03/08/2026
میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضلع بونیر کے امن و امان سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ بونیر ایک پُرامن ضلع ہے جہاں کے عوام نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور قانون کی بالادستی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
بونیر کے عوام کو بدامنی سے جوڑنے یا ایسے بیانات دینا جو ضلع کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں، انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ صرف عوام کی دل آزاری کا باعث بنتے ہیں بلکہ علاقے کی معاشی، سماجی اور تعلیمی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے بیان پر نظرثانی کریں، بونیر کے عوام کے جذبات کا احترام کریں اور ایسے اقدامات کریں جو امن، استحکام اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں۔
بونیر کے عوام باشعور، محب وطن اور امن پسند ہیں، اور ہم اپنے ضلع کی عزت، وقار اور نیک نامی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
عثمان فانوس گوجر
سابق امیدوار این اے 10 بونیر