Shan E Watan News

Shan E Watan News رحیم یار خان کی خبریں، تبصرے، تجزے، سیاست، تجارت، تعارف، تشہیر کےلئے ہمارے پیج کو فالو کریں

19/08/2026

صادق ٹریڈ سینٹر ظاہرپیر میں جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب کی خوبصورت جھلکیاں۔

16/08/2026

9 روز سے جاری ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال بالاآخر ختم، گڈز ٹرانسپورٹرز نے 45 روز تک ہڑتال موخر کردی.

ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے زیراہتمام منعقدہ 10 خوش نصیب ممبران کے لیے منعقدہ عمرہ قرعہ اندازی کی تقریب پر اشاعت خاص....
16/08/2026

ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے زیراہتمام منعقدہ 10 خوش نصیب ممبران کے لیے منعقدہ عمرہ قرعہ اندازی کی تقریب پر اشاعت خاص...

16/08/2026

رحیم یارخان: U B L
دو روز گزرنے کے باوجود بھی ظاہرپیر برانچ کی اے ٹی ایم مشین پر کیش مہیا نہ کیا جاسکا، اکاؤنٹ ہولڈرز شہری دوسرے بینکوں پر اے ٹی ایم استعمال کرکے اضافی ٹیکس بھرنے پر مجبور

" اعزاز "رحیم یار خان میں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم کو صحافتی خ...
16/08/2026

" اعزاز "
رحیم یار خان میں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم کو صحافتی خدمات اور بہترین کارکردگی پر شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز انہیں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، ڈی پی او عرفان علی سموں، اے ڈی سی جی ملک فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان کی دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔

16/08/2026

موٹو اور پتلو دعا چوک رحیم یار خان پہنچ گئے،
جشن آزادی کے موقع پر سٹی سنٹر چوک میں منعقد سرکاری پروگرام میں بھی دیکھے گئے۔۔۔۔😁

16/08/2026

ظلم کی انتہا
رحیم یار خان تھلواڑی بستی مدران میں رنجش کی بنیاد پر زہر دے کر مخالف فریق کے 2 درجن سے زائد قیمتی کبوتر مار دیئے،

رحیم یار خان کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع تھلواڑی بستی مڈ آرائیں میں رنجش کی بنیاد پر محنت کش نظام الدین کے 2 درجن سے زائد قیمتی کبوتروں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا۔

متاثرہ شہری نظام دین نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے کے ایک بااثر کبوتر باز نے ذاتی رنجش اور کبوتر بازی کی لڑائی کی وجہ سے یہ گھناؤنی حرکت کی۔ ملزم اور متاثرہ کی زمینوں میں تقریباً ایک ایکڑ کا فرق ہے اور دونوں ہی کبوتر پالتے ہیں۔

نظام دین کا کہنا ہے کہ ملزم نے چالاکی سے سازش کر کے اس کے مہنگے اور خوبصورت پروازی کبوتروں کو زہر دیا جس سے تمام معصوم پرندے ہلاک ہو گئے۔

متاثرہ شہری نے ڈی پی او رحیم یار خان اور مقامی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔

16/08/2026

رحیم یارخان: تھانہ ظاہرپیر
مبینہ زہریلی شراب پینے سے نوجوان جانبحق، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، جبکہ لواحقین کا نوجوان کے ساتھیوں پر شراب میں زہر دیکر قتل کرنے کا الزام__

16/08/2026

رحیم یار خان : مونسپل کمیٹی کوٹ سمابہ کے ملازمین اپنے سی او ندیم باری کے مظالم کے خلاف پھٹ پڑے مونسپل کمیٹی کوٹ سمابہ کے تمام ملازمین نے اکھٹے ہو کر سی او ندیم باری کے خلاف احتجاج کیا اور ان کی جانب سے غیر اخلاقی رویہ کی تفصیلات بتائیں، مزید ان کی زبانی سنتے ہیں۔۔۔

15/08/2026

رحیم یار خان : مونسپل کمیٹی کوٹسمابہ کے سی او کو ملازمین نے کمرے میں بند کر کے چھترول کر دی ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمین نے سی او کو تشدد نشانہ بناتے ہوئے کپڑے تک پھاڑ دیے، ذرائع کے مطابق سی او مونسپل کمیٹی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ملازمین پر سختی کی کہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سر انجام دیں جو ملازمین کو ناگوار گزری اسی وجہ پر شہزاد نامی نائب قاصد کی سربراہی میں کوٹ سمابہ مونسپل کمیٹی کے دیگر ملازمین نے مل کر چیف آفیسر کی خوب پٹائی کی، تاہم کچھ ملازمین نے سی او مونسپل کمیٹی کوٹ سمابہ کی جان چھڑائی، ذرائع کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ٹائم سے بھی زیادہ کام لیا جا رہا تھا اس کے باوجود سی او میونسپل کمیٹی مبینہ طور پر غیر اخلاقی زبان اور رویہ اختیار کرتے تھے اور ڈی خان میں تعیناتی کے دوران بدسلوکی کی وجہ سے ملازمین سے پٹائی لگوا کر یہاں آئے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ بروز پیر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان معاملے کی انکوائری کریں گے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Address

Firdous Market Rahim Yar Khan
Zahir Pir
64200

Telephone

+923007821789

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shan E Watan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Shan E Watan News:

Shortcuts

Share