02/01/2026
احساس وہ نعمت ہے جو انسان کو صرف زندہ نہیں رکھتی بلکہ انسان بناتی ہے۔ جس دل میں احساس زندہ ہو، وہ دل کسی کو تکلیف میں دیکھ کر خاموش نہیں رہتا۔ انسانیت کا اصل حسن بڑے دعوؤں میں نہیں بلکہ چھوٹے چھوٹے عمل میں چھپا ہوتا ہے؛ کسی کی خاموشی کو سمجھ لینا، کسی کے آنسو پوچھ لینا، کسی کے درد کو اپنا درد مان لینا ہی اصل انسانیت ہے۔
آج کی تیز رفتار دنیا میں ہم نے وقت تو بچا لیا، مگر احساس کھو دیا۔ ہم مسکراتے چہروں کے پیچھے چھپے زخم نہیں دیکھ پاتے، کیونکہ ہماری آنکھیں مصروف ہیں اور دل بند۔ یاد رکھیں، انسان وہ نہیں جو صرف سانس لے، بلکہ وہ ہے جو دوسرے کی تکلیف پر دل سے تڑپے۔
انسانیت کوئی قانون نہیں جو کتابوں میں ملے، یہ تو ایک نرم دل، ایک سچی نیت اور ایک خالص احساس کا نام ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کے لیے تھوڑا سا رک جائیں، تھوڑا سا سن لیں، تو شاید بہت سے ٹوٹے دل جڑ جائیں۔
کیونکہ آخر میں انسان کا قد اس کے عہدے سے نہیں، اس shear kry کے احساس سے ناپا جاتا ہے۔۔۔۔سب بھائی بیج کو