FasT NewS 05

FasT NewS 05 Follow me for all NewS 🗞️

11/04/2026
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل پر فی بیرل 1 ڈالر ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی پیٹرول...
08/04/2026

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل پر فی بیرل 1 ڈالر ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی پیٹرولیم ایکسپورٹرز یونین کے ترجمان حامد حسینی نے کہا ہے کہ یہ ٹول ٹیکس تیل بردار جہازوں سے کرپٹو کرنسی میں وصول کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کا جائزہ لے کر اس سے فیس وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Disclaimer : This news is based on media reports and has not been independently verified.

والدین الرٹ میرے بیٹے کا آج بورڈ کا پیپر تھا میں اسے اس کے سنٹر چھوڑ کر ایک مضافاتی ایریا میں کام سے گیا ۔ ہیلمٹ پہنا تھ...
08/04/2026

والدین الرٹ
میرے بیٹے کا آج بورڈ کا پیپر تھا میں اسے اس کے سنٹر چھوڑ کر ایک مضافاتی ایریا میں کام سے گیا ۔ ہیلمٹ پہنا تھا ٹوٹی پھوٹی سڑک پر جارہا تھا کہ مجھے ایک کال آئی کہ ۔۔۔۔۔۔ آپ کا بیٹا ہے
میں نے کہا جی
وہ پیپر میں موجود نہیں ہے اس کا فون نمبر دیں ۔
پیپر کے لیے میں خود سنٹر چھوڑ کر آیا ہوں
جی پیپر آدھا گھنٹہ لیٹ ہوگیا تھا وہ اور دو بچے کچھ کھانے کے لیے بازار چلے گئے تھے واپس نہیں آئے اس کا فون نمبر دیں
میں نے کہا بھئی اس کے پاس فون نہیں ہے ۔کال ختم
ابھی میرا دماغ اس ہر سوچ ہی رہا تھا کہ کہانی کیا ہے کہ ایک اور نمبر سے کال آتی ہے
آپ محبوب الہٰی بات کررہے ہیں
جی کر رہا ہوں
۔۔۔۔۔۔اپ کا بیٹا ہے
جی میرا بیٹا ہے
اس کا آج پیپر تھا ؟
جی تھا
میں عثمان غنی ڈوگر بول رہا ہوں سی آئی اے صدر سے آپ کا بیٹا پکڑا گیا ہے
اب سچویشن یہ تھی کہ ایک تنگ ٹوٹی سڑک پر جہاں ٹریفک تو نہ کے برابر ہے تو میں نے کال اٹینڈ کر لی تھی اور لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے سپیکر پر ڈال کر سننا پڑ رہی تھی کہ سامنے سے ایک ٹرالی آگئی اب میں ٹرالی سے بچنے کے لیے مزید اس حالت میں کال پر نہیں رہ سکتا تھا۔ ورنہ اس فراڈیے کی طبیعت صاف کرتا ۔
عرض یہ ہے کہ الرٹ رہیں یہ فیک کالز ہیں بہت سارے لوگوں کو آتی ہیں مجھے بھی دوسال میں یہ تیسری کال ہے لیکن پہلے یہ معلومات کے بغیر ہوا کرتی تھیں ۔اس بار مکمل معلومات کے ساتھ تھیں اور پہلے ایک کال کرکے ذہن کو الجھایا گیا پھر فوری دوسری کال کرکے ٹریپ کرنے کی کوشش کی گئی
ممکن ہے کوئی ان کے ہتھے چڑھ کر لٹ جائے ۔ اس لیے بہت الرٹ رہیں ۔اللہ کریم آپ کو اپ کے بچوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔آمین
یہ دونوں نمبرز ہیں فراڈیوں کے ۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FasT NewS 05 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category