنٹ کا 24 ہندسوں کا نمبر جو PK سے شروع ہوتا ہے (جیسے PK21 HABB 0001...)۔
تفصیل ڈالنے کے بعد Link Bank Method پر کلک کریں۔
ٹیکس فارم (W-8BEN Form) - تفصیلی طریقہ
بینک لنک ہوتے ہی اسکرین پر Add Tax Info کا بٹن آئے گا۔ اس پر کلک کریں، یہ آپ کو ایک نئے پیج پر لے جائے گا جہاں آپ کو دوبارہ فیس بک لاگ ان کرنا پڑ سکتا ہے۔
• Tax Classification: یہاں پہلے سے 'Individual' منتخب ہوگا۔
Are you a U.S. Citizen? یہاں No منتخب کریں۔
Are you acting as an intermediary agent? یہاں بھی No منتخب کریں۔
اب Next دبائیں۔ اگلی اسکرین پر آپ کا نام اور ملک (Pakistan) لکھا ہوگا۔
• Taxpayer Identification Number (TIN): یہاں I have a non-US TIN پر ٹک لگا رہنے دیں اور نیچے والے خانے میں اپنا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) لکھیں۔
•
Next دبائیں، اپنا پتہ (Address) چیک کریں اور دوبارہ Next دبائیں۔
Claim of Tax Treaty Benefits: یہاں آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ ٹیکس میں رعایت چاہتے ہیں؟
چونکہ پاکستان کا امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہے، اس لیے یہاں 0% والے آپشن پر کلک کریں (تاکہ آپ کے پیسے نہ کٹیں)۔
Consent and Sign: اب ایک بڑا پیراگراف آئے گا، اس کے نیچے ایک چھوٹا باکس ہوگا اس پر ٹک (Check) لگائیں۔
نیچے Signature کے خانے میں اپنا پورا نام (شناختی کارڈ والا) ٹائپ کریں۔
آخر میں Submit Form کر دیں اور پھر Done پر کلک کریں ۔
ریویو اور submission
ٹیکس فارم ختم ہوتے ہی آپ واپس فیس بک پیج پر آ جائیں گے۔
وہاں Submit for Review کا بٹن ہوگا، اسے دبا دیں۔
اب آپ کو "Your application is being reviewed" کا پیغام نظر آئے گا۔ فیس بک کی ٹیم آپ کا پیج یا پروفائل چیک کرے گا جلدی جواب ملے گا یا زیادہ سے زیادہ 2 سے 7 دن