New youngsters khizrabad

New youngsters  khizrabad This page is created to spread awareness and knowledge about health and fitness. Promote

Inshallah
27/09/2025

Inshallah

ٹیپ بال کے ایک کھلاڑی اپنے کزن کی شادی پر گاؤں گئے۔۔ وہاں کزن نے ہائپ بنا دی کہ ٹیپ بال کے نامی گرامی بلے باز آئے ہیں جو...
12/09/2025

ٹیپ بال کے ایک کھلاڑی اپنے کزن کی شادی پر گاؤں گئے۔۔ وہاں کزن نے ہائپ بنا دی کہ ٹیپ بال کے نامی گرامی بلے باز آئے ہیں جو کامی کھبے کا شافی علاج کریں گے۔۔چھ فٹ ایک انچ کے کامران عرف کامی کھبا آس پاس کے دیہاتوں میں وسیم اکرم کی فرسٹ کاپی مشہور تھے۔۔ ہمیشہ کامی کھبے کی پکی وکٹ کزن اس سے خار کھاتے تھے۔۔

میچ میں بلے باز اور کامی کھبے کا پہلے اوور میں ہی سامنا ہو گیا۔۔۔کھبے نے باؤنسر مارا اور بلے باز بامشکل خود کو بچا سکے..کزن دوسرے اینڈ سے بولے شاباش شاباش اگلی چھکے آلی آؤ۔۔۔ بلے باز کھبے کی رفتار سے خوف زدہ تو ہوئے لیکن خوش ہو گئے کہ چلو عزت بن گئی لیکن کھبا صاحب غصہ کر گئے۔۔

کبھںے پائین نے اگلا باؤنسر ایسا کیا کہ بلے باز لیفٹ ہو سکے نہ رائیٹ بس اللہ کے سہارے گیند سر سے انچ اوپر سے نکل گئی۔۔بلے باز سانس بند کی کفیت میں تھے کہ پھر کزن کی آواز آئی شاباش شاباش اگلی چھکے آلی آؤ۔۔کامی کھبا صاحب نے تیسری گیند اس سے بھی تیز کرائی لیکن بلے باز سمجھ گئے تھے لہذا پیشگی نیچے بیٹھ گئے۔۔پھر اٹھے اور کزن سے پہلے بول اٹھے کہ ہن نہ بولیں جے چھکے آلی دا بوہتا چاء اے تے توں ایتھے آ جا۔۔

خیر چوتھی گیند کے لیے بھی سابقہ حکمت عملی تیار تھی کہ کھبے نے لو فل ٹاس ڈال دی جو نیچے بیٹھے بلے باز کے ماتھے کے وسط میں محراب بنا گئی۔۔بلے باز لمے پے گئے اور پھر کچھ لمحات پڑے ہی رہے۔۔گاؤں میں کامی کھبے کا 0.4 اوور مشہور ہے جبکہ کزن کا آج بھی موقف ہے کہ آخری دو گیندیں چھکے آلیاں ای سی۔۔

سبق۔۔اپنے اردگرد "شاباش شاباش اگلی چھکے آلی آؤ" کہنے والوں سے ہوشیار رہیں۔۔

(ہمارا پاکستان)

Khizrabad cc کے مایا ناز کھلاڑی مہر نوید جراء نے خضرآباد ینگسٹرز کے لک موڑ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں پول ٹاپ کرنے پر ایک عدد...
08/09/2025

Khizrabad cc
کے مایا ناز کھلاڑی مہر نوید جراء نے خضرآباد ینگسٹرز کے لک موڑ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں پول ٹاپ کرنے پر ایک عدد کوکونٹ کا ہاشم برینڈ کا بیٹ سپونسر کیا ہے ۔
ہم ینگسٹرز کی جانب سے ان کے بہت مشکور و ممنون ہیں ۔
شکریہ نوید بھائی

