Rao Nauman Abid

Rao Nauman Abid Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rao Nauman Abid, Poet, Sahiwal.

20/12/2025

دانش کدہ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام
میاں چنوں مشاعرہ انشاء اللہ🫶
دعوت عام ہے ❤️
بتاریخ 24 دسمبر بروز بدھ دوپہر دو بجے زکریا ہال میونسپل کمیٹی میاں چنوں

سر اگر سر ہے تو نیزوں کی شکایت کیسی دل اگر دل ہے تو دریا سے بڑا ہونا ہے عرفان صدیقی
25/09/2025

سر اگر سر ہے تو نیزوں کی شکایت کیسی
دل اگر دل ہے تو دریا سے بڑا ہونا ہے
عرفان صدیقی

01/12/2024

تازہ غزل
سلیم کوثر

گھروں سے باہر جدھر بھی جاوگے ہر طرف بے گھری ملے گی
درونِ خانہ جو ساتھ رہتی ہے وہ فضا دوسری ملے گی

یہی ہے وہ دفتروں کا جنگل جہاں میں دن رات پوچھتا تھا
میرے لئے کوئی کام ہوگا یہاں مجھے نوکری ملے گی

میں نفرتوں کے کسی بھی موسم میں ڈھونڈنے سے نہیں ملوں گا
مگر محبت بھری رتوں میں تمہیں مری حاضری ملے گی

اب ایک کیدو ہے جس کے ہاتھوں میں امن کا سب نظام ہوگا
نہ کوئ رانجھا کہیں ملے گا نہ اب کہیں بانسری ملے گی

وہاں سے گزرو تو شاخِ گُل پر کھلے گلابوں سے نظم سننا
یہاں سے کچھ دور بائیں جانب مڑے تو اک نرسری ملے گی

ہماری تاریخ لکھنے والوں نے ہم سے کب مشورہ کیا تھا
جہاں پہ تفصیل چاہئیے تھی وہاں پہ یہ سرسری ملے گی

ادھر اُدھر کے تمام منظر فضا نے بے رنگ کردئیے ہیں
بس ایک فصلِ امید ہے جو چہار جانب ہری ملے گی

یہاں محبت کے دشمنوں کا مزاج ازل سے یہی رہا ہے
جہاں چراغوں کا جشن ہوگا وہاں ہَوا سر پھری ملے گی

وہ شہرِ عشاق کے محلہ وفا شعاراں میں جا بسا ہے
مکان پہلا اُسی کا ہوگا مگر گلی آخری ملے گی

گزشتہ عمروں کے خواب نیندوں کی تختیوں پہ لکھے ہیں میں نے
نئ کتابوں کے درمیاں بھی تمہیں مری شاعری ملے گی

ستمبر تا نومبر 2024

22/08/2024
14/08/2024

عدو سے پوچھنا اک بار کیسی ہوتی ہے
ہماری آخری للکار کیسی ہوتی ہے

ہم ایک شخص سے برسوں گلے لگے رہے ہیں
ہمیں پتہ ہے کہ دیوار کیسی ہوتی ہے

تمہارے لہجے سے محسوس کر لیا میں نے
تمہارے شہر کی تلوار کیسی ہوتی ہے

کسی کا زاویہ ملتا نہیں کسی سے بھی
بنانے والے کی پرکار کیسی ہوتی ہے

ہمارے سامنے آتی ہے کیسی کیسی نظر
ہماری آنکھ کو درکار کیسی ہوتی ہے

دنوں کے شہر سے آئے ہوؤں کو کیا معلوم
شبوں کو رونق بازار کیسی ہوتی ہے

نعمان راؤ

انشاءاللہ اوکاڑا کے دوستوں سے ملاقات ہوتی ہے
26/10/2023

انشاءاللہ اوکاڑا کے دوستوں سے ملاقات ہوتی ہے

عالمی شہرت یافتہ و نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر عمیر نجمی کے اولین شعری مجموعہ   "ایک ، کی تقریب پذیرائی ومحفل مشاعرہ معرو...
25/10/2023

عالمی شہرت یافتہ و نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر عمیر نجمی کے اولین شعری مجموعہ "ایک ، کی تقریب پذیرائی ومحفل مشاعرہ معروف ادبی تنظیم دانش کدہ کے زیر اہتمام انشاءاللہ 10 نومبر بروز جمعہ شام چھ بجے بازوق سامعین شرکت فرمائیں

19/10/2023

قسم ہے تیرے تغافل کی تجھ سے پہلے مجھے
نہیں پتا تھا کہ احساس کمتری کیا ہے
حسیب الحسن

Address

Sahiwal
57000

Telephone

+923007838608

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rao Nauman Abid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category