22/08/2025
تورغر ضلع سے لاش برامد
ضلعی انتظامیہ بونیر کا اہم اعلان
ضلع بونیر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران ضلع تورغر سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسے ڈگر ہیڈکوارٹر ہسپتال بونیر منتقل کر دیا گیا ہے۔
متوفیہ ایک خاتون ہیں جن کی عمر تقریباً 25سے 40 سال کے قریب ہے۔
اگر کسی فرد کو اس خاتون کے متعلق معلومات ہوں یا کوئی ان کی شناخت کر سکے تو برائے مہربانی فوری طور پر ڈگر ہیڈکوارٹر ہسپتال بونیر تشریف لائیں تاکہ لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جا سکے۔
اہم اطلاع: لاش آج رات 10 بجے تک ڈگر ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود رہے گی۔ اگر اس وقت تک کوئی وارث نہ پہنچا تو ضلعی انتظامیہ بونیر کی جانب سے لاش کو باعزت اسلامی طریقے سے دفن کیا جائے گا۔
مزید معلومات یا تعاون کے لیے ضلعی انتظامیہ بونیر/ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ بونیر