اور دیگر احباب جن میں چوہدری عامر شہزاد گوندل (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)، جنہوں نے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا ہے ، بہت شکریہ

منجاب:-
خضرآباد ینگسٹرز

الحمدللہ لک موڑ میں جاری فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگسٹرز نے اپنے دونوں میچ چیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ...
05/09/2025

الحمدللہ لک موڑ میں جاری فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگسٹرز نے اپنے دونوں میچ چیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔
پہلے میچ میں ینگسٹرز خضرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ینگسٹرز کی جانب سے سلامی جوڑی کپتان ملک وسیم اور حافظ ذوہیب نے کمال بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 128 رنز کیے ۔ ملک وسیم نے بہترین کپتانی پاری کھیلتے ہوئے 60 + رنز بنائے ۔ حافظ ذوہیب نے بہترین کلاس شو کی
جواباً
ینگسٹرز خضرآباد کی طرف سے مایا ناز سٹار بولر محمد عرفان عرف پومی نے زبردست گیند بازی کی اور دو اور میں صرف 15 رنز دیے اور حافظ عمیر ، احسان شانی ، زین پیسر ( نیو سٹار بولر) نے عمدہ سپیل کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو محض 49 رنز ہی بنانے دیے۔

دوسرا میچ ینگسٹرز خضرآباد اور دھریمہ سٹار کے مابین کھیلا گیا ۔ دھریمہ سٹار نے ٹاس چیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز کا حدف سیٹ کیا۔
لیجنڈ عرفان پومی نے اپنے پرانے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے حیران کن سپیل کیا ۔ حافظ عمیر ، زین کی اچھی بولنگ
دوسری اننگ میں سلامی جوڑی حافظ ذوہیب اور ملک وسیم نے اچھا آغاز فراہم کیا ۔ بعد ازاں حافظ عمیر اور خصوصاً عدنان لالا نے حیرت انگیز بیٹنگ کرتے ہوئے میچ ون سائیڈڈ کر دیا ۔
بہترین فیلڈنگ شاکر اکرم اینڈ وائس کپتان امیر حمزہ
Hats off to Waheed Bhai's keeping .
Well played all youngsters
👏🏻👏🏻

تمام سپورٹرز کا تہہ دل سے شکریہ
مبارکباد ینگسٹرز

بھائی طاہر نے ہماری ٹیم کا اخلاقی طور پر بھرپور ساتھ دیا اور چند ان افراد میں شامل ہیں جنھوں نے ینگسٹرز خضرآباد کو ہر مو...
30/08/2025

بھائی طاہر نے ہماری ٹیم کا اخلاقی طور پر بھرپور ساتھ دیا اور چند ان افراد میں شامل ہیں جنھوں نے ینگسٹرز خضرآباد کو ہر موقع پر سراہا ہے ۔
اور آج انہوں نے مالی طور پر بھی ٹیم کو سپورٹ کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ اس علاقے میں کھیل اور کھلاڑیوں کو فروغ پاتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔
ہم نیو ینگسٹرز خضرآباد کی جانب سے ملک طاہر دانش عرف (بھائی طاہر) کا ، ٹیم کو ایک عدد کوکونٹ کا بیٹ ، گیندیں اور بنڈل ٹیپز سپونسر کرنے پر ، تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
اینڈ
اسی طرح علاقے کا ایک اور بڑا نام حافظ علی احمد صاحب نے بھی ینگسٹرز کو ایک عدد بیٹ اور کچھ رقم سپونسر کی ہے ۔ وہ اخلاقی طور پر اور پروفیشنلی بھی ینگسٹرز کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں ۔ ہم ان کے بھی بہت مشکور ہیں ۔
اللّٰہ کریم ان احباب کو سلامت رکھے جو بے لوث محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔
منجانب:ـ
نیو ینگسٹرز خضرآباد

Address

Khizrabad 60 Chak, Sargodha
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New youngsters khizrabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share