14/05/2026
ہر سال کسی نہ کسی طریقے سے کالام کے خلاف منفی پروپگنڈا پھیلا یا جاتا ہےآخر کیوں ؟؟؟ میرا تعلق اتروڑ ویلی سے ہے میں یہاں چھ سالوں سے ٹور گائیڈ کے طور پر کام کرتا ہوں آپ پروفائل چیک کرکے ہمارے مہمانوں کے ریوز چیک کرے کہ ہم کسطرح مہمانوں کو ٹریٹ کرتے ہیں ۔کچھ لوگ جو یہاں سو شل میڈیا پر صرف منفی پروپگنڈا پھیلانے کیلئے بیٹھے ہیں جو کالام بلکہ پورے سوات کے لوگوں اور یہاں کی سیاحت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ اچھی بات نہیں ہے ۔ ہم سب پاکستانی ہیں یہاں کے سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پشتون سب بھائی بھائی ہیں ہمیں اتفاق و اتحاد اور بھائی بندی سے رہنا ہوگا اسی میں ہماری کامیابی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ کالام کے لوگ ہمیشہ سے مہمانوں کو اپنے دل میں جگہ دیتے آئے ہیں۔
یہاں آنے والا ہر سیاح صرف پہاڑ، دریا اور برفانی نظارے ہی نہیں دیکھتا، بلکہ یہاں کے لوگوں کی خلوص بھری مسکراہٹ، عزت اور محبت بھی اپنے ساتھ لے کر جاتا ہے۔ 🤝
کالام کے لوگ مہمان کو رحمت سمجھتے ہیں۔
یہاں کی روایات، ثقافت اور انسانیت آج بھی زندہ ہے۔
ہزاروں سیاح ہر سال یہاں آتے ہیں اور خوشگوار یادیں لے کر واپس جاتے ہیں۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نفرت اور منفی پروپیگنڈے کے بجائے محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں۔ ❤️
🌲
“کلام کی خوبصورتی صرف اس کے پہاڑوں میں نہیں،
بلکہ وہاں کے لوگوں کے دلوں میں بھی بستی ہے۔”
پوسٹ کو شئر کرنا بلکل مت بھو لئےگا