ALLAH hamesha karm karta hai

ALLAH hamesha karm karta hai Islam +Humanity+feeling+imotions+

09/03/2026

کون کہتا ہے دعا قبول نہیں ہوتی؟
مکہ مکرمہ میں ایک صفائی کارکن افطاری کے وقت نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا تھا کہ اس پر چڑھے ہوئے قرض ادا ہو جائیں۔ وہ پریشانی اور تنگدستی کے عالم میں اپنے رب کے حضور نہایت عاجزی کے ساتھ دستِ سوال دراز کیے ہوئے تھا۔
اتفاق سے اس دعا کے دوران حرم شریف کا لائیو کیمرہ اس پر فوکس ہوگیا۔ اس کی ویڈیو حرم کے چینل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جب یہ ویڈیو سعودیہ کے ایک صاحبِ خیر تک پہنچی تو اس نے اس کارکن سے رابطہ کیا۔ اس کی حالتِ زار معلوم کرنے کے بعد اس نیک دل شخص نے اس کے تمام قرضے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جب اس صفائی کارکن سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی دعا مانگ رہا تھا تو اس نے بتایا کہ وہ رزق کی وہ دعا پڑھ رہا تھا جو رسول اللہ ﷺ نے اس وقت مانگی تھی جب آپ ﷺ کے پاس ایک مہمان تشریف لائے۔
روایت کے مطابق نبی کریم ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہراتؓ کے پاس کھانے کی طلب میں پیغام بھیجا، مگر جواب ملا کہ گھر میں کچھ موجود نہیں۔ اس پر آپ ﷺ نے دعا فرمائی:
“اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ، فَإِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا إِلَّا أَنْتَ”
(اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ ان کا مالک تیرے سوا کوئی نہیں۔)
چند ہی لمحے گزرے تھے کہ آپ ﷺ کی خدمت میں ایک بھنی ہوئی بکری بطورِ ہدیہ پیش کر دی گئی۔
یہ دعا سنن ابو داود میں وارد ہوئی ہے۔ حدیث نمبر: 5094
محدثین کے نزدیک یہ دعا رزق اور تنگی کے وقت پڑھنا مستحب ہے اور اس میں اللہ کے فضل و رحمت کا سوال کیا گیا ہے جو رزق کے بنیادی اسباب ہیں۔..

26/02/2026
SHAB E BARATBMubarak.
03/02/2026

SHAB E BARATB
Mubarak.

Address

Khairpur Mirs
Sindh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALLAH hamesha karm karta hai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category