Mango Mangao

Mango Mangao Mango Mangao مینگو منگواؤ
Best brand

28/06/2026

Lovely Mango Mangao

28/06/2026

MangO 🥭 mangaO کے آم کیوں اتنی جلدی مشہور ہو گئے سنیئے اس چھوٹے سے مگر جاندار کلپ میں

Mango Mangao الحمد اللّٰہ برانڈ کیسے بن گیا۔۔۔۔
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ ہماری پوری ٹیم کو سلامت رکھے آمین

27/06/2026

MangO 🥭 MangaO
ایک خوبصورت برانڈ اب آپ کی دہلیز پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بہترین کوالٹی لاجواب سروس

آو مینگو منگاؤ خود بھی کھاؤ اپنے پیاروں کو بھی بھجواؤ 💝
https://www.facebook.com/share/1HaFBTfbYf/

26/06/2026

Welcome to Multan

Mango Mangao

چونسے کے شوقین کیلئے انتہائی مفید تحریر مکمل رہنمائی موسمی چونسہ اور لیٹ چونسہ میں واضح فرق جان کر جیو                  ...
22/06/2026

چونسے کے شوقین کیلئے انتہائی مفید تحریر
مکمل رہنمائی موسمی چونسہ اور لیٹ چونسہ میں واضح فرق جان کر جیو

20/06/2026

الحمد اللّٰہ
سیزن کا سب بہترین آرڈر آج ڈیلیور کر دیا
Credit goes to BABA JANI
Ahmed Wazir Gull 💕💝💕

20/06/2026

موسمیاتی تبدیلی اور آم کے باغات کی بروقت مینجمنٹ
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کے اثرات اب واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ آم کے سیزن میں بھی نمایاں تبدیلی آ چکی ہے۔ پھل کی برداشت (Harvesting) پہلے کے مقابلے میں جلد شروع ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں آم کا مجموعی سیزن بھی پہلے ختم ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر آم کے باغات کی تمام مینجمنٹ پریکٹسز کو بھی نئے موسمی حالات کے مطابق ترتیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ہمارے باشعور اور دور اندیش کاشتکار اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور انہوں نے آم کے سیزن میں آنے والی تبدیلی کے مطابق اپنی زرعی سرگرمیوں، خصوصاً کھادوں، آبپاشی، کانٹ چھانٹ (Pruning) اور دیگر باغبانی امور کے اوقات میں بھی مناسب تبدیلی کر لی ہے۔ تاہم بعض کاشتکار اس تبدیلی سے آگاہ ہونے کے باوجود عملی طور پر اب بھی پرانے شیڈول پر عمل کرتے ہیں۔ وہ انتظار کرتے رہتے ہیں کہ تمام اقسام، خصوصاً دیر سے پکنے والی اقسام کی برداشت مکمل ہو جائے، تب ہی باغات میں کھاد اور پانی کا انتظام کیا جائے۔ بعد ازاں یہی کاشتکار پھل کی کم پیداوار اور دیگر مسائل کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔
ایسے کاشتکاروں کی خدمت میں گزارش ہے کہ اس وقت وہ بہترین موقع ہے جب جلد برداشت ہونے والی آم کی اقسام کی برداشت مکمل ہوتے ہی ان کی مینجمنٹ شروع کر دی جائے۔ کیونکہ جولائی سے مون سون کا آغاز ہو جاتا ہے اور بارشوں کی وجہ سے مٹی میں نمی کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے۔ اس صورتحال میں کھادوں کے مؤثر استعمال میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔
پاکستان میں زیادہ تر کاشتکار یوریا اور ڈی اے پی (DAP) استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ بارشوں یا غیر متوازن آبپاشی کی صورت میں ڈی اے پی کے فاسفورس کے فکسیشن (Fixation) کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ یوریا کے نائٹروجن کے لیچنگ (Leaching) اور وولیٹیلائزیشن (Volatilization) کے ذریعے ضائع ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ نتیجتاً کھادوں کی افادیت کم ہو جاتی ہے اور مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔
لہٰذا میری تمام کسان دوستوں کو مخلصانہ مشاورت ہے کہ جونہی آپ کی جلد برداشت ہونے والی آم کی اقسام کی برداشت مکمل ہو، بلا تاخیر ان کے باغات کی بعد از برداشت مینجمنٹ شروع کر دیں۔ اس میں بالخصوص کانٹ چھانٹ (Pruning) اور متوازن کھادوں کا بروقت استعمال انتہائی اہم عوامل ہیں، جو آئندہ سیزن میں بہتر شگوفہ بندی، پھول آنے اور زیادہ پیداوار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
ریاض حسین
Scientific Officer (Horticulture)
M.Phil (UAF)
Ph.D. Scholar
MNS University of Agriculture, Multan

ہر کام میں محنت، مہارت، لگن اور جنون کا ہونا ناگزیر ہے۔آم کی ایکسپورٹ اور معیاری گفٹ پیکنگ میں ڈی سیپنگ (De-sapping) نہا...
17/06/2026

ہر کام میں محنت، مہارت، لگن اور جنون کا ہونا ناگزیر ہے۔
آم کی ایکسپورٹ اور معیاری گفٹ پیکنگ میں ڈی سیپنگ (De-sapping) نہایت اہم مرحلہ ہے، جو نہ صرف پھل کی خوبصورتی بلکہ اس کی مارکیٹ ویلیو بھی بڑھاتا ہے۔ اس عمل میں آم کو 3 تا 4 انچ ڈنڈی سمیت احتیاط سے توڑا جاتا ہے، پھر ڈنڈی کو پھل کے بالکل قریب سے کاٹ کر آم کو الٹا سٹینڈ پر رکھ دیا جاتا ہے تاکہ اس میں موجود تیزابی رس (Sap) مکمل طور پر خارج ہو جائے۔
اگر یہ تیزابی رس پھل کی سطح پر بہہ جائے تو آم کے چھلکے پر سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں، جو اس کی ظاہری دلکشی اور معیار کو متاثر کرتے ہیں۔
افسوس کہ اندرونِ ملک آن لائن آم فروخت کرنے والے بہت سے افراد اس بنیادی اور ضروری عمل کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً ان کے گفٹ پیک آم اور عام منڈی کے آم میں صرف گتے کی پیکنگ کا فرق رہ جاتا ہے، جبکہ معیار، پیشکش اور پروفیشنلزم کہیں پیچھے رہ جاتے ہیں۔
یاد رکھیے! بہترین آم صرف اگانے سے نہیں، بلکہ سائنسی انداز میں سنبھالنے، گریڈنگ کرنے اور پیش کرنے سے بنتا ہے۔ یہی فرق ایک عام فروخت کنندہ اور ایک کامیاب برانڈ کی پہچان ہوتا ہے۔ 🥭
محترم جناب احمد وزیرگُل صاحب کی وال سے

اللّٰہ پاک رحم فرما مالک تو اپنا خاص کرم فرما
16/06/2026

اللّٰہ پاک رحم فرما
مالک تو اپنا خاص کرم فرما

MangO 🥭 MangaOصرف آم نہیں، ایک احساس!آم منگاؤ، پارٹی مناؤ!جہاں ذائقہ، معیار اور اعتماد ایک ساتھ ملتے ہیں۔ ✨🥭
16/06/2026

MangO 🥭 MangaO
صرف آم نہیں، ایک احساس!
آم منگاؤ، پارٹی مناؤ!
جہاں ذائقہ، معیار اور اعتماد ایک ساتھ ملتے ہیں۔ ✨🥭

Address

SADIQ ABAD DIST RAHIM YAR KHAN
Sadiqabad
64750

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mango Mangao posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category