GKUstad

GKUstad A page to enhance and test your knowledge.

29/07/2025
30/10/2023

سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ دینی گھرانے میں ڈیپریشن کا کیا کام۔۔۔۔؟

سوال تو یہ بھی ہے کہ ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے کیوں مرتے ہیں۔۔۔۔۔؟

وکیل اپنی ذاتی زندگی میں خود اپنے سگے رشتوں کے ہاتھوں کیوں لٹتے ہیں۔۔۔۔۔؟

شاندار گھر تعمیر کرنے والے مستری مزدوروں حتیٰ کہ ٹھیکیداروں کے گھر اتنے شاندار نہیں ہوتے ان سے بھی سوال ہو۔

استاد کے اپنے بچے کیوں ٹاپر نہیں ہوتے۔۔؟

ڈپریشن ایک بیماری ہے مذہبی گھرانوں میں بھی ڈپریشن ہو جانا کوئی سوال نہیں ہے۔

بیماریاں اور حادثات کی کوئی وجوہات نہیں ہوتیں ہزاروں لوگ ایک ہی شاہراہ سے اسی رفتار اور غیر زمہ دارانہ ڈرائیونگ کرتے گزرتے ہیں مگر حادثے کا شکار کوئی ایک دو ہوتے ہیں۔
بعض مرتبہ تو دوسروں کی غلطیوں، لاپروائیوں سے حادثات ہوتے ہیں اور کوئی تیسرا سڑک پہ پارکنگ میں کھڑا بندہ ہٹ ہو جاتا ہے جس کا رتی برابر بھی کوئی قصور نہیں ہوتا جو اس دوڑ میں شامل بھی نہیں ہوتا۔

اللہ سے ڈرتے رہیں اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے اللہ تعالی سے حادثات سے بچنے کی دعا کریں ناگہانیوں سے بچنے کی دعا کریں بری تقدیر سے پناہ مانگیں اور لوگوں کی جزاء و سزا کے فیصلے کرنا چھوڑ دیں اپنی تقدیر سے ڈر کے رہیں اور تقویٰ اختیار کریں۔

ندیم صاحب کی وال سے

13/08/2023

(سی ایس ایس کی تیاری)

سب سے پہلے اخبارات کا مطالعہ شروع کریں اردو اخبارات سے شروع کریں تین چار ماہ تک کم از کم دو اردو اخبارات کے سارے اداریہ اور کالمز پڑھیں اسکے بعد جب آپ کو سارے کرنٹ ایشوز کی سمجھ آ جائے تو آپ اب انگریزی اخبار اٹھائیں۔

انگریزی اخبار پڑھتے وقت مشکل الفاظ کے معنی گوگل سے دیکھتے جائیں دوسرے نمبر پر اپنی listening skills پر کام کریں انگلش موویز سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھیں اور سیزن دیکھیں، کسی بھی نیوز چینل کا نو بجے والا پورا بلیٹن سنیں اور اسکے علاوہ کسی چینل پر بحث مباحثہ بھی سن لیں
اپنے آپ کو مطالعہ کے شوق کی طرف لے کر آئیں اچھی کتب کا مطالعہ کریں اور کوشش کریں کہ ہر ہفتے ایک نئی کتاب پڑھیں۔

1- سب سے پہلے سی ایس ایس کا سلیبس ڈائون لوڈ کرے
2- رولز اینڈ ریگولیشن ڈائون لوڈ کریں
3- جہانگیر ورلڈ ٹائم کے نام سے یوٹیوب پر چینل ہے وہاں پاس ہونے والے امیدوار مفید مشوروں سے نوازتے ہیں سارے انٹرویو سنیں۔
4- ورلڈ ٹائم کا میگزین ہے اس میں ہر ماہ ایک انٹرویو آتا ہے پچھلے تمام سالوں کے تمام انٹرویوز کی ایک الگ کتاب مارکیٹ میں آ چکی ہے اسکانام css success stories یہ تین سو روپے کی کتاب ہے ورلڈ ٹائم سے مل جائے گی اس کو بھی پڑھیں۔

5۔ اب اپنا خود کا سٹڈی پلان بنائیں

دن کے شروعاتی تین چار گھنٹے انگلش کے لئے مخصوص رکھیں
میرے خیال سے انگلش، پاکستان افیرز، کرنٹ افئرز، اور انگلش ایسے ان پانچ مضامین کی تیاری سارا سال چلتی رہتی ہے باقی اسکے علاوہ سات سبیجکٹس بچ جاتے ہیں ان کو آپ ساتھ ماہ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے دے کر تیار کر سکتے ہیں۔

پہلے پانچ سبیجکٹس کی بات کرتا ہوں کہ
انکی تیاری کیسے کی جائے
ENGLISH ?

Wren&martin with keys
And Raymond Murphy or
To the point by Aftab ahmad (very basic)

ان بکس کو اچھی طرح تیار کر لیں اور انکو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ gre vocabulary کے روزانہ دس یا بیس الفاظ تیار کریں اور ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کریں جب دونوں گرائمر تیار ہوجائے اور ویکبلری بھی جمع ہوچکی ہو، تو اب zahid ashraf کی پریسی کی کتاب لیں اور وہاں سے پریسی رولز پڑھنے کے بعد اسکی پریکٹس کریں اور کسی انگلش ٹیچر کو چیک کروائیں یا مائیکل سوان کی کتاب لے کر اسے ریفرنس بک کی طرح استعمال کریں اور اپنی غلطیاں خود ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

PAK AFFAIRS & CURRENT AFFAIRS ?

