10/09/2026
تونسہ شریف شہر کے صوبائی حلقے کے سابقہ انتخابی نتائج
گزشتہ انتخابات میں خواجہ صلاح الدین اکبر اور سردار محمد اکرم خان ملغانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
جبکہ خواجہ داؤد اور خواجہ نظام المحمود نے بھی قابلِ ذکر تعداد میں ووٹ حاصل کیے۔
سردار اعظم خان ملغانی اور سردار جعفر خان بزدار نے بطور کورنگ امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، تاہم باقاعدہ طور پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔
اسی طرح عبدالسلام بزدار ایڈووکیٹ اور اظہار نقوی تحریکِ انصاف کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
دیگر امیدواروں اور سیاسی شخصیات کو خاطر خواہ ووٹ حاصل نہ ہو سکے۔
اب سوال یہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں کیا نئی صف بندیاں ہوں گی، کون میدان میں اترے گا اور ووٹرز کا رجحان کس طرف جائے گا؟
یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