30/06/2025
لیجئے جناب ہمارا بھی ٹوٹا پھوٹا "صحیفہ" پیشِ خدمت ہے ۔
ایک ایسا لفظ جس کی مشق کرتے ہوئے پتا لگا بلکہ "لگ پتا گیا" کی آخر تمام اساتذہ اسی کی پوسٹ ہی کیوں لگا رہے ہیں۔
بلاشبہ جب ہم کوئی مصرع ، شعر یا جملہ لکھتے یا پوسٹ کرتے ہیں تو خاص طور پر میرے جیسے نکمے کے الفاظ میں جتنا بھی فرق ہو ہمارا داؤ لگ جاتا ہے ، گو کہ اساتذہ پھر بھی پہچان لیتے ہیں۔
لیکن جب تمام اساتذہ اور انکے مہان شاگرد ایک ہی لفظ کو لکھ رہے ہوں اور ایک دوسرے کی اصلاح بھی فرما رہے ہوں تو ایسے وقت میں وہی لفظ (صحیفہ) لکھتے اور پوسٹ کرتے وقت یقینی طور پر میرے جیسے ناچیز کے ہاتھ ڈگمگانے لگتے ہیں ۔۔