Kpk reporter

Kpk reporter Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kpk reporter, Peshawar.

ہم اپنے پولیس فورس کے ساتھ کھڑے ہے تاکہ پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہوسکے
جرائم پیشہ عناصر کیلئے ہم اپنے پولیس فورس کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے
KPK POLICE ZINDABAD

سعید وزیر کو بطور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات.خیبرپختونخواہ پولیس اور عوام کو بہت بہت مبارکباد.  خیبرپختونخواہ جون...
21/08/2026

سعید وزیر کو بطور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات.
خیبرپختونخواہ پولیس اور عوام کو بہت بہت مبارکباد. خیبرپختونخواہ جونیئر پولیس اہلکاروں نے خوشی کا اظہار کرکے تھوڑی سکون کی سانس لیا۔

03/08/2026

کبل میں پولیس مین گیٹ پر ہونے والے دھماکے کی CCT V ویڈیو kpk reporter نے حاصل کرلی،

02/08/2026

کبل تھانے گیٹ کے سامنے دھماکہ " پولیس سمیت متعدد شہری بری طرح زخمی " مزید معلومات جاری ہے۔

02/08/2026

سوات امن پاثون کے دوران پولیس پر دھماکا

02/08/2026

کبل آمن مظاہرہ میں دھماکہ

ممتاز بحرین کی جیل میں ہے تو اسے اب تک پاکستان کیوں نہیں لایا گیا؟ہماری معلومات کے مطابق، خطرناک مجرم ممتاز عرف ممتازے ا...
28/07/2026

ممتاز بحرین کی جیل میں ہے تو اسے اب تک پاکستان کیوں نہیں لایا گیا؟

ہماری معلومات کے مطابق، خطرناک مجرم ممتاز عرف ممتازے اس وقت بحرین کی جیل میں موجود ہے۔ اب سوال صرف ایک ہے:

جب یہ شخص جیل میں ہے تو انٹرپول کے ذریعے اسے اب تک پاکستان کیوں نہیں لایا گیا؟

یہ وہی ممتاز ہے جس پر 45 سے زائد سنگین مقدمات ہیں، جس نے پولیس پر حملے کیے، سی ٹی ڈی کا نام بدنام کیا، جعلی کرنل بن کر لوگوں کو اغوا کیا۔ پاکستان ہر سال انٹرپول کو لاکھوں ڈالر دیتا ہے تاکہ ایسے مجرموں کو ان کے ملک واپس لایا جا سکے۔

سی سی پی او میاں سعید صاحب نے خود پوری قوم کو بتایا کہ ممتاز کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ پھر اچانک تردید کر دی گئی کہ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ لیکن اب معلومات یہ ہیں کہ ممتاز بحرین کی جیل میں ہے۔

تو پھر حوالگی کا عمل کیوں شروع نہیں کیا گیا؟

· بحرین سے پاکستان کے اچھے سفارتی تعلقات ہیں، تو حوالگی میں رکاوٹ کیا ہے؟
· کیا پولیس نے ممتاز یا اس کے حامیوں سے پیسے لیے ہیں، اسی لیے اسے پاکستان لانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے؟
· یا کوئی اور اندرونی دباؤ، خوف، یا سودا ہے جس کی وجہ سے پولیس حوالگی کا عمل آگے نہیں بڑھانا چاہتی؟
· بحرین حکام سے حوالگی کی درخواست پر کیا پیش رفت ہوئی، اسے عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھا جا رہا؟

اگر مجرم بحرین کی جیل میں ہے اور پھر بھی اسے پاکستان نہیں لایا جا رہا تو اس کا صرف ایک مطلب ہے: یا تو نااہلی ہے، یا پیسوں کا لین دین ہے، یا جان بوجھ کر ڈھیل دی جا رہی ہے۔

عوام یہ جاننے کا حق رکھتی ہے کہ ممتاز کو بحرین سے پاکستان لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے — اور اس تاخیر کے پیچھے کون سا سودا یا لین دین کارفرما ہے؟







پشاور پولیس اور ممتاز عرف ممتازے گرفتاری: عوام سے کھلواڑ، خوف، یا کرپشن؟سی سی پی او میاں سعید صاحب نے خود اپنے آفیشل پیج...
28/07/2026