ان سب کا سلیبس اپنی ٹیبل پر رکھیں
پاکستان افیرز سے اپکے essay کے کافی موضوعات نکل آئیں گے مثلآ
Democracy
Poverty
Education
Health
Energy
Water crises
Population

یہ موضوعات پاکستان افیئرز کے ہاٹ ٹاپک ہیں مگر مزے کی بات یہ ہے ایسے کے بھی یہی ہاٹ ٹاپکس ہیں اب ہر ٹاپک کے لئے ایک چھوٹا سا الگ رجسٹر بنا لیں اور ان ٹاپکس کی اے بی سی سمجھنے کے بعد انکو رکھ دیں پھر آپ روزانہ جو کالمز پڑھیں گے ان سے ان ٹاپکس کو اپ ٹو ڈیٹ کرتے جائیں اس طرح اپکے یہ پانچ مضامین سارا سال تیار ہوتے رہے گے۔

How to prepare other 7 subjects ?

ہر مضمون کے لئے ایک مہینہ رکھ لیں
ہر مضمون کا سیلبیس ڈاؤن لوڈ کریں ہر مضمون کے پچھلے پانچ سال کے پاسٹ پیپرز بھی ڈاؤن لوڈ کریں اب سلیبس اور پاسٹ پیپرز کا تجزیہ کریں اور اسکے مطابق اپنی ٹاپک لسٹ بنائیں اور ہر ٹاپک کو ریکمنڈڈ بکس سے تیار کریں اور پوائنٹس کی شکل میں نوٹس بناتے جائیں۔ اس طرح محض سات ماہ میں اپکی تیاری مکمل ہوجائے گی۔

اگر آپکی انگلش بہتر ہے تو آپ پانچ سے چھ ماہ میں روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے پڑھ کر تیاری مکمل کر سکتے ہیں۔✌🏻
Best of luck!
Follow Maybe Oneday ❤️

29/06/2022

اردو کے گم شدہ الفاظ

کم لوگ ہیں جو ان گمشدہ الفاظ کو جانتے ہوں گے دل چاہا نئی نسل کو ان سے روشناس کرایا جائے

رکابی
پلیٹ کو کہتے تھے

سینی
گول بڑی پلیٹ یا پلیٹر کو کہتے تھے

سلفچی یا چلمچی
خوبصورت سا پیتل کا ایک برتن جس میں مہمانوں کے ہاتھ کھانے سے پہلے دھلوائے جاتے تھے

الگنی
وہ رسی جس کو دیوار پہ باندھا جاتا تھا اور اس پہ کپڑے سکھائے جاتے تھے

طاق
دیوار میں بنی ایک چھوٹی سی بغیر دروازے کی کھڑکی جس میں سرِ شام چراغ جلا کے رکھے جاتے تھے

گھڑونچی
لکڑی سے بنایا گیا ایک سٹینڈ جس میں اوپر کی جانب دو یا تین بڑے بڑے سوراخ ہوتے تھے جس میں مٹکوں کے پیندے سما جاتے تھے تاکہ گرنے سے بچ سکیں

نعمت خانہ
لکڑی سے بناٸی گٸی ایک خوبصورت سی الماری جس کی لمبائی چوڑائی ایک فریج کے برابر یا چھوٹی بھی ہوتی تھی لیکن اس کی دیواریں چاروں طرف سے جالی کی لگائی جاتی تھیں تاکہ اس میں ہوا گزرتی رہے اور اس میں رکھی جانے والی کھانے کی چیزیں ٹھنڈی رہیں اور خراب نہ ہوں

تلہ دانی
چوکور کپڑے کو مثلث نما سی لِیا جاتا تھا اور اس کے ایک کونے پر ایک خوبصورت ڈوری لگائی جاتی تھی جس سے اسے گول کرکے باندھ دیا جاتا تھا یہ عمومًا سوئی دھاگہ ریلیں رکھنے کے کام آتی تھی

بھگونہ
ایک کھلے منہ کی چھوٹے کنارے کی پتیلی جس میں عمومًا چاول پکائے جاتے ہیں

بادیہ
تانبے کا بنا بڑا سا کھلے منہ کا کٹورہ جس میں بچا ہوا گوندھا آٹا رکھا جاتا تھا

کٹورہ
یہ بھی تانبے کا بنا ایک خوبصورت کٹ ورک سے بنا برتن ہوتا تھا جس کے اوپر اس کا ڈھکن جو آسانی سے کھولا اور بند کیا جا سکے اس کی جگہ آج کل ہاٹ پاٹ نے لے لی ہے

چھینکا
یہ لوہے کے چپٹے تاروں سے بنا جو آج کل کے مکرامے جیسا ہوتا تھا اسے ایک کنڈے میں چھت سے لٹکا دیا جاتا تھا جس میں دودھ کی دیگچی یا سالن کی پتیلیاں وغیرہ رکھ دی جاتی تھیں

سمسی
لوہے کا ایک قینچی نما کڑا جو پتیلیوں اور بھگونوں کو چولہے سے اتارنے کے کام آتا تھا۔

24/02/2021

غلط فہمیاں کیسے پیدا ہوتی ہیں....؟
Must watch video..

25/01/2021

انسانی جسم کا کام بطور مشین ....

21/06/2020

Dedicated to love of a Father..

17/06/2020

Few days ago a message from Tariq Aziz in honour of Doctors, Paramedical Staff and Nurses.
انا اللہ واناعلیہ راجعون...

06/06/2020

Most powerful military nations...

04/06/2020

چار منٹ میں عدم سے گود تک کے سفر کی ویڈیو..

Look inside the womb.. 9 months in 4 minutes..

02/06/2020

بہت پیاری معلوماتی ویڈیو..

حرم پاک کا تعارف..🌺🌹🌷🌸

Address

Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GKUstad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to GKUstad:

Share