Fahme-E-Deen Official

Fahme-E-Deen Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fahme-E-Deen Official, Music Chart, DarUlica e. Alum Muhammad Ghusia Rizwia wance Bajwat Sialkot, Sialkot.

31/08/2025

جس طرح ھم سب سیلاب سے ڈر رہے ہیں کاش ھمارے اندر اللہ تعالیٰ اور رسول پاک کی ناراضگی کا ڈر پیدا ہو جائے

31/08/2025

ھماری قوم کی حالت کیسی ابتر ہے کہ رات کے وقت راشن تقسیم والے افراد ایک گاؤں میں آ ہے کچھ لوگ دس دس تھیلے لے گئے اور کچھ لوگوں کو ایک بھی نہ ملا

19/08/2025

جامع مسجد ابو بکر صدیق وینس شریف بجوات۔ 19ـ08-ـ2025

18/08/2025
14/08/2025

30 ف جب یہود کو اسلام کی دعوت دی گئی تو انھوں نے یہ کہہ کر اس دعوت کو قبول کرنے سے انکار کردیا کہ ہم تو پہلے ہی محبت الٰہی سے سرشار ہیں اور اس کے لاڈلے فرزند ہیں۔ ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ کسی نئے نبی کی امت میں داخل ہونے کی زحمت گوارا کریں۔ سابقہ آیات میں قرآن نے ان کے برے اعمال اور رذیل عادات کا ذکر فرمایا۔ ایسی ناپسندیدہ حرکات کے باوجود وہ خدا کی دوستی کا دم بھرا کرتے۔ ان آیات میں انھیں تنبیہ فرمائی جا رہی ہے کہ محبت الٰہی کا دعویٰ بغیر دلیل قابل التفات نہیں۔ اور اس کی دلیل یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے اس برگزیدہ رسول کی اطاعت و فرمان برداری کرو۔ اگر تم نے دل وجان سے اس رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کی تو تمہارا دعویٰ محبت بھی درست تسلیم کرلیا جائے گا۔ اور اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی ایک سب سے بڑی نعمت سے بھی سرفراز کئے جاؤ گے یعنی تمہیں محبوب الٰہی ہونے کا شرف بخشا جائے گا۔ اور تمہارے اعمال نامہ کی سیاہی کو رحمت اور مغفرت کے پانی سے صاف کردیا جائے گا۔ مصطفیٰ علیہ التحیۃ والثنا کی عظمت شان اور جلالت قدر کا کیا کہنا۔ جس کی غلامی یہود ایسی راندہ درگاہ اور ذلیل قوم کو بھی اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا سکتی ہے۔ اور اس کے گھناؤنے کرتوتوں کی بخشش کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر امت مسلمہ اتباع حبیب خدا کو اپنا شعار بنا لے اور سنت سرور کائنات کے سانچے میں اپنی سیرت کو ڈھال لے تو کیا یہ محبوبیت کی خلعت فاخرہ سے نوازی نہیں جائے گی ؟ حیا کا سر ندامت کے بوجھ سے اٹھ نہیں سکتا جب ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کے لمبے چوڑے دعوے کرتے ہیں اور عمل کی دنیا میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت سے انحراف کئے ہوتے ہیں۔::یعنی اگر تیری محبت سچی ہوتی تو تو اپنے محبوب کی اطاعت میں سرگرم ہوتا۔ کیونکہ محب تو ہمیشہ اپنے محبوب کا مطیع ہوا کرتا ہے۔

14/08/2025
تمام پاکستانیوں کو میری طرف سے جشن آزادی مبارک ہو           # #$$$سلام پاکستان
14/08/2025

تمام پاکستانیوں کو میری طرف سے جشن آزادی مبارک ہو # #$$$سلام پاکستان

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ رضویہ وینس شریف
13/08/2025

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ رضویہ وینس شریف

13/08/2025

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اے ایمان والو ! ان پاک چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تم کو دی ہیں ‘ اور اللہ کا شکر ادا کرو۔ (البقرہ : ١٧٢) حرام کھانے کا وبال : امام مسلم روایت کرتے ہیں : حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ پاک ہے اور وہ پاک چیز کے سوا اور کسی چیز کو قبول نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہی حکم دیا ہے جو رسولوں کو حکم دیا تھا ‘ سو فرمایا : اے رسولو ! پاک چیزیں کھاؤ اور نیک کام کرو ‘ میں تمہارے کاموں سے باخبر ہوں ‘ اور فرمایا : اے مسلمانو ! ہماری دہی ہوئی چیزوں سے پاک چیزیں کھاؤ ‘ پھر آپ نے ایسے شخص کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے ‘ اس کے بال غبار آلود ہیں ‘ وہ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے : یا رب ! یا رب ! اس کا کھانا پینا حرام ہو ‘ اس کا لباس حرام ہو ‘ اس کی غذا حرام ہو ‘ اس کی غذا حرام ہو تو اس کی دعا کیسے قبول ہوگی ! (صحیح مسلم ج ١ ص ٣٢٦“ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع ‘ کراچی ‘ ١٣٧٥ ھ) اس حدیث کو امام دارمی نے بھی روایت کیا ہے۔ (سنن دارمی ج ٢ ص ٢١١۔ ٢١٠‘ مطبوعہ نشرالسنۃ ‘ ملتان) شکر کا معنی البقرہ : ١٥٢ کی تفسیر میں بیان کیا جا چکا ہے۔

Address

DarUlica E. Alum Muhammad Ghusia Rizwia Wance Bajwat Sialkot
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fahme-E-Deen Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Fahme-E-Deen Official:

Share

Category