12/09/2026
عورت اپنا جسم لے کر کہاں جائے، کس بکسے میں رکھے....؟؟؟
میں کل سے بس یہ سوچ رہی ہوں
لوکل بس میں سوار تھی کہ ایک 18، 19 سالہ لڑکی بس میں چڑھی، اور ڈرائیور کے سامنے والی سیٹ پر ببیٹھ گئی
اچانک پچھلی سیٹ سے دبی دبی ہنسنے کی آواز ،اور انتہائی فحش جملہ... ابے یار.. مست پیس ہے
مزید جملے... لکھنے کا حوصلہ نہیں، کیونکہ انتہائی فحش تھے
وہ گوسپ کر کے، اب مسلسل ہنس رہے تھے
حالانکہ لڑکی.... نے کوئی تنگ یا باریک لباس نہیں پہن رکھا تھا
کھلا عبایا تھا، اس پر چادر.... بھی اچھے سے لے رکھی تھی
مگر اس کی نسوانیت اور جسمانی خدوخال کافی بھاری اور نمایاں تھے
چادر اور عبائے کے باوجود، چھپ نہیں رہے تھے
اس میں اس کا کوئی قصور نہیں تھا،جسم ایسا تھا تو تھا، کیا کیا جائے...؟؟؟ قدرتی، موروثی یا کسی اور وجہ سے، کچھ نہیں کہہ سکتی، مگر اس کا اس جسم کے ساتھ پبلک میں نکلنا، زندگی کا کوئی خوشگوار موڑ نہیں ہوگا، اتنا سمجھ سکتی ہوں
اس کی بے چینی، گھبراہٹ، بار بار صحیح چادر کو پھر سے صحیح کرنا، مسلسل ایک ہی رخ سے کھڑکی سے باہر دیکھتے رہنا، بتا رہا تھا کہ وہ کمفرٹ نہیں ہے، اس بات نے دکھی سا کر دیا کیونکہ میں نے اکثر یہ نوٹ کیا ہے کہ عبائے سے مکمل جسم ڈھکے ہونے کے باوجود ،لڑکیاں اور خواتین میں اضطراب پایا جاتا ہے
ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ آخر وہ اپنا جسم کہاں رکھ کر گھر سے نکلیں ؟
اگر اس کے اختیار میں ہوتا تو شاید اسے کسی الماری یا بکسے میں بند کر کے نکلتی ، تاکہ وہ سکون سے سفر کر سکے
ضروری نہیں کہ ہر لڑکی، اپنے اوپر اٹھتی نگاہوں کو پسند کرے
بہت سی حیا دار شریف لڑکیاں اور خواتین ان نگاہوں سے پریشان رہتی ہیں، ان کے بس میں ہو تو یہ نگاہیں نوچ ڈالیں
بس اڈوں پر، گلی کے نکڑ پر، سوزوکی کی پچھلی سیٹ پر، بازاروں میں، راستے میں...ایسے تبصروں اور بے باک ہنسی کو کب تک اور کتنا اگنور کیا جا سکتا ہے؟
کتنوں کا منہ توڑا جا سکتا ہے؟
شکاری تو ہر گلی میں بے تاب کھڑا ہے
کتنے باپ، بھائی یا شوہر ہر وقت ساتھ چلیں گے؟ ماں کب تک پہرہ دے گی؟
کتنے منہ بند کریں گے؟ کتنے ہاتھ روکیں گے؟
خدارا... اپنے بیٹوں کی تربیت پر توجہ دیں...
انھیں بتائیں کہ خواتین یا لڑکیاں میوزیم میں رکھا مجسمہ نہیں ہیں جسے اپ نے رک کر ضروری تاڑنا ہے
انھیں سکھائیں، کسی لڑکی یا خاتون کا "جسم" ان کی گفتگو یا تفریح کا موضوع نہیں ہونا چاہیے
دوسری طرف، بیٹیوں کو یہ مت سمجھائیں کہ وہ خود کو چھپاتی پھریں، یہ جسم جیسا بھی ہے ،گناہ نہیں ہے، جس پر انھیں شرمندگی ہو
بات تو صرف احساس کی ہے 🌿🍂