02/06/2026
کسی کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں ۔۔۔۔!
انا للہ و انا الیہ الراجعون ۔۔۔!!
ارض بلتستان میں قلم قبیلے کا معروف نام، مورخ، مولف اور قلمکار، صدارتی ایوارڈ یافتہ، اکادمی ادبیات کے بورڈ ممبر، سو سے زائد کتابوں کے لکھاری، جناب غلام حسن حسنو (ایم-اے) خپلوی، مختصر علالت کے بعد دار بقا سدھار گئے۔
"بے شک ہم اللہ کی طرف سے ہیں، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے"۔
آپ گزشتہ چند دنوں سے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں زیر علاج تھے۔ آپ کی وفات سے بلتستان کے ادبی ماحول میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنے میں زمانے لگیں گے۔ آپ کی وفات پر علم و ادب سے وابستہ طبقہ رنجیدہ و دلگیر ہیں اور آپ کی مغفرت کے لئے دعاگو ہیں۔
"اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔۔۔!!
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے ۔۔۔!!
باقر حاجی کی وال سے کاپی شدہ مواد