پشاور پولیس اور ممتاز عرف ممتازے گرفتاری: عوام سے کھلواڑ، خوف، یا کرپشن؟

سی سی پی او میاں سعید صاحب نے خود اپنے آفیشل پیج پر پوری قوم کو بتایا کہ سفاک مجرم ممتاز عرف ممتازے کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا نے خوب چلایا، عوام نے پولیس کو سراہا، مگر جب معاملہ عدالت میں پہنچا تو اچانک تردید کر دی گئی کہ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ یہ صرف ایک معمولی غلطی نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ کھلواڑ اور ریاستی ادارے کی دیانتداری پر سوالیہ نشان ہے۔

اب اس پوری کہانی میں کچھ اور چونکا دینے والے حقائق بھی سامنے آئے ہیں، جنہیں پولیس نے خود تسلیم کیا مگر پھر انہیں دبانے کی کوشش کی گئی۔

---

پولیس کا اپنا اعتراف:
پولیس ذرائع کے مطابق، ممتاز نے خود پولیس پر حملے کیے، پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، اور ایک بڑی سازش کے تحت خود کو "کرنل جنید ظاہر" ظاہر کر کے لوگوں کو اغوا کیا، اور پھر سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کا نام استعمال کر کے اس محکمے کو بدنام کیا۔ یہ وہی ممتاز ہے جس پر 45 سے زائد سنگین مقدمات ہیں، جس نے معصوم شہریوں کو قتل کیا، بھتے لیے، قبضے کیے، اور پولیس کو چیلنج کیا۔

جب پولیس خود بتاتی ہے کہ یہ شخص اتنا خطرناک ہے کہ اس نے پولیس پر حملے کیے، جعلی آئی ڈی بنا کر اغوا کیے، اور سی ٹی ڈی جیسے حساس ادارے کا نام بدنام کیا، تو پھر اس کے گرفتار ہونے کے اعلان کے بعد اچانک اس کی رہائی کی تردید کیوں؟

---

پھر یہ سوالات اپنی جگہ مزید پختہ ہو جاتے ہیں:

1️⃣ کیا پیسوں کا لین دین تھا؟
کیا ممتاز کی فیملی یا اس کے حامیوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو بڑی رقم کی پیشکش کی تاکہ گرفتاری کا معاملہ دبا دیا جائے؟ اگر ایسا ہے تو یہ ریاستی ادارے کی بدترین کرپشن ہوگی، جہاں ایک قاتل مافیا رقم کے زور پر اپنی گرفتاری کی خبر مٹواتا ہے اور پولیس کو اپنی مرضی پر نچانے پر مجبور کر دیتا ہے۔

2️⃣ کیا کسی باہری طاقت کا دباؤ تھا؟
کیا ممتاز کو کسی گروہ، سیاسی پشت پناہی، یا زیرِ زمین مافیا کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے پولیس پر دباؤ ڈالا کہ معاملہ کالعدم کر دیا جائے؟ کیا پولیس نے گرفتاری تو کی لیکن باہری دباؤ میں آ کر رہا کر دیا اور اب اس انکار کے ذریعے اپنی قانونی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے؟

3️⃣ کیا پولیس خود ممتاز سے خائف ہے؟
جس مجرم نے پولیس پر حملے کیے، سی ٹی ڈی کو بدنام کیا، اور جعلی کرنل بن کر لوگوں کو اغوا کیا، کیا اتنا بڑا ریاستی ادارہ ایک اکیلی شخصیت سے ڈرتا ہے کہ اس کی گرفتاری کا اعلان کرنے کے بعد بھی اس کی رہائی پر مجبور ہو جائے؟ اگر پولیس اس سے ڈرتی ہے تو پھر عام شہری کس سے انصاف مانگیں گے؟

4️⃣ انٹرپول کو کیا ہوا؟
پاکستان ہر سال انٹرپول کو بھاری فیس ادا کرتا ہے تاکہ بین الاقوامی مجرموں کو پکڑا جا سکے، اور جب سی سی پی او خود دعویٰ کرتے ہیں کہ ممتاز کو انٹرپول کے ذریعے پکڑا گیا، تو آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ انٹرپول کی گرفتاری کے باوجود وہ مجرم عدالت میں پیش نہ کیا جا سکے؟ کیا انٹرپول جھوٹ بول رہا ہے یا پولیس نے محض عوام کی واہ واہ لوٹنے کے لیے جھوٹا ڈھنڈورا پیٹا تھا؟

