Urdu Sad Poetry Heart Touching

Urdu Sad Poetry Heart Touching Urdu Sad Poetry Pain Full

08/10/2026

تمہیں سوچتے رہنے کی عادت ہوئی جب سے 🫀
دل اور کسی بھی جانب ، مائل ہی نہیں ہوتا 👀

اپنی ہی ضد پر ، اڑا رہتا ھے ، ستم گر 😢
جتنے بھی دلائل دوں ، قائل ہی نہیں ہوتا🥀

07/10/2026

میں اپنی دوستی کو شہر میں رسوا نہیں کرتا
محبت بھی کرتا ہوں مگر چرچا نہیں کرتا

جو مجھ سے ملنے آجائے میں اُس کا دل سے خادم ہوں
جو اٹھ کے جانا چاہے میں اُسے روکا نہیں کرتا

جسے میں چھوڑ دیتا ہوں اُسے پھر بھول جاتا ہوں
پھر اُس ہستی کی جانب میں کبھی دیکھا نہیں کرتا

تیرا اصرار سر آنکھوں پر کہ تم کو بھول جاؤں میں
میں کوشش کر کے دیکھوں گا مگر وعدہ نہیں کرتا

07/10/2026

ساتھ تھے آپ تو منزل بھی صدا دیتی تھی
اب یہ عالم ہے کہ ہر راہ گُزر تک چُپ ہے

کس کو آواز دیں؟ اِس بولتے سَنّاٹے میں
جس طرف دیکھیے، دیوار سے دَر تک چُپ ہے

07/10/2026
تُمہارا تَوَکُّل اتنا بُلَنْد ہو کہ دُنیا لاکھ بار کہے یہ مُمکِن نہیں اور تم ہر بار مُسکرا کر کہو۔۔۔!!میرا سوہنا اور پیا...
05/10/2026

تُمہارا تَوَکُّل اتنا بُلَنْد ہو کہ دُنیا لاکھ بار کہے یہ مُمکِن نہیں اور تم ہر بار مُسکرا کر کہو۔۔۔!!

میرا سوہنا اور پیارا اللّٰہ ربّ ذوالجلال والاکرام کرے گا۔۔۔🙂
ان شا ء اللّٰه تعالیٰ

05/10/2026

باتوں باتوں میں ہی باتوں سے نِکل جائیں گے
ہم دِنوں سے تیری راتوں سے نِکل جائیں گے

زندگی تو ہمیں بس ڈھونڈتی رہ جائے گی
زندگی ہم تیرے ہاتھوں سے نِکل جائیں گے

05/10/2026

ہر خوبصورتی کا آغاز
خوبصورت حالات سے نہیں ہوتا۔
کچھ پھول
بہت سخت موسموں،
بہت گہری خاموشیوں
اور بہت سے زخموں کے بعد کھلتے ہیں۔

05/10/2026

میرے ہمسفر میرے ہمنوا تجھ سا زمانے میں کوئی نہی
میرا اظہار محبت تیراشرمانا تجھ سا حسیں کوئی نہی

یونہی ہاتھ پکڑے چلتے رہے اس جیسا سفر کوئی نہی
میرا تکنا تیرا نظریں جھکانا اس جیسا منظر کوئی نہی

03/10/2026

ارادہ کر قدم آگے بڑھا کچھ بھی نہیں ہوتا
خدا ہوتا ہے سب کچھ، ناخدا کچھ بھی نہیں ہوتا

ہے نعمت سے بھری دنیا، بھلے سے ہے بھلی دنیا
جو اپنے پاس ہو اس سے بھلا کچھ بھی نہیں ہوتا

نہ جانے لوگ مجھ کو کیوں برا ہی جان لیتے ہیں
مری نِیت میں حالانکہ برا کچھ بھی نہیں ہوتا

یہ دنیا ہے یہاں پر لوگ ملتے اور بچھڑتے ہیں
ملے تو کیا! کوئی بچھڑے تو کیا کچھ بھی نہیں ہوتا

ہے آخر کس لئے ہونی کا اندیشہ ترے دل میں ؟
کہ ہو جائے بھلے کُچھ باخدا کچھ بھی نہیں ہوتا

مفـادِ مشترک ہے یا مفـادِ باہـمـی ہے سب
محبت، پیار، انسیت ، وفا کچھ بھی نہیں ہوتا

ادھر ہی چھوڑ جائیں گی یہ خاکی پیرہن رُوحیں
جہانِ فانی میں اپنا ســـدا کچھ بھی نہیں ہوتا

02/10/2026

ہر وقت میسّر کی بھی وقعت نہیں رہتی
ہر وقت محبت کا بھی نقصان یہی ہے

اپنوں کے بدلتے ہوئے اندازِ تکلّم
اے دوست بُرے وقت کی پہچان یہی ہے

Address

Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Sad Poetry Heart Touching posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category