المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس

  • Home
  • المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس

المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس Al Mehdi Falahi Trust (Registered) Kondus is a welfare,non profit organisation primarily working in Kondus valley district Ghanche Baltistan.
(1)

The purpose of this trust is to uplift socioeconomic standard of the mass by working in education, health etc.

یومِ آزادی پر تھنگ اسکول کے لیے خوش آئند اقدامبسم اللہ الرحمن الرحیمالحمدللہ! آج 14 اگست کے موقع پر تھنگ اسکول میں بجلی ...
14/08/2026

یومِ آزادی پر تھنگ اسکول کے لیے خوش آئند اقدام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدللہ! آج 14 اگست کے موقع پر تھنگ اسکول میں بجلی کی سہولت فراہم کر دی گئی، جس کے لیے المہدی فلاحی ٹرسٹ کندوس نے بھرپور تعاون کیا۔

اس کے علاوہ یونٹ فنڈ کے سے اسکول کے لیے ایک Smart TV بھی فراہم کیا گیا، جو طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور جدید تدریسی طریقوں میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ اقدامات ہمارے بچوں کے بہتر تعلیمی مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس تعاون کو بچوں کے لیے علم و کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

المھدی عج فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس کے سابق نائب صدر شیخ شرافت حسین غدیری صاحب کو ایف پی ایس سی کے ذریعے OT BS-16 تعینات ہ...
14/08/2026

المھدی عج فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس کے سابق نائب صدر شیخ شرافت حسین غدیری صاحب کو ایف پی ایس سی کے ذریعے OT BS-16 تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

With WWF-Pakistan – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
06/08/2026

With WWF-Pakistan – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِالحمدللہ!المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے...
01/08/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الحمدللہ!
المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیرِ نو کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کامیابی کے ساتھ دستخط کر لیے گئے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس تعمیراتی کاموں، معیار، شفافیت اور مستحقین تک امدادی اشیاء کی منصفانہ تقسیم کی سخت نگرانی کرے گا تاکہ تمام منصوبے بہترین انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

ان شاء اللہ، یہ منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔
📍گاؤں: چھوغوگرونگ، کندوس
منصوبہ جات:
1۔ حفاظتی بند کی تعمیر۔
2۔ آبپاشی کی کوہل کی بحالی۔
3۔ چارے کے بیج اور پھلدار پودوں کی تقسیم۔
4۔ پانی کی ٹینکی اور پائپ لائن کی بحالی۔

بسم اللہ الرحمن الرحیمالمہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس کی زیرِ نگرانی پرائمری اسکول تھنگ کندوس میں Construction  کا کام تی...
28/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس کی زیرِ نگرانی پرائمری اسکول تھنگ کندوس میں Construction کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انشاءاللہ یہ منصوبہ علاقے کے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس تعلیمی منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور اسے اہلِ علاقہ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔

المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس، اس منصوبے کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے پر بلتستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے ادارے، تمام معاونین اور عطیہ دہندگان کو بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِالمہدی فلاحی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کندوس کی جانب سے مکتبِ علی اکبرؑ اور مکتبِ زہراؑ کرمنڈنگ...
25/07/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

المہدی فلاحی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کندوس کی جانب سے مکتبِ علی اکبرؑ اور مکتبِ زہراؑ کرمنڈنگ کی دینی و تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 1,30,000 (ایک لاکھ تیس ہزار) روپے کا تعاون فراہم کیا گیا۔
یہ تعاون دونوں مکاتب کے لیے مکمل قالین (کارپٹ) کی فراہمی اور مدرسے کے اساتذہ کی معاونت کے لیے پیش کیا گیا، تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر، صاف ستھرے اور باوقار ماحول میں دینی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آ سکے۔
ہم المہدی فلاحی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کندوس کے تمام ذمہ داران، معاونین اور مخیر حضرات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دینی تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی بہترین تربیت کے اس نیک مقصد میں اپنا قیمتی کردار ادا کیا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ. .  المہدی فلاحی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کندوس کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ چوغوگرونگ کی تعم...
24/07/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ. .
المہدی فلاحی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کندوس کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ چوغوگرونگ کی تعمیر اور ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کے لیے 2,00,000 (دو لاکھ) روپے کا عطیہ پیش کیا گیا۔
ہم المہدی فلاحی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کندوس کے تمام ذمہ داران، معاونین اور مخیر حضرات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس دینی و اجتماعی خدمت میں اپنا قیمتی تعاون پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ اس عطیے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، عطیہ دہندگان کے جان، مال، رزق اور اہلِ خانہ میں برکت عطا فرمائے، انہیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب فرمائے، اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کے صدقے انہیں بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

