Molvi

Molvi اس پیج پر آپ حضرات کو تلاوت ، بیانات اور فنی ویڈیو کلِپس

21/07/2023

ماہ محرم میں شادیاں ؟

مفتی سفیراللہ حقانی صاحب

19/07/2023

مخلص کون ہے ؟

مفتی سفیراللہ حقانی صاحب

11/07/2023

نیک اعمال کے باوجود جہنم کی سزا ؟

مفتی سفیراللہ حقانی

09/07/2023

منافق کون ہے ؟

مفتی سفیراللہ حقانی

03/03/2023

"امام شافعی رحمه الله سے پوچھا گیا:
کون سی چیزیں انسان کو بے وقعت بنا دیتی ہیں؟ فرمایا: زیادہ کلام کرنا، راز افشاء کرنا اور ہر ایک پر اعتماد کرنا!"

امام ابن عبد البر رحمه الله
(الانتقاء : 159)

24/04/2022

ایک ہی ماہ کے لئے متقی بن جاؤ :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایک بات کہتا ہوں اگرچہ میرے منہ سے اچھی نہیں معلوم ہوتی اس لئے کہ ہم کو تو یہی کہنا چاہئے کہ دائمی تقویٰ اختیار کرو لیکن کیا کِیا جائے لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ بہت سی بلاؤں میں مبتلا ہیں ( ان کی حالت کو دیکھ کر کہنا پڑ رہا ہے کہ) اگر آپ سے دائمی تقویٰ نہ ہوسکے تو صرف رمضان ہی میں تقوی اختیار کرلو، رمضان کے بعد تم کو اختیار ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ باقی گیارہ مہینے تقویٰ نہ اختیار کرو بلکہ مطلب یہ ہے کہ نفس سے ایک ماہ کے لئے صلح کرلو اور ایک ماہ کے لئے تقویٰ اختیار کرنے پر اس کو راضی کرلو، اور یہ کہو کہ اے نفس ایک ماہ کے لئے متقی بن جاؤ اور ایک مہینہ کے بعد پھر آزادی ہے اور جب یہ مہینہ گذر جائے تو ایک ماہ کے لئے اور صلح کرلو ـ

نفس کی یہ خاصیت بچہ کی سی ہے کہ بچہ بہلانے سے بہل جاتا ہے پس تم بھی نفس سے کہہ دو کہ عید کے دن تک تو متقی ہوجا بعد میں تجھ کو اختیار ہے ـ اگر کوئی کہے کہ عید تک متقی ہونے سے کیا نفع تقویٰ تو جب ہی کارآمد ہے جب کہ مرتے دم تک ہو ـ صاحبو! اس میں بھی ایک فائدہ ہے وہ یہ کہ یہ ایک تدبیر ہے دائمی تقویٰ حاصل کرنے کی اور وجہ اس کی یہ ہے کہ نفس جو تقویٰ کی طرف مائل اور معصیت نفرت نہیں کرتا اس کی وجہ یہ ہے کہ تقویٰ کی لذت اور معصیت کی کدورت سے واقف نہیں اس کو یہ خبر ہی نہیں تقویٰ کے اندر کیا لذت اور نور ہے اور معصیت کے اندر کیا کدورت اور ظلمت ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ نفس چوں کہ ہمیشہ معصیت ہی رہا ہے اس لئے تقویٰ کے نور کی اس کو خبر نہیں اور جب نورِ تقویٰ کی خبر نہیں تو معصیت کی ظلمت کا احساس بھی نہیں پس ضرورت اس کی ہے کہ اس کو اِس نور اور ظلمت یا یوں کہو کہ اس کو لذت اور کدورت سے واقف کرایا جائے جب اس کو تقوٰی کی لذت حاصل ہوگی تو معصیت میں کدورت محسوس ہوگی،پس لامحالہ تقویٰ کی حرص اور معصیت سے نفرت پیدا ہوگی جب پورے رمضان المبارک میں متقی رہو گے تو کچھ احساس ہوگا،نفس سے صلح کی جب میعاد ختم ہوجائے گی تو شوال میں نفس تقویٰ کی لذت و حلاوت اس نور کو یاد کرے گا اور اس وقت اس کو ولولہ اور شوق ہوگا، طلب هوگی، تقویٰ کا نور اپنی طرف کھینچے گا اور گناہوں کی کدورت سے اس کو روکے گا پس اس طرح وہ رفتہ رفتہ متقی بن جائے گاـ

