28/06/2025
سوات سانحہ—ریاستی نااہلی کا نوحہ
ہم دل گرفتہ ہیں دریائے سوات میں پیش آنے والے اس افسوسناک سانحے پر، جس میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
یہ محض قدرتی آفت نہیں بلکہ انتظامی غفلت اور حکومتی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔
کہاں تھے حفاظتی اقدامات؟
کیوں نہ دی گئی بروقت وارننگ؟
ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے کیوں پہنچیں؟
یہ سب سوالات ہمیں اس تلخ حقیقت کی طرف لے جاتے ہیں کہ:
جب حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا نہ کر سکے، تو قدرتی آفات حادثہ نہیں بلکہ سانحہ بن جاتی ہیں۔
یہ وقت ہے جاگنے کا، صرف تعزیت کا نہیں