07/08/2026
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیسے ہیں آپ سب امید ہے خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔زندگی میں موسم بدلتے رہتے ہیں کبھی گرمی کبھی سردی کبھی خزاں تو کبھی بہار، یہ موسم بدلتے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ انسانی مزاج میں بھی تبدیلیاں اتی ہیں جب صبح آتی ہے تو انسان رات بھر کی نیند کے بعد اپنی سارے دن کی سرگرمیوں کے لیے تازہ دم ہوتا ہے صبح کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا ہماری طبیعت پر بہت اچھا اثر ڈالتی ہے اس لیے صبح کی سیر اور ورزش انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے شام اپنے ساتھ ایک خاص قسم کی اداسی لے کر اتی ہے سارے دن کے کام کاج کے بعد انسانی جسم تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور اسی تھکاوٹ کی وجہ سے طبیعت سست سست اور اداس ہو جاتی ہے دن اور رات کے ادل بدل بھی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمتیں ہیں اگر صرف دن ہی رہتا تو انسان کام کرکے تھک جاتے اور آرام کا وقت نہ ملتا اور اگر صرف رات 🌃 ہی رہتی تو کاروبار حیات کیسے چلتا تو اے گروہ جن و انس تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
خیر اندیش وحیدہ اختر