اب سمجھ آگیا ہوگا کہ رمضان میں متقی بن جانے سے کس طرح دائمی ( یعنی ہمیشہ کے لئے) متقی بن جاؤگے ـ اور آیت ’’لَـعَلَّـکُمْ تَتَّقُوْنَ‘‘ کا مطلب بھی یہ ہے کہ چند روز متقی بن جاؤ یہ تم کو دائمی متقی بنادے گاـ ؎¹ رمضان بھر تو آپ متقی بن جایئے پھر اس تقوے کا اثر آپ خود دیکھیں گے میرے بیان کی ضرورت نہیں ـ

(اصیام ص ۴۸ الصوم ۱۲۴)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتاب : احکام رمضان المبارک
(صفحہ نمبر 37,38 )
مصنف :حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ

  #رمضان 🔹 سوال: ان میں سے کون سی حالت میں اگر بندے کا خاتمے ہوا وہ جنّت میں جائیگا ؟۱. اعتکاف کی حالت میں۲. جمعہ کے دن۳...
13/04/2022


#رمضان

🔹 سوال: ان میں سے کون سی حالت میں اگر بندے کا خاتمے ہوا وہ جنّت میں جائیگا ؟

۱. اعتکاف کی حالت میں
۲. جمعہ کے دن
۳. نماز کی حالت میں
۴. صدقہ دینے کی حالت میں

Here the Taraweeh prayer begins at Aya Sophia after 88 years 💚 Istanbul 😍
02/04/2022

Here the Taraweeh prayer begins at Aya Sophia after 88 years 💚 Istanbul 😍

نقشہ سحر و افطار برائے پشاور ، رمضان ۱۴۴۳ھ مطابق اپریل ، مئی 2022ءمرتبہ : شعبۂ فلکیات جامعۃ الرشید
21/03/2022

نقشہ سحر و افطار برائے پشاور ، رمضان ۱۴۴۳ھ مطابق اپریل ، مئی 2022ء

مرتبہ : شعبۂ فلکیات جامعۃ الرشید

💔 - ”دلوں کو جوڑو، جہاں تک تمہارا بس چلے، انہیں توڑو مت۔ دل جوئی کرنا ایسی نیکی ہے جو اُنس و محبت کا باعث ہے، اور دل آزا...
09/11/2021

💔 - ”دلوں کو جوڑو، جہاں تک تمہارا بس چلے، انہیں توڑو مت۔ دل جوئی کرنا ایسی نیکی ہے جو اُنس و محبت کا باعث ہے، اور دل آزاری کرنا ایسا گناہ ہے جو وحشت و نفرت کا سبب ہے۔“

[ شيخ صالح العصيمي حفظه الله ]

Molvi

🌹 - ”...دنیا کے نقصانات پر غمگین مت ہوں، نہ دنیا کا شوق پالیں۔ یہ دنیا تمام تر رعنائیوں اور چکا چوند کے باوجود جنت میں ا...
08/11/2021

🌹 - ”...دنیا کے نقصانات پر غمگین مت ہوں، نہ دنیا کا شوق پالیں۔ یہ دنیا تمام تر رعنائیوں اور چکا چوند کے باوجود جنت میں ایک کوڑے کی جگہ سے بھی حقیر ہے، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔“

(عبد العزيز الشایع حفظه الله)

Molvi

🌺💦پسندیدہ نام عبداللہ اور عبد الرحمن🫐🧩رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تمہارے ناموں میں سے عبداللہ اور عبد الرحمن اللہ کو زیادہ...
06/11/2021

🌺💦پسندیدہ نام عبداللہ اور عبد الرحمن

🫐🧩رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تمہارے ناموں میں سے عبداللہ اور عبد الرحمن اللہ کو زیادہ پسند ہیں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

📗 مشکوٰۃ المصابیح 4752




Molvi

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Molvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share