Muhammad Yousaf Khalid

Muhammad Yousaf Khalid My Poetry

14/02/2026

کیا خبر یہ زندگی کروٹ بدلتی زندگی
ہم کو کب بانہوں میں لے لے کب مٹا ڈالے گِلے

مستقل پیشِ نطر رکھتے ہیں ہم شادابیاں
عین ممکن ہے بتائے بن خوشی آ کر ملے

یوسف خالد

10/02/2026

قریب آ کہ درِ معرفت کھلے تجھ پر
تو فاصلوں کی اذیت میں مبتلا ہے ابھی

حریمِ ناز میں خوشبو اسی کے دم سے ہے
نواحِ جاں میں جو اک پھول ادھ کھلا ہے ابھی

یوسف خالد

10/02/2026

نارسائی کے دکھ کو سمجھا ہے
من کی بے تابیوں کو جانا ہے

ان کہی کو کیا ہے سر بستہ
فاصلوں کو وقار بخشا ہے

یوسف خالد

05/02/2026

جانے کب ہوتا ہے کیسے ہو جاتا ہے
عشق ہے ایسا بھید جو کم کم کھلتا ہے
یوسف خالد

04/02/2026

ہیں میسر مجھ کو اس کی خوشبوئیں
کم نہیں ہو گی کبھی توقیرِ دوست

مو قلم ہے کینوس ہے رنگ ہیں
بن ہی جائے گی کبھی تصویرِ دوست

یوسف خالد

04/02/2026

مراحل کیف و مستی کے بہت سے ہیں بجا لیکن
کسی کی چاہ میں جینا ہر اک سکھ سے فزوں تر ہے

زمانے کا چلن جیسا بھی ہو راہِ محبت میں
یہ کیا کم ہے کہ کوئی چاہنے والا میسر ہے

یوسف خالد

27/01/2026

آنکھ میں گھول کر تقدّس کو
پیکرِ خوش نما کو دیکھا ہے

جسم کو جسم ہی نہیں سمجھا
روح کا پیرہن بھی سمجھا ہے

یوسف خالد

27/01/2026

زندگی دیکھتی ہے مڑ مڑ کر
آو ! اس کی طرف پلٹتے ہیں

وہ جو محرومِ آرزو ہیں انہیں
ہنس کے ملتے ہیں ان کی سنتے ہیں

یوسف خالد

24/01/2026

خلوص گر کوئی ہوتا تو وہ کسی صورت
ہمارے ذوقِ سماعت سے گفتگو کرتا

وہ ساری باتیں جو لب بستگی کا رزق ہوئیں
حجاب سارے ہٹا کر وہ روبرو کرتا

یوسف خالد

Address

10 Madina Town
Sargodha
41000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Yousaf Khalid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category