5️⃣ اور سب سے بڑا سوال – روزانہ پولیس مقدمات کرتی ہے، مجرموں کو موت کے گھاٹ اتارتی ہے، مگر ممتاز کو کیوں نہیں پکڑا؟
ہر روز پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے، انکاؤنٹر کرتی ہے، اور بڑے بڑے مجرموں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرتی ہے۔ مگر جب ممتاز جیسے بدنام زمانہ مجرم کی بات آتی ہے تو پولیس کی ٹانگیں کیوں لڑکھڑا جاتی ہیں؟ کیا اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے ممتاز سے پیسے لے لیے ہیں؟ کیا یہ وہی پرانی کہانی ہے کہ جیب بھرنے کے بعد مجرم چھوٹ جاتے ہیں؟

یا تو پشاور پولیس نے ابتدا سے ہی جھوٹ بولا تاکہ اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپا سکے، یا پھر گرفتاری کے بعد کسی بہت بڑی طاقت نے مداخلت کر کے اسے رہا کروا لیا اور اب پولیس اس انکار کے ذریعے اپنی غلطی اور کمزوری کو ڈھانپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دونوں صورتوں میں پشاور پولیس اور سی سی پی او اپنے عہدے کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

· ممتاز عرف ممتازے کہاں ہے؟
· اگر وہ پکڑا گیا ہے تو اسے عدالت اور میڈیا کے سامنے پیش کریں۔
· اگر نہیں پکڑا گیا تو بتائیں کہ جھوٹا اعلان کیوں کیا اور اس انکار کے پیچھے کون سی طاقت، رقم، یا خوف کارفرما ہے؟
· اور یہ بھی بتائیں کہ جب پولیس روزانہ مجرموں کو موت کے گھاٹ اتارتی ہے تو ممتاز کو چھوڑنے کی کیا وجہ ہے؟ کیا اس کی جیب میں آپ کے لیے کوئی خاص رقوم تھیں؟

عوام کو انصاف چاہیے، نہ کہ پولیس کے اس ڈرامے کا تماشا۔
یہ کھیل اب چھپا نہیں سکتا، ہر شہری کو اپنی آواز اٹھانی چاہیے اور حکام سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کریں۔ خاموشی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔











بدنام زمانہ عادی مجرم ٹک ٹاکر ماصل سنچنگ کے دوران اپنے ساتھی کے فائرنگ سے ہلاک جبکہ پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کیا ہے
25/07/2026

بدنام زمانہ عادی مجرم ٹک ٹاکر ماصل سنچنگ کے دوران اپنے ساتھی کے فائرنگ سے ہلاک جبکہ پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کیا ہے

پشاور ہائیکورٹ میں ممتاز عرف ممتازے کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر پولیس نے جواب جمع کرا دیا، جس میں ا...
09/07/2026

پشاور ہائیکورٹ میں ممتاز عرف ممتازے کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر پولیس نے جواب جمع کرا دیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کو مسترد کیا جائے۔
سی سی پی او پشاور کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار خاتون کی جانب سے آئی جی پی اور دیگر کے خلاف دائر یہ درخواست ناقابلِ سماعت اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ جواب کے مطابق درخواست گزار کو اس کیس میں متاثرہ فریق ہونے کی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے، جبکہ ماورائے عدالت قتل کے الزامات بلا ثبوت اور جھوٹے ہیں۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کا بیٹا ممتاز ایک ہارڈ کور مجرم ہے، اور عدالتیں قیاس آرائیوں کے بجائے ٹھوس شواہد پر فیصلے کرتی ہیں۔ پشاور پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اگر درخواست گزار کے پاس بدعنوانی کا کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کرے، بصورت دیگر غلط معلومات فراہم کرنے پر دفعہ 182، 211 اور پیکا ایکٹ کی دفعہ 26A کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آخر میں استدعا کی گئی ہے کہ قانونی جواز نہ ہونے کی بنا پر درخواست کو خارج کیا جائے۔

