Daily Pakhtunkhwa

Daily Pakhtunkhwa خیبرپختونخوا کا واحد سوشل میڈیا نیوز پلیٹ فارم جو آپ کو کرے ہر خبر سے با خبر،
"قسم ہے قلم کی اور جو کچھ ہم لکھتے ہیں" (القرآن)
(3)

خیبرپختونخوا، نئے تقرریاں و تبادلے
16/05/2026

خیبرپختونخوا، نئے تقرریاں و تبادلے

ٹانک: ٹانک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر مبینہ طور پر مسلح گروہوں کی نگرانی میں من ...
15/05/2026

ٹانک: ٹانک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر مبینہ طور پر مسلح گروہوں کی نگرانی میں من پسند افراد کو دیے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ امن کمیٹی آخر صرف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے تک محدود کیوں ہو چکی ہے
محکمہ ایریگیشن میں ایکسین اشرف گنڈہ پور نے مبینہ طور پر اندھیر نگری قائم کر رکھی ہے۔ من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ نہ ملنے پر 12 تاریخ کو ہونے والا ٹینڈر خلافِ قانون منسوخ کیا گیا، جبکہ 14 تاریخ کو ہونے والے ٹینڈرز کے حوالے سے بھی ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر مسلح گروہوں کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے ٹینڈر واپس لے لیں تاکہ مخصوص ٹھیکیداروں کو نوازا جا سکے۔
ایف آر ٹانک اور درہ زندہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز صرف کاغذی کارروائیوں کے ذریعے ہڑپ کیے جانے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں، جبکہ کرپشن کے خلاف کام کرنے والے تحقیقاتی اداروں کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے۔
صوبائی حکومت فوری طور پر ٹانک میں جاری اس مبینہ بدعنوانی، دھونس اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور شفاف تحقیقات یقینی بنائے۔

15/05/2026

ٹانک: گزشتہ روز درے محسود عوامی نمائندہ جرگے کے پریس کانفرنس کے بعد ایم پی اے آصف محسود کا پریس کانفرنس۔
قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کےلئے ایک ہی پلٹ فارم پر مل کر کام کریں گے۔
آپریشن راہ نجات کے دوران ہونے والے نقصانات کی معاوضے پر عید کے تیسرے روز مکین جرگہ ممبران اور ایم پی اے مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
پریس کانفرنس

14/05/2026

ٹانک (گرہ پتھر): نامعلوم مسلح افراد کی موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر کار میں سوار افراد کا تعلق وانا، جنوبی وزیرستان لوئر سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حالیہ سروے کے حوالے سے منتخب سروے کمیٹی کی جانب سے مجھ پر فنڈز میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور میرے خاندان پر بے بنیاد و من گھ...
14/05/2026

حالیہ سروے کے حوالے سے منتخب سروے کمیٹی کی جانب سے مجھ پر فنڈز میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور میرے خاندان پر بے بنیاد و من گھڑت الزامات لگانا افسوسناک عمل ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اختلافِ رائے ہر کسی کا حق ہے، لیکن جھوٹے الزامات اور عوام کو گمراہ کرنے کی سیاست کسی صورت مناسب نہیں۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان الزامات کا جواب الزام تراشی سے نہیں دوں گا بلکہ حقائق اور اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھوں گا۔

لہٰذا ان شاء اللہ کل بروز جمعہ 15 مئی 2026 صبح 11 بجے ڈی سی کمپاؤنڈ ٹانک میں میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کروں گا، جہاں سروے کے مسئلے کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، اپنی کارکردگی اور تمام حقائق تفصیل سے قوم کے سامنے رکھوں گا۔

میں متعلقہ سروے کمیٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ وہاں پہنچ کر عوام اور میڈیا کے سامنے کھل کر بات کرے۔

ایم پی اے آصف خان محسود
Asif Khan Mehsud Jabar Khan Noor Alam Mahsood

13/05/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: درے محسود عوامی نمائندہ جرگے کا آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کے معاوضوں میں حائل روکاوٹیں اور صوبائی حکومت و منتخب نمائندوں کے کردار بارے ڈیرہ اسماعیل خان حق نواز پارک میں پریس کانفرنس۔۔۔

12/05/2026
10/05/2026

بنوں حملہ
بنوں میں سیکورٹی فورس کے چوکی پر دہشت گردوں کے حملے سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

10/05/2026

ٹانک: راولپنڈی میں قرض لین دین کے تنازعہ پر جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق پزیر محسود قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے قتل کے افسوسناک واقعے جس میں نعش اور گھر کے خواتین کو پنجاب پولیس نے غیر قانونی حراست میں لے رکھے کے خلاف ٹانک میں محسود قبائل کا مشاورتی جرگے کے بعد میڈیا سے گفتگو ۔۔۔

افسوسناک خبرٹانک لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس حوالدار جان عالم بیٹنی (سکنہ عمراڈہ) جانبحق ...
10/05/2026

افسوسناک خبر

ٹانک لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس حوالدار جان عالم بیٹنی (سکنہ عمراڈہ) جانبحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے عمراڈہ ہائی سکول میں ادا کی جائے گی

بنوں: پولیس چوکی فتح خیل پر بم دھماکہ، شدید فائرنگ جاری، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعاتضلع بنوں کے علاقے منڈان پولیس اسٹیشن کی...
09/05/2026

بنوں: پولیس چوکی فتح خیل پر بم دھماکہ، شدید فائرنگ جاری، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

ضلع بنوں کے علاقے منڈان پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع پولیس چوکی فتح خیل پر زور دار بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی دھماکے کے کچھ دیر بعد علاقے میں ایک اور بڑا دھماکہ بھی سنا گیا، جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں مسلسل گونج رہی ہیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں کئی افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
تاحال ضلعی انتظامیہ، پولیس یا دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Address

Tank

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share