14/11/2025
سود کے کاروبار نے ایک اور حوا کی بیٹی کی جان لے إلى
ذرائع کے مطابق گوجرخان کے علاقے میں طحہ جیولرز کے عدیل، موسیٰ اور موبی لنک بینک کے ملازم جواد پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
الزام ہے کہ ان سود خوروں نے ایک خاتون مسمات نادیہ کو سود کے جال میں پھنسا کر بلیک میل کیا بھتہ وصول کیا زیادتی کی اور اسے ذہنی اذیت کا نشانہ بناتے رہے۔
نادیہ، جو ایک گیارہ سالہ بچی کی ماں تھی، چار سال تک طلاق کے خوف سے اپنے شوہر کی کمائی ان لوگوں کو دیتی رہی۔
خاتون نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بارہا کہا ... میں مرنا نہیں چاہتی"
مگر سود خوروں کے ظلم اور دباؤ نے اسے اس حد تک پہنچا دیا کہ وہ بالآخر دنیا سے رخصت ہوگئی۔
علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی ماں، بہن یا بیٹی کو ایسی اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔
مقتولہ کے خاوند نے پولیس کو درخواست دے دی پوری رات پولیس اپنی سست روی دکھاتی رہی لاش صبحچھ بجے پوسٹ مارٹم کے بعد حوالے کی گئ جس کو آج سپرد خاک کر دیا گیا