11/07/2026

امام زین العابدین علیہ السلام کا ابنِ زیاد کے دربار میں تاریخی خطاب:📜🌷
واقعۂ عاشورا کے بعد جب اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام کے قافلے کو قید کی حالت میں کوفہ لایا گیا تو انہیں عبید اللہ بن زیاد کے دربار میں پیش کیا گیا۔ دربار فاتحانہ غرور سے بھرا ہوا تھا، جبکہ دوسری طرف رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہلِ بیت زنجیروں میں جکڑے کھڑے تھے۔
ابن زیاد نے امام زین العابدین علیہ السلام کو مخاطب کر کے پوچھا:
"تم کون ہو؟"
آپؑ نے نہایت وقار سے فرمایا:
"میں علی بن الحسین ہوں۔"
ابن زیاد نے طنزیہ انداز میں کہا:
"کیا اللہ نے علی بن الحسین کو قتل نہیں کیا؟"
امام علیہ السلام نے فرمایا:
"میرا ایک بھائی تھا جس کا نام علی بن الحسین تھا، لوگوں نے اسے شہید کر دیا۔"
ابن زیاد نے پھر کہا:
"بلکہ اللہ نے اسے قتل کیا۔"
امام علیہ السلام نے فوراً قرآنِ کریم سے استدلال کرتے ہوئے فرمایا:
﴿اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا﴾
"اللہ ہی جانوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے۔" (سورۂ زمر: 42)
اس حکیمانہ جواب نے ابن زیاد کو لاجواب کر دیا، لیکن وہ اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے غضب ناک ہو گیا اور حکم دیا:
"اسے قتل کر دو!"
یہ سن کر حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا آگے بڑھیں، امامؑ کو اپنے ساتھ لپٹا لیا اور فرمایا:
"اگر تم اسے قتل کرنا چاہتے ہو تو پہلے مجھے قتل کرو۔"

اسی موقع پر امام زین العابدین علیہ السلام نے نہایت جرأت، استقامت اور ایمان کے ساتھ وہ تاریخی جملہ ارشاد فرمایا جو رہتی دنیا تک ظلم کے سامنے حق کی آواز بن گیا:

«أَبِالْقَتْلِ تُهَدِّدُنِي؟ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْقَتْلَ لَنَا عَادَةٌ وَكَرَامَتُنَا مِنَ اللَّهِ الشَّهَادَةُ»
"کیا تو مجھے قتل کی دھمکی دیتا ہے؟ کیا تجھے معلوم نہیں کہ قتل ہماری میراث ہے اور شہادت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہماری عزت و کرامت ہے۔"
یہ کلمات صرف ایک جواب نہیں تھے بلکہ مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے اس ابدی نظریے کا اعلان تھے کہ حق کی خاطر جان قربان کرنا ذلت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم عزت ہے۔ ابن زیاد کے پاس طاقت، لشکر اور حکومت تھی، مگر امام زین العابدین علیہ السلام کے پاس ایمان، حق اور وہ روحانی عظمت تھی جس نے ظالم کے اقتدار کو بے وقعت کر دیا۔
کوفہ کے اسی دربار میں امام علیہ السلام نے اہلِ بیت علیہم السلام کا تعارف بھی کرایا اور لوگوں کو یاد دلایا کہ جنہیں قیدی بنا کر لایا گیا ہے، وہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھرانے کے افراد ہیں۔ اس استقامت اور حق گوئی نے اہلِ کوفہ کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا اور واقعۂ کربلا کا حقیقی پیغام تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گیا۔

🙏🏻

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when المہدی فلاحی ٹرسٹ رجسٹرڈ کندوس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment?

Share