Waqas_Writes

Waqas_Writes روزمرہ زندگی گزارنے میں معاون اسلامک،معاشرتی فیس بک پیج

*اگر یوسف علیہ السلام آپنے والد کے سائے میں پلتے تو عزیز مصر نہ بنتے یقین رکھیں آپکی محرومیاں بھی آپ کی بلندیوں کا سبب ب...
09/10/2025

*اگر یوسف علیہ السلام آپنے والد کے سائے میں پلتے تو عزیز مصر نہ بنتے یقین رکھیں آپکی محرومیاں بھی آپ کی بلندیوں کا سبب بنیں گی

07/10/2025

سینیٹر مشتاق رہاہوکر اردن پہنچ گئے
🩷🩷

اقبال! یہاں نام نہ لے علمِ خودی کاموزوں نہیں مکتب کے لیے ایسے مقالاتبہتر ہے کہ بیچارے ممولوں کی نظر سےپوشیدہ رہیں باز کے...
06/10/2025

اقبال! یہاں نام نہ لے علمِ خودی کا
موزوں نہیں مکتب کے لیے ایسے مقالات

بہتر ہے کہ بیچارے ممولوں کی نظر سے
پوشیدہ رہیں باز کے احوال و مقامات

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال
کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات

آزاد کا ہر لحظہ پیامِ ابدیت
محکوم کا ہر لحظہ نئی مرگِ مفاجات

آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور
محکوم کا اندیشہ گرفتارِ خرافات

محکوم کے حق میں ہے یہی تربیت اچھی
موسیقی و صورت گری و علمِ نباتات

❤️🩷🧡💛💚💙

یہ شخص پچیس کروڑ گونگے بہرے اور اندھوں کی طرف سے کفارہ ادا کرنے جا رہا ہے
01/10/2025

یہ شخص پچیس کروڑ گونگے بہرے اور اندھوں کی طرف سے کفارہ ادا کرنے جا رہا ہے

سونا کیوں مسلسل مہنگا ہو رہا ہے؟دنیا بھر کے مرکزی بینک تیزی سے سونا خرید رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں؟ کیا واقعی دنیا...
29/09/2025

سونا کیوں مسلسل مہنگا ہو رہا ہے؟

دنیا بھر کے مرکزی بینک تیزی سے سونا خرید رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں؟ کیا واقعی دنیا ایک نئے معاشی بحران کے دہانے پر کھڑی ہے؟

پہلی وجہ: سونے کی نئی دریافتوں کی کمی

دنیا میں نئے گولڈ مائنز تقریباً ختم ہوتی جا رہی ہیں، اسی لیے طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی واضح طور پر قیمتوں کو اوپر لے جا رہی ہے۔

دوسری وجہ: ڈیمانڈ اور سپلائی کا فرق

سونے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ سپلائی محدود ہے۔ گزشتہ تین سالوں (2022، 2023، 2024) میں دنیا کے مرکزی بینکوں نے ہزاروں ٹن سونا خریدا ہے۔

بڑے ممالک کے گولڈ ریزروز

امریکہ: 8133 ٹن

جرمنی: 3350 ٹن

اٹلی: 2450 ٹن

فرانس: 2436 ٹن

چین: 2279 ٹن

چین اور بھارت پچھلے دو سالوں سے خاص طور پر اپنے ذخائر میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی صورتحال

ستمبر 2025 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کل ریزروز صرف 19.79 ارب ڈالر ہیں۔ اگر خدانخواستہ 2008 جیسے عالمی بحران کا سامنا ہوا تو ہمارے پاس کوئی بڑا سہارا موجود نہیں ہوگا۔

سونے اور دیگر اثاثوں کی کارکردگی

سونا: 42٪ اضافہ

چاندی: 51٪ اضافہ

امریکی ڈالر: 10٪ کمی

جون سے ستمبر 2025 کے دوران جب بٹ کوائن کی رفتار سست پڑی تو سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں نے تیزی پکڑ لی۔ اس سےy ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں محفوظ سرمایہ کاری یعنی "گولڈ" کیu طرف جاتے ہیں۔

موجودہ قیمت

اس وقت سونا3,827 ڈالر فی اونس پر پہنچ چکا ہے۔ یہ وہ سطح ہے جو سال کے آخر تک متوقع تھی، لیکن یہ ہدف وقت سے پہلے ہی حاصل ہو گیا ہے۔ اس لیے طویل مدتی سرمایہ کاروں کے لیے بہتر ہے کہ نئی انٹری سے پہلے قیمتوں میں کمی کا انتظار کریں۔

سبق ہمارے لیے

جب دنیا غیر یقینی کا شکار ہو تو سرمایہ کار سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔

