Cute Mano

Cute Mano Cute Mano , Content Creator🎒Adventure📱 Product Reviews |📚 Education
🤝 Business/Partnerships: DM or Email
🚀 Your All-in-One Content Journey

30/08/2026

عوامی رائے
کیا پرائیویٹ سکولز کا تین مہینے چھٹیوں کا فیس لینا جائز ہے یا نہیں؟

آپریشن مکمل ہونے کے بعد کی رات 🏔️🤲الحمدللہ! جب ہمارا آپریشن مکمل ہوا تو رات ہم نے کیمپ میں گزاری۔ ایک طرف مرحوم کے غم نے...
30/08/2026

آپریشن مکمل ہونے کے بعد کی رات 🏔️🤲

الحمدللہ! جب ہمارا آپریشن مکمل ہوا تو رات ہم نے کیمپ میں گزاری۔ ایک طرف مرحوم کے غم نے دل کو بوجھل کر رکھا تھا، تو دوسری طرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشن کی کامیابی پر شکر بھی ادا کر رہے تھے۔

ٹیم لیڈر ستار خان اور ٹیم لیڈر محمد رحیم ابھی بھی فلک سر کے کیمپ میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے، ان کی ہر مشکل آسان کرے اور انہیں خیریت کے ساتھ واپس لے آئے۔ آمین۔ 🤲

انتہائی ضروری اعلان / بچہ لاپتہ ہے 🚨تمام دوستوں اور اہل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ بچہ لاپتہ ہے:* نام بچہ: محمد جوا...
29/08/2026

انتہائی ضروری اعلان / بچہ لاپتہ ہے 🚨
تمام دوستوں اور اہل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ بچہ لاپتہ ہے:
* نام بچہ: محمد جواد
* والد کا نام: نجیب اللہ
* عمر: 16 سال
* علاقہ/رہائش: عربی بانڈہ، حوڑ کورونہ
* لاپتہ ہونے کا دن: بروز جمعہ
* تاریخ و وقت: 28 اگست 2026، دوپہر 3:00 بجے

جس کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں، یا یہ کہیں نظر آئے، تو برائے مہربانی انسانی ہمدردی کے تحت فوری طور پر نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کر کے پریشان حال اہل خانہ کو اطلاع دیں:
📞 رابطہ نمبر 1: 03110548440
📞 رابطہ نمبر 03018877634
پیغامِ التجا: برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ جلد از جلد اپنے والدین کو مل سکے۔ جزاک اللہ خیرا۔

28/08/2026

باجوڑو کورونہ مردان میں گستاخ قرآن گرفتار ۔۔۔ کوئی بھی ذی شعور انسان خواہ اُس کا مذہب کوئی بھی ہو ۔۔۔ قرآن احادیث یا کسی بھی مذہب کے مقدس کتابوں کی گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔ اس شخص کا مکمل میڈیکل چیک اپ ہونا چاھئیے کہ یہ شخص ذھنی مریض تو نہیں ۔ یہ شخص آئس یا منشیات کا عادی تو نہیں ۔ اگر یہ شخص ذہنی مریض نہیں اور اس نے جان بوجھ کر ایسا عمل سرانجام دیا ہے تو پھر اس شخص کو کالج چوک مردان میں سرعام پھ انسی دینی چاھئیے تاکہ آئیندہ ایسا کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے ۔
https://youtube.com/playlist?list=PLXiv2ZSfPkrtPBlx2P6sog36vJAZCDt0A&si=cpRMF6MGxKXIQCVr

 #مردان..چھپکلی دیکھ کر ریسکیو 1122 کو کال کیا  یہ واقعی ایمرجنسی ہے۔۔۔؟مردان نرے ولہ کے معاذ اللہ ٹاؤن میں گھر میں جنگل...
28/08/2026

