Hamza Digital World

Hamza Digital World Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamza Digital World, Poet, Street Number 1, Rahimyar Khan.

༺❀﴿وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ﴾❀༻
༺❀﴿You honor whom You will, and You humble whom You will﴾❀༻

༺❀﴿اور تو جسے چاہے عزت دے
اور جسے چاہے ذلیل کر دے﴾❀༻

08/04/2026

جب انسان نے پہلی بار پرندوں کو ڈرانے کیلئے پُتلا بنایا تھا تب وہ جان گیا تھا کہ "وہم ،حقیقت سے زیادہ خوف پیدا کرتا ہے۔

07/04/2026

میں مرد کی اِس بات سے متفق ہوں
*کہ عورت بیوقوف ہے*
مرد کہتا ہے محبت ہے
*اور عورت اُس کے ساتھ ایک گھر سوچ لیتی ہے*

۔۔۔🍂🤍

07/04/2026

*نرمی انسان کے کردار کی وہ خوبی ہے جو دلوں کو جیت لیتی ہے۔*

ہم سمجھتے ہیں کہ سختی سے بات منوائی جا سکتی ہے، لیکن حقیقت میں نرمی دلوں میں جگہ بناتی ہے۔

ایک نرم لہجہ، ایک مہربان رویّہ کسی کے دل کا بوجھ ہلکا کر سکتا ہے، کسی کو حوصلہ دے سکتا ہے اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو بھی جوڑ سکتا ہے۔

جو انسان دوسروں کے ساتھ نرمی اختیار کرتا ہے، وہ نہ صرف لوگوں کے قریب ہو جاتا ہے بلکہ اللہ کی محبت کا بھی حقدار بنتا ہے۔

*اس لیے اپنی باتوں میں، اپنے رویّے میں اور اپنے فیصلوں میں نرمی شامل کریں۔*

کیونکہ نرمی سے انسان صرف اچھا نہیں، بلکہ *خوبصورت انسان* بن جاتا ہے۔

صبح بخیر 🌅

06/04/2026

*بے وفائی کا لڑکوں اور لڑکیوں*
*کی زندگیوں پر اثرات💔💯*
اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ لڑکے بے وفا ہوتے ہیں یا لڑکیاں؟ حقیقت یہ ہے کہ بے وفائی کے اثرات مرد اور عورت پر یکساں نہیں ہوتے، اور یہ سمجھنا ہر کسی کے لیے ضروری ہے۔ آج کے دور میں اکثر لڑکیاں کسی رشتے میں جلدی محبت کر بیٹھتی ہیں، اور اگر وہ کسی لڑکوں کے جذبات کے ساتھ کھیلیں یا انہیں چھوڑ دیں، تو لڑکوں کو اس سے کوئی دیرپا نقصان نہیں ہوتا۔ لڑکے اپنا نقصان خود کرتے ہیں، کبھی اپنی فیچر برباد کر دیتے ہیں، نشے میں یا بے راہ روی میں اپنا وقت ضائع کرتے ہیں، لیکن یہ سب ان کی اپنی زندگی اور فیصلوں کا نتیجہ ہوتا ہے، لڑکیوں نے انہیں نقصان نہیں پہنچایا۔ اکثر لڑکے دوبارہ سکون حاصل کر لیتے ہیں، اور زندگی میں اور بھی بہت ساری لڑکیاں آ سکتی ہیں، جو ان کے لیے بہتر اور موزوں ہو سکتی ہیں۔ لیکن جب لڑکے کسی لڑکی سے محبت کرنے کے بعد بے وفائی کرتے ہیں، تو لڑکی کی زندگی پر اس کا اثر بہت گہرا اور دیرپا ہوتا ہے۔ وہ جذباتی طور پر ٹوٹ جاتی ہے، اعتماد کھو دیتی ہے، اور اپنی زندگی دوبارہ سنبھالنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ ایسے لڑکوں کی بے وفائی کے بعد لڑکی کے لیے اچھا اور معزز رشتہ آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کی عزت، اعتماد اور سکون متاثر ہوتا ہے، اور اکثر وہ ایسے رشتے میں مجبور ہو جاتی ہے جہاں اس کی قدر کم ہو۔اکثر لڑکیاں اپنے گھر والوں کو منا لیتی ہیں کہ وہ کسی پسندیدہ لڑکے سے شادی کر لیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ وہ لڑکے کے ساتھ خوش رہیں گی اور اپنی محبت نبھا سکیں گی۔ لیکن لڑکے اکثر اپنے والدین کو قائل نہیں کر پاتے، اور اگر لڑکے کے گھر والے نہ مانیں تو پھر لڑکی کے والدین زبردستی لڑکی کی شادی کسی ایسے لڑکے سے کرا دیتے ہیں جو زندگی بھر اسے اذیت اور تکلیف میں رکھتا ہے۔ یہ ایک کڑوا حقیقت ہے جس کی وجہ سے کئی لڑکیوں کی زندگی برباد ہو جاتی ہے، عزت اور سکون کھو جاتے ہیں، اور وہ رشتے میں مجبور ہو جاتی ہیں جہاں محبت اور وفاداری کا کوئی مقام نہیں ہوتا۔ یہ حقیقت واضح کرتی ہے کہ مرد اپنی محبت میں مخلص ہو یا بے وفا، اس کے اثرات لڑکی کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ لیکن لڑکی کی محبت، اعتماد اور وفاداری اگر ٹوٹ جائے، تو اس کی زندگی کے بہت سے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ مشہور بات ہے کہ جو لڑکے سب کی توجہ اور پسند کا مرکز ہوں، وہ اپنی پسند کے مطابق ایک لڑکی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اسے حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن جو لڑکی کسی لڑکے سے محبت کرتی ہے اور وہ لڑکی کے ساتھ بے وفائی کرتا ہے، تو اس لڑکی کے لیے نیا اور اچھا رشتہ آنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ محبت میں وفاداری ہر رشتے کی بنیاد ہے، اور بے وفائی کے اثرات کو سمجھنا ہر لڑکی کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ اپنی عزت اور زندگی کی حفاظت کر سکے۔ لڑکی کی بے وفائی لڑکوں کے لیے نقصان کم لا سکتی ہے، لیکن لڑکوں کی بے وفائی لڑکی کی زندگی بدل کر رکھ دیتی ہے۔

Address

Street Number 1
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza Digital World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category