08/07/2026

ممتازے کیس کا ڈراپ سین دیکھو: پہلے پشاور پولیس نے خود گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا، پھر خود ہی انکار کر دیا — زبردست ڈرامہ ہے پولیس کا۔

پشاور پولیس، سنو! یہ کوئی معمولی تضاد نہیں، یہ کھلا منافقانہ رویہ ہے اور اس پر پورے پاکستان کے عوام کو جواب چاہیے۔ تم نے خود اپنی آفیشل سوشل میڈیا پوسٹ میں پوری طاقت کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ انٹرپول کے ذریعے سفاک اجرتی قاتل ممتاز عرف ممتازے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وہی ممتاز جس پر 45 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں، جو کئی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا اور جس کی گرفتاری کو تم نے اپنی بہت بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ پاکستان کے تمام میڈیا چینلز نے تمہاری اسی پوسٹ کو بنیاد بنا کر یہ خبر بار بار چلائی، عوام نے بھی خوش ہو کر کہا کہ چلو پولیس کچھ تو کر رہی ہے۔ لیکن اب کچھ دن بعد اچانک وہی پشاور پولیس صاف انکار کر رہی ہے کہ ایسی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، جبکہ تمہاری وہ پوسٹ آج بھی تمہارے اپنے پیج پر موجود ہے، جسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسکرین شاٹس بھی محفوظ ہیں۔

یہ کون سا کھیل ہے پشاور پولیس؟ جب خود تم نے تصدیق کر کے ملک بھر میں ڈھنڈورا پیٹ دیا تو اب اسی گرفتاری سے پھرنا کیسا؟ یہاں دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں — یا تو تم نے جھوٹ بولا تھا تاکہ عوام کو دھوکہ دے کر واہ واہی لوٹ سکو، یا پھر گرفتاری واقعی ہوئی تھی مگر بعد میں کسی دباؤ، ڈیل یا اثر و رسوخ کی وجہ سے معاملہ دب گیا اور اب تم انکار کر کے پیچھا چھڑانے کی کوشش کر رہے ہو۔ اگر پہلی بات ہے تو تم سے بڑا جھوٹا ادارہ کوئی نہیں، اور اگر دوسری بات ہے تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر ممتاز عرف ممتازے سفاک اجرتی قاتل مافیا کون ہے جو پشاور پولیس کو اپنی گرفتاری کے اعلان سے منکر ہونے پر مجبور کر سکتا ہے؟ کیا ممتاز پشاور پولیس سے زیادہ طاقتور ہے؟ کیا اس کے پاس ایسی سیاسی پشت پناہی، پیسہ یا خوف کی طاقت ہے کہ پولیس جیسے ریاستی ادارے کو اپنی زبان بدلنی پڑی؟ کیا پولیس کے اعلیٰ افسران کسی بڑے کھیل کی نذر ہو گئے؟ یا پھر یہ محض نااہلی اور غیر ذمہ داری کی انتہا ہے کہ پہلے منہ سے غلطی نکل گئی اور اب تردید کر کے غلطی چھپائی جا رہی ہے؟

یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ 45 سے زائد مقدمات والے اس خطرناک ملزم کی گرفتاری کا جھوٹا دعویٰ کر کے عوام کے اعتماد کے ساتھ کھلواڑ کرنا، اور پھر الٹا انکار کر دینا، قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ اگر ممتاز واقعی پکڑا جا چکا ہے تو اسے پیش کرو، ثبوت دو، میڈیا کے سامنے لاؤ، ورنہ اگر نہیں پکڑا تو بتاؤ کہ آخر اسے بچانے والا کون ہے جو پشاور پولیس کے منہ سے کہلواتا ہے کہ گرفتاری نہیں ہوئی؟ عوام کو یہ جاننے کا پورا حق ہے کہ پولیس نے خود کہہ کر پلٹنے کی کیا وجہ ہے، اور کیا ممتاز کی طاقت کا پلڑا پولیس کی طاقت سے بھاری ہے؟ پشاور پولیس، جواب دو، اب چپ نہیں رہ سکتے۔





Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kpk reporter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share