#مردان..چھپکلی دیکھ کر ریسکیو 1122 کو کال کیا یہ واقعی ایمرجنسی ہے۔۔۔؟
مردان نرے ولہ کے معاذ اللہ ٹاؤن میں گھر میں جنگلی چھپکلی (سام سیرا) نظر آنے پر اہلِ خانہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 سے مدد طلب کرلی۔ایسی عام اور عموماً بے ضرر چھپکلی کے لیے ریسکیو ٹیم کو بلانا مناسب نہیں کیونکہ ریسکیو 1122 ایک ایمرجنسی سروس ہے اور اس کا عملہ کسی بھی وقت کسی حادثے، آگ، طبی ہنگامی صورتحال یا انسانی جان بچانے کے لیے درکار ہو سکتا ہے۔
ذرا سوچیں اگر اسی وقت کسی دوسرے مقام پر کوئی حقیقی ایمرجنسی پیش آ جائے اور ریسکیو ٹیم یہاں ایک چھپکلی کے پکڑنے میں مصروف ہو تو قیمتی وقت ضائع ہونے سے کسی کی جان بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
خدارا ریسکیو 1122 کو صرف حقیقی اور ہنگامی حالات میں ہی کال کریں۔ہمیں دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے ایمرجنسی سروسز کو مصروف کرنے سے گریز کریں۔ کیونکہ آپ کی ایک غیر ضروری کال کسی ضرورت مند کی زندگی پر بھاری پڑ سکتی ہے۔
#مردان #ریسکیو1122

27/08/2026

وَرَفَعْنَا لَكَذِكْرَكَ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا۔♥️

ہزاروں سال سے اس دنیا کی یہ تاریخ چلتی آرہی ہے کہ یہاں لکھنے والے ادیب سے زیادہ ناچنے والا ڈانسر کماتا ہے. اور ڈھول بجان...
24/08/2026

ہزاروں سال سے اس دنیا کی یہ تاریخ چلتی آرہی ہے کہ یہاں لکھنے والے ادیب سے زیادہ ناچنے والا ڈانسر کماتا ہے. اور ڈھول بجانے والا اور گانا گانے والا سنگر لوگوں میں شعور بیدار کرنے والوں سے سے زیادہ پیسے کماتا ہے..

اور اگر آج آپ آئن سٹائن کو ایک سائنسی سیمینار میں مدعو کریں ۔۔۔ پھر میں ایک برہنہ عورت کو پریس کانفرنس کی دعوت دوں ، سامعین آئن سٹائن اور اس کے سائنسی نظریات کو چھوڑ کر ہزاروں کی تعداد میں ننگی عورت کو دیکھنے کے لیے اس کے گرد جمع ہوجائیں گے..

اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت اپنی ہوس کی غلام ہے.. اور یہی وجہ ہے کہ وہ معمولی اور حقیر چیزوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور علم و ادب کے حامل لوگوں سے دور رہتے ہیں۔

مصری فزیشن ادیب
ڈاکٹر مصطفیٰ محمود
مترجم: Musa Pasha

راولپنڈی پولیس نےمعروف ٹاک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گیلامنہ کے ق-ت-ل کیس کا ڈراپ سین کرتے ہوئے م-ق-ت-ولہ کے والد اور حق...
22/08/2026

راولپنڈی پولیس نےمعروف ٹاک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گیلامنہ کے ق-ت-ل کیس کا ڈراپ سین کرتے ہوئے م-ق-ت-ولہ کے والد اور حقیقی بھائی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر قائم سپیشل ٹیموں نے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیج اور جدید ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اس اندھے قتل کا سراغ لگایا۔

ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ٹیکسلا پولیس نے تکنیکی شواہد کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے م-ق-تولہ کے والد فضل اور بھائی بشیر کو شاملِ تفتیش کیاجنہوں نے دورانِ تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر عائشہ کو ق-ت-ل کروانے کا اعتراف کر لیا۔

ملزمان نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش کے سامنے ان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان میں م-ق-تو-لہ کا چچا زاد بھائی احسان، والد کا چچا روزی خان اور چچا زاد بھائی کا بیٹا یاسین شامل ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ق-ت-ل کی واردات غیرت کے نام پر کی گئی تاہم مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

دا سومرہ ھلک چی ناسٹ دی کٹونہ یہ الٹا کڑی دی تاسو کی چاتہ پتہ شتہ چے دا سہ وجہ کدیشییہ اتنے سارے لوگ جو بیٹھے ہیں اور ان...
22/08/2026

دا سومرہ ھلک چی ناسٹ دی کٹونہ یہ الٹا کڑی دی
تاسو کی چاتہ پتہ شتہ چے دا سہ وجہ کدیشی

یہ اتنے سارے لوگ جو بیٹھے ہیں اور انہوں نے چارپائی الٹی کرکے رکھی ہوئی ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا کسی کو معلوم ہے کہ یہ لوگ اس طرح چارپائی الٹی کرکے کیوں رکھتے ہیں؟

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
18/08/2026

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

Address

Mardan Gajo Khan
Peshawar
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cute Mano posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share