Kech.PK

Kech.PK Press Sach

16/05/2026

کیچ: کولواہ کا علاقہ مبینہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے جہاں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوامی فنڈز کو ہڑپ کرنے کیلئے جعلی وبے ب...
15/05/2026

کیچ: کولواہ کا علاقہ مبینہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے جہاں ترقیاتی
منصوبوں کے نام پر عوامی فنڈز کو ہڑپ کرنے کیلئے جعلی وبے بنیاد اسکیمات کی بھرمار ہے

بلور کے علاقے میں تقریباً پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ایسے مقام پر ڈیم کے نام پر چھوٹا سا تالاب تعمیر کیا جارہا ہے جہاں نہ کوئی مستقل ندی موجود ہے اور نہ ہی پانی کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔

مذکورہ منصوبہ نہ تو عوامی ضروریات پوری کرسکتا ہے اور نہ ہی اس سے علاقے کو کوئی خاطر خواہ معاشی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی صرف خورد برد کی غرض سے شامل کیا گیا ہے علاقہ بنیادی ضروریات سے محروم ہے مگر ان مسائل کے حل کے بجائے 5 کروڑ روپے غیر ضروری اسکیم کے نام پر ہڑپ کئے جارہے ہیں ، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ عوام بھی بنیادی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔

کمشنر مکران، سیکرٹری محکمہ ایریگیشن اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اگر مذکورہ منصوبہ کو جو صرف اور صرف کرپشن کیلئے ہے محکمہ ایری گیشن نے نہیں روکا توہم اہلیان بلور احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

15/05/2026

تربت مہنگائی بے قابو گوشت 800 سے زائد ٹماٹر 180 پٹرول 220 سے 240 تک پہنچ چکی .پرائیس کنٹرول کمیٹیاں غائب
13/05/2026

تربت مہنگائی بے قابو
گوشت 800 سے زائد
ٹماٹر 180
پٹرول 220 سے 240 تک پہنچ چکی
.پرائیس کنٹرول کمیٹیاں غائب

11/05/2026
11/05/2026

کنٹانی+کوسٹ گارڈ🥺

11/05/2026

گوادر کوسٹ گارڈز کی مزدورں پر براہ راست فائرنگ متعدد مزدور جان سے گئے درجنوں زخمی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوسٹ گارڈز نے تیل کی کئی ڈپوؤں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔اور کئی مقامات سے تیل قبضے میں لینے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مجموعی طور پر ہلاک شدہ افراد اور زخمیوں کی تعداد کا مصدقہ رپورٹ جمع کیا جا رہا ہے۔

عوامی شکایات پر پولیس کا فوری ایکشن، تربت میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے اطراف تجاوزات ختم، پارکنگ پوائنٹس قائمتربت: عوامی شکا...
11/05/2026

عوامی شکایات پر پولیس کا فوری ایکشن، تربت میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے اطراف تجاوزات ختم، پارکنگ پوائنٹس قائم

تربت: عوامی شکایات اور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے پیش نظر پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرائیویٹ ہسپتالوں کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ کارروائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جناب لعل جان کی نگرانی میں کی گئی جس میں پولیس جوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔

شہر کے نجی ہسپتالوں کی گلیوں اور اطراف میں غیر قانونی تجاوزات، بے ہنگم پارکنگ اور سڑک کے درمیان کھڑی گاڑیوں کے باعث شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا تھا، جس کے نتیجے میں مریضوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہونے پر پولیس نے فوری طور پر متحرک ہو کر مختلف مقامات پر قائم رکاوٹیں اور تجاوزات اپنی نگرانی میں ہٹا دیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔

کارروائی کے دوران ٹریفک کے نظام کو بہتر اور منظم بنانے کیلئے باقاعدہ پارکنگ پوائنٹس بھی مختص کیے گئے تاکہ شہری اپنی گاڑیاں مناسب انداز میں پارک کر سکیں اور سڑکوں پر بے ترتیبی اور رش میں کمی لائی جا سکے۔

ڈی ایس پی ٹریفک جناب لعل جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تربت شہر میں ٹریفک کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک تین، تین ٹریفک اہلکار مختلف پوائنٹس پر موجود رہ کر ٹریفک کی نگرانی اور روانی کو یقینی بنائیں گے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ عبدالغفار اور سی آئی اے انچارج عبدالسلام بھی موجود رہے جبکہ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کرتے رہے۔

شہری حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ مستقل بنیادوں پر ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ تربت شہر میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر ہو سکے اور عوام کو روزمرہ مشکلات سے مستقل نجات مل سکے۔

11/05/2026

دو بھائی آئے تھے دو وقت کی روٹی کمانے
اب چھوٹا بھائی بڑی بھائی کا میت لے کر ماں کے پاس جا کر کیا کہے گا 😢💔

10/05/2026

شاہ کاروان کی کارستانی کس طرح ملا غفور بشیر کو شراب پلا کر استعمال کرتے ھے

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kech.PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category