سونا سست مگر محفوظ ریٹرن دینے والا سرمایہ ہے۔

اصل اہمیت "ہیجنگ" کی ہے یعنی اپنے پیسے کو مختلف اثاثوں میں تقسیم کر کے محفوظ رکھنا۔

پاکستانیوں کی کمزوری

ہمارے ہاں معلومات کی کمی اور رسک لینے کا خوف سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ روپے کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے اور اگر ہم انویسٹ نہ کریں تو بچایا ہوا پیسہ خود بخود اپنی طاقت کھو دیتا ہے۔

نصیحت

سرمایہ کاری کا آغاز بڑے سرمائے سے نہیں بلکہ چھوٹے قدم سے کریں۔

ایک ہزار روپے سے بھی آغاز ممکن ہے، اصل طاقت مستقل مزاجی اور حوصلہ ہے۔

پرفیکشن کے پیچھے بھاگنے کے بجائے عمل پر فوکس کریں۔ تجربہ صرف کام کرنے سے آتا ہے، باتوں سے نہیں۔

یاد رکھیں! کامیابی اسی کی ہوتی ہے جو مشکل وقت میں بھی محنت جاری رکھتا ہے۔ ایک دن یہی مسلسل جدوجہد آپ کی تقدیر بدل دیتی ہے۔

وقاص بٹ

💙💜💛💚❤️

جس خدا نے اس پاکستانی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا ہے، اس نے میرے بارے بھی بہتر ہی لکھا ہو گا۔🔥🇵🇰🏏
28/09/2025

جس خدا نے اس پاکستانی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا ہے، اس نے میرے بارے بھی بہتر ہی لکھا ہو گا۔
🔥🇵🇰🏏

"شعور کا پہلا درجہ"خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔شعور کا دوسـرا درجہ۔۔بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔اور شعور کا تیسرا درجہ۔۔۔ب...
29/08/2025

"شعور کا پہلا درجہ"
خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔
شعور کا دوسـرا درجہ۔۔
بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔
اور شعور کا تیسرا درجہ۔۔۔
بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہوتا ہے...
جو لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں.۔۔
سمجھیئے کہ ان کی مثال تنگ جوتے کی مانند ہے جو آپ کے سائز کے نہیں ہیں
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے

زاہد اور رندی اک مولوی صاحب کی سناتا ہوں کہانیتیزی نہیں منظور طبیعت کی دکھانیشہرہ تھا بہت آپ کی صوفی منشی کاکرتے تھے ادب...
29/08/2025

زاہد اور رندی

اک مولوی صاحب کی سناتا ہوں کہانی
تیزی نہیں منظور طبیعت کی دکھانی
شہرہ تھا بہت آپ کی صوفی منشی کا
کرتے تھے ادب ان کا اعالی و ادانی
کہتے تھے کہ پنہاں ہے تصوف میں شریعت
جس طرح کہ الفاظ میں مضمر ہوں معانی
لبریز مۓ زہد سے تھی دل کی صراحی
تھی تہ میں درد خیال ہمہ دانی
کرتے تھے بیاں آپ کرامات کا اپنی
منظور تھی تعداد مریدوں کی بڑھانی
مدت سے رہا کرتے تھے ہمساۓ میں میرے
تھی رند سے زاہد کی ملاقات پرانی
حضرت نے مرے اک شناسا سے یہ پوچھا
اقبال کہ ہے قمری شمشاد معانی
پابندئ احکام شریعت میں ہے کیسا؟
گو شعر میں ہے رشک کلیم ہمدانی
سنتا ہوں کہ کافرنہیں ہندو کو سمجھتا
ہے ایسا عقیدہ اثر فلسفہ دانی
ہے اس کی طبیعت میں تشیع بھی ذرا سا
تفضیل علی ہم نے سنی اس کی زبانی
سمجھا ہے کہ ہے راگ عبادت میں داخل
مقصود ہے مذہب کی مگر خاک اڑانی
کچھ عار اسے حسن فروشوں سے نہیں ہے
عادت یہ ہمارے شعراء کی ہے پرانی
گانا جو ہے شب کو تو سحر کو ہے تلاوت
اس رمز کےاب تک نہ کھلے ہم پہ معانی
لیکن یہ سنا اپنے مریدوں سے ہے میں نے
بے داغ ہے مانند سحر اس کی جوانی
مجموعہ اضداد ہے ، اقبال نہیں ہے
دل دفتر حکمت ہے،طبیعت خفقانی
رندی سے بھی آگاہ، شریعت سے بھی واقف
پوچھو جو تصوف کی تو منصور کا ثانی
اس شخص کی ہم پر تو حقیقت نہیں کھلتی
ہو گا یہ کسی اور ہی اسلام کا بانی
القصہ بہت طول دیا وعظ کو اپنے
تا دیر رہی آپ کی یہ نغز بیانی
اس شہر میں جو بات ہو، اڑ جاتی ہے سب میں
میں نے بھی سنی اپنے احبا کی زبانی
اک دن جو سر راہ ملے حضرت زاہد
پھر چھڑ گئ باتوں میں وہی بات پرانی
فرمایا، شکایت وہ محبت کے سبب تھی
تھا فرض مرا راہ شریعت کی دکھانی
میں نے یہ کہا کوئ گلہ مجھ کو نہیں ہے
یہ آپ کا حق تھا زرہ قرب مکانی
خم ہے سر تسلیم مرا آپ کے آگے
پیری ہے تواضع کے سبب میری جوانی
گر آپ کو معلوم نہیں میری حقیقت
پیدا نہیں کچھ اس سے قصور ہمہ دانی
میں خود بھی نہیں اپنی حقیقت کا شناسا
گہرا ہے مرے بحر خیالات کا پانی
مجھ کو بھی تمنا ہے کہ اقبال کو دیکھوں
کی اس کی جدائ میں بہت اشک فشانی
اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے
کچھ اس میں تمسخر نہیں واللہ نہیں ہے

