Iqbal Baloch Official

Iqbal Baloch Official Fiction Writer|Poet|Educationist|Bookworm

04/03/2026

"بات صرف محبت کی نہیں، میں ذہنی عادی ہوں تمہارا"
اقبال بلوچ 🧡

کمرے میں ہلکی سی خاموشی تھی، جیسے وقت بھی اپنے قدم روکے کھڑا ہو۔ کھڑکی کے باہر شام کا سرمئی رنگ پھیل رہا تھا۔ وہ دونوں آمنے سامنے بیٹھے تھے۔

وہ (مسکراتے ہوئے):
"تم ہمیشہ کہتی ہو محبت سب سے بڑی حقیقت ہے، مگر مجھے لگتا ہے میری حالت محبت سے بھی آگے جا چکی ہے۔"

وہ (حیرانی سے):
"محبت سے آگے؟ اور کیا ہو سکتا ہے؟"

وہ (آہستہ، نظریں جھکائے):
"بات صرف محبت کی نہیں، میں ذہنی عادی ہوں تمہارا۔ تمہارے لفظوں کا، تمہارے سکوت کا، حتیٰ کہ تمہاری ناراضگی کا بھی۔ جیسے دماغ میں ہر خیال تمہارے وجود کی قید میں ہے۔"

وہ (خاموشی کے بعد):
"عادت…؟ عادت تو کبھی اچھی نہیں ہوتی۔ عادت انسان کو کمزور کر دیتی ہے۔"

وہ (گہری سانس لیتے ہوئے):
"ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ کمزوری بھی مجھے طاقت دیتی ہے۔ تمہاری یاد مجھے ٹوٹنے نہیں دیتی، تمہاری موجودگی مجھے جینے پر مجبور کرتی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے میں اپنے دماغ کو تمہارے بغیر سوچنے پر مجبور ہی نہیں کر سکتا۔"

وہ (مدھم آواز میں):
"اور اگر ایک دن میں نہ رہوں؟ اگر تمہارے دماغ کی یہ قید ٹوٹ جائے تو؟"

وہ (چہرہ اوپر اٹھا کر، نظریں اس کی آنکھوں میں گاڑتے ہوئے):
"پھر میرا دماغ ایک خالی کمرہ ہوگا، جس کی دیواروں پر تمہارے عکس کی گونج ہمیشہ زندہ رہے گی۔ میں چاہوں بھی تو آزاد نہیں ہو سکوں گا، کیونکہ یہ محبت نہیں، ذہنی اسیری ہے۔"

وہ لمحہ دونوں پر بھاری ہو گیا۔ ایک لمحے کے سکوت میں وہ دونوں سمجھے کہ کچھ رشتے محبت کے لفظ سے بھی زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔ وہ انسان کو صرف دل میں نہیں، ذہن کی ہر دیوار پر قید کر دیتے ہیں۔
🤍🥀

14/02/2026

"پارسائی ایک ڈھونگ ہے"
تحریر: اقبال بلوچ 🧡

"پارسائی" ایک ایسا لفظ جو سننے میں روح کی بلندی کا پیغام دیتا ہے، مگر اس کے پردے میں اکثر نفس کی شکست، فطرت سے بغاوت اور دل کی پیاس چھپی ہوتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ انسان نے زہد و پارسائی کے نام پر اپنی فطری ضرورتوں کو کچلا، اور یہی کچلا ہوا جذبہ گناہ کے سب سے اندھیروں راستوں پر لے گیا۔

رابعہ بصری (رحمتہ اللہ علیہا) کے پاس ایک نوجوان خوبرو لڑکی آئی اور کہنے لگی مجھے بھی آپ کی طرح متقی اور پرہیز گار بننا ہے ۔

انہوں نے اس نوجوان لڑکی کو نصیحت کی کہ "نکاح کر لو، پارسائی کی تمنا نہ کرو، دل کی پاکیزگی سب سے بڑی عبادت ہے" تو وہ ایک عظیم سچائی کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔ انہوں نے خود اعتراف کیا:

"جب رات کے سناٹے میں چوکیدار کی صدا گونجتی، جاگتے رہو... تو میرے دل میں یہ خواہش اٹھتی کہ اس اجنبی کو گلے لگا لوں۔ مگر میں صبر کرتی تھی اور اللہ کی مدد سے اپنے نفس پر قابو پاتی تھی۔ لیکن یہ صبر، یہ ضبط، ایک چلہ تھا... ایسا چلہ جس میں جسم تو سلامت رہتا ہے مگر روح زخموں سے چور ہو جاتی ہے۔"

فطرت، مرد اور عورت کو اتنا دور رہنے کی اجازت نہیں دیتی۔ لمس کی تڑپ اور محبت کی قربت انسان کی وہ ضرورت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ ایک لمحے کی محبت، ایک لمحے کا لمس، صدیاں کاٹے ہوئے چِلّوں، سجدوں، اور زہد کے دعوؤں کو ملیا میٹ کر سکتا ہے۔ دل کو وہ سکون دے سکتا ہے جو سو سال کے پارسا بن کر بھی نہیں ملتا۔

راہبائیں (مادرز)، جو پارسائی کا پیکر بن کر کلیساؤں میں قید ہو جاتی ہیں، ان کا دل بھی کسی کے لمس کی آرزو کرتا ہے۔ ان کی راتیں بھی تنہائی کے درد سے تر ہوتی ہیں۔ اور وہ پادری جو پارسائی کے مقدس لبادے اوڑھ کر دوسروں کو گناہ سے بچانے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہی کمزور لمحوں میں معصوم لڑکیوں کی معصومیت سے کھیل جاتے ہیں۔ ان کے پارسا ہاتھ گناہ کی دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں، اور وہ اس کی حقیقت کو پارسائی کی چادر سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

آدم کو بھی پارسائی نے گناہ سے نہ بچایا۔ شجرِ ممنوعہ کا پھل کھا کر وہ بھی اسی فطرت کے سامنے ہار گیا جسے رب نے خود انسان میں رکھا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ گناہ کرنے کا سب سے بڑا طریقہ پارسائی ہے۔ پارسائی کی آڑ میں انسان اپنے نفس کی سچائی سے نظریں چراتا ہے۔ دل کی پیاس کو دبانا ہی اصل گناہ کی جڑ بن جاتا ہے۔

سچ تو یہ ہے کہ رب نے محبت، لمس اور قربت کو حلال راستوں سے پورا کرنے کی اجازت دی، تاکہ انسان کا دل پاکیزہ رہے، روح سکون پائے، اور زہد کا ڈھونگ نہ رچا سکے۔

ایک لمحے کا خالص لمس، ایک سچے محبت بھرا گلے لگنا، ایک وہ چمکدار آنکھوں سے آنکھوں کا مل جانا... یہ سب کچھ وہ دے سکتا ہے جو ہزاروں راتوں کی عبادت نہیں دے سکتی۔ یہی فطرت کی سچائی ہے، اور یہی اصل پاکیزگی۔

_______________________________________

ایک سوال ہے آپ سے کہ :

کیا پارسائی کے نام پر دل کی فطری محبت اور لمس کی پیاس کو جھٹلانا خود سب سے بڑا گناہ نہیں؟

Address

Luni Road Satmrla Sibi Balochistan
Sibi
82000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqbal Baloch Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category