بانگِ درا ❤️

28/08/2025

ضروری اعلان
دوران سیلاب دریاؤں ،
ندیوں میں پکڑا گیا مال مویشی یا ضروری سامان آپ کے پاس متاثرین کی امانت ہے ،
🤲🏼مال غنیمت نہیں 🚫

28/08/2025

سیلاب آئے تو کہہ دو بھارت نے پانی چھوڑ دیا، آلودگی آئے تو کہہ دو بھارت میں فصلوں کو آگ لگ گئی، تو پھر ہم کیا کر رہے ہیں ؟

😅 موبائل کے غلام انسانکبھی غور کیا ہے کہ آج کل انسان جیب میں موبائل رکھ کر ایسا پھرتا ہے جیسے اس نے دنیا کی ساری طاقت اپ...
28/08/2025

😅 موبائل کے غلام انسان

کبھی غور کیا ہے کہ آج کل انسان جیب میں موبائل رکھ کر ایسا پھرتا ہے جیسے اس نے دنیا کی ساری طاقت اپنی مٹھی میں قید کر رکھی ہو۔

صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے آنکھ کھلنے سے پہلے ہاتھ موبائل کی طرف جاتا ہے۔ الارم بجے یا نہ بجے، نوٹیفکیشن ضرور بجتے ہیں۔ اور کمال کی بات یہ ہے کہ انسان کبھی اذان سن کر نہ جاگا، لیکن "ڈنگ" کی آواز پر فوراً کھڑا ہو جاتا ہے۔

چائے بنانے سے پہلے موبائل چیک کرنا، اخبار پڑھنے کی جگہ نیوز فیڈ دیکھنا ہماری عادت بن چکی ہے۔ 😃

لوگ پہلے اپنی صحت پوچھتے تھے، اب پوچھتے ہیں "بھائی، بیٹری کتنی ہے؟" 😆
رشتے دار پہلے کہتے تھے "بیٹا کھانا کھا لیا؟" اب کہتے ہیں "اسٹیٹس کیوں نہیں ڈالا؟"

پرانے وقتوں میں محلے کی چھتوں پر بیٹھ کر گپ شپ ہوتی تھی۔ آج چھت پر بھی اگر کوئی جائے تو نیٹ ورک ڈھونڈنے کے لیے جاتا ہے۔ شادی بیاہ میں کھانے سے پہلے لوگ کھانے کی تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں تاکہ دنیا جانے کہ "بریانی گرم ہے۔"

سب سے بڑی ٹریجڈی یہ ہے کہ انسان اب ہنستا بھی ہے تو 😂 ایموجی بھیج کر۔ آنسو آ بھی جائیں تو لوگ کہتے ہیں "واہ ریاکشن دیا ہے بھائی!"

---

📌 حقیقت یہ ہے کہ آج انسان نے موبائل کو نہیں پکڑا، موبائل نے انسان کو پکڑ لیا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے غلام زنجیروں میں قید ہوتے تھے، آج چارجر کی تار میں۔ 🔌📱

---

🤣 ڈسکلیمر:
یہ پوسٹ اُن سب دوستوں کے لیے ہے جو ابھی بھی موبائل ہاتھ میں پکڑ کر یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں۔ ہاں جی، آپ ہی ہیں وہ! 😎
















فیس بک پر عظیم دانشور بننا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے لیے خاص فارمولے ہیں، جو اگر آپ نے فالو کر لیے تو یقین مانیں لوگ آپ ...
28/08/2025

فیس بک پر عظیم دانشور بننا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے لیے خاص فارمولے ہیں، جو اگر آپ نے فالو کر لیے تو یقین مانیں لوگ آپ کو سقراط اور ارسطو کا کزن سمجھنے لگیں گے۔

سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ آپ نے ہر پوسٹ اور کمنٹ پڑھنا ہے مگر کبھی جواب نہیں دینا۔ کسی کو لائک کرنا تو گناہِ کبیرہ ہے۔ کیونکہ دانشور ہمیشہ اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ ان کے پاس صرف اپنی ہی وال پر پوسٹ ڈالنے کا وقت ہوتا ہے۔ باقی سب لوگ ان کے لیے عام مخلوق ہیں۔

اب آتے ہیں تحریر لکھنے کے اصول پر۔ یاد رکھیں، جتنا لمبا جملہ ہوگا اتنا ہی گہرا لگے گا۔ اگر آپ خود بھی آدھا سمجھ نہ سکیں تو فکر نہ کریں، قاری تو ویسے ہی سمجھنے سے قاصر ہوگا۔ مثال کے طور پر: "یہ کائنات ایک تجریدی ارتعاش ہے جس کی شعوری پرتوں میں حقیقت کی تثلیث پنہاں ہے۔" اب اس کا مطلب کیا ہے؟ کچھ بھی نہیں! لیکن لوگ کہیں گے: "واہ استاد! آپ تو کمال کے فلسفی ہیں۔"

تیسری اہم بات یہ ہے کہ اپنی تصویر کبھی عام سی نہ لگائیں۔ اگر تصویر لگانی ہی ہو تو ہاتھ میں موٹی کتاب پکڑ لیں یا کافی کا کپ تھام لیں۔ کوشش کریں کہ چہرے پر ایسا تاثر ہو جیسے آپ اگلی ہی سانس میں کوئی نیا نظریہ دنیا کو دینے والے ہیں۔

پھر آتی ہے سیدھی بات کو پیچیدہ بنانے کی باری۔ اگر آپ کو کہنا ہو کہ آج بارش ہوئی ہے تو کبھی نہ لکھیں کہ "بارش ہو گئی۔" اس کی بجائے لکھیں: "بادلوں کے آنسو دیکھ کر آج میرے وجود کی تنہائی نے بھی اپنی ہچکیوں کو آزاد کر دیا ہے۔" یقین مانیں لوگ فوراً اپنے دوستوں کو ٹیگ کر کے کہیں گے: "بھائی، اس سے ادب پڑھو۔"

اب رہی تازہ خبروں کی بات۔ اگر ڈالر مہنگا ہو جائے تو عام لوگ کہیں گے "ڈالر بڑھ گیا" لیکن آپ کہیں: "یہ سرمایہ دارانہ نوآبادیاتی ڈھانچے کے بطن سے پیدا ہونے والا استحصالی بحران ہے۔" چاہے آپ نے اکنامکس کا ہجے بھی نہ سیکھا ہو، لوگ سر ہلا کر سوچیں گے: "واقعی کمال آدمی ہے۔"

دانشور بننے کا اگلا اصول یہ ہے کہ ہر موضوع پر اپنی رائے دینا لازمی ہے۔ سیاست، معیشت، فلسفہ، محبت، نفرت، یہاں تک کہ چڑیا کے انڈے پر بھی دانشورانہ کمنٹ کریں۔ چاہے معلومات غلط ہوں، مگر تاثر ایسا دیں جیسے آپ نے ابھی ابھی NASA اور ہارورڈ کو ایک ساتھ لیکچر دیا ہے۔

اور اگر کبھی کوئی دلیل سے آپ کو غلط ثابت کر دے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ فوراً طنزیہ ہنسی والا ایموجی لگا کر لکھیں: "میری بات ہر کسی کو سمجھ نہیں آتی، آپ ابھی چھوٹے ہیں۔" اس سے بحث ختم اور آپ جیت گئے۔

آخر میں یاد رکھیں کہ عام انسانوں کی طرح ہنسنا، کھیلنا یا چھوٹے موٹے لطیفے سنانا بالکل منع ہے۔ دانشور ہمیشہ سنجیدہ، پرسوچ اور اداس رہتا ہے، گویا کائنات کا سارا بوجھ اسی کے کندھوں پر ہے۔

اگر آپ کو لگے کہ یہ آپ پر فٹ بیٹھتی ہے تو خدارا برا نہ مانیں، بلکہ کمنٹ میں “واہ سر” لکھ دیں اور فالو کر لیں تاکہ تاثر قائم رہے۔ 😎
Waqas_Writes








#گہرےالفاظ



Address

Faislabad Road Okara
Okara
54300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqas_Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Waqas_Writes:

Share