Gate of Legal Knowledge

Gate of Legal Knowledge Attorney at Law

11/08/2026
🏛️ ARTICLE 198: Decentralizing Justice Across the Map of Every Province | آئین کا آرٹیکل 198  Following our precise, lef...
10/08/2026

🏛️ ARTICLE 198: Decentralizing Justice Across the Map of Every Province | آئین کا آرٹیکل 198

Following our precise, left-aligned sequential progress through the latest updated edition of the Constitution of Pakistan, we arrive at the physical blueprint of regional superior justice: Article 198. In a massive country with diverse geography, a provincial High Court cannot simply lock itself away in a single building in the provincial capital. If a citizen living in a distant border town, a mountain valley, or a rural district has to travel hundreds of miles just to file a lawsuit, justice becomes an expensive luxury. Article 198 structurally solves this.

🔍 Breaking Down the Geographic Blueprint of Article 198:

The written text establishes a highly synchronized network of permanent divisional benches across all four provinces:
1️⃣ The Principal Seat Base (پرنسپل سیٹ): Each provincial High Court holds its primary, central headquarters at a specific city designated by law (Lahore, Karachi, Peshawar, and Quetta).
2️⃣ The Punjab Decentralization Grid (LHC): Article 198 explicitly mandates that the Lahore High Court must maintain permanent operational benches at Bahawalpur, Multan, and Rawalpindi to serve the massive population of Punjab locally.
3️⃣ The Sindh and KP Layouts: Symmetrically, the High Court of Sindh must host its permanent branch bench at Sukkur, while the Peshawar High Court is textually bound to maintain active, permanent benches at places like Abbottabad and Mingora (Swat).
4️⃣ The Balochistan High Court Anchor: To conquer the massive terrain of Balochistan, the text locks a permanent superior court bench at Sibi, alongside newer regional installations across other divisions.

💡 Why does this matter to the Common Man?
Article 198 is your absolute constitutional guarantee of affordable, local access to the highest courts of your province. It means that if a local department violates your rights or if you need to file an urgent appeal, you do not have to pay crippling travel bills or spend days commuting to the provincial capital. Under Article 198, you can walk straight into the permanent High Court Bench assigned right to your division, file your paperwork locally, and have your case heard by a senior superior judge closer to home.

🎓 Note for CSS / PMS & Law Students:
This is an absolute milestone reference point for advanced papers on Judicial Infrastructure, Public Administration, and Devolved Governance under the Provincial Management Service (PMS) domain. In your examinations, analyze Article 198 as a premier mechanism designed to eliminate "Geographical Alienation" within the judicature. Contrast this sub-national network with the federal registry frameworks under Article 183 (Supreme Court) and Article 175J (Federal Constitutional Court). Highlighting how the text explicitly titles these divisions as *permanent benches* rather than temporary circuits demonstrates an elite, master-level textual command that commands maximum marks.

⚖️ Sticking strictly to the true law. Building a legally accurate Pakistan, one article at a time.

👉 Know the exact mechanics that ground our provincial courts! Save, share, and discuss this updated layout with your academic circle. Hit **Follow** to catch our next sequential text: Article 199 (Jurisdiction of High Court)—the blockbuster, legendary provision outlining your province's highest court's absolute power to issue Writs and protect your fundamental human rights on day one!

رضامندی سے جاری ڈگری کے خلاف اپیل کہاں ممکن ہے؟آٹھ استثنائی ایسے ہیں جہاں اپیل ممکن ہے:1. ایسا شخص اپیل کرے جو فریقِ مقد...
10/08/2026

رضامندی سے جاری ڈگری کے خلاف اپیل کہاں ممکن ہے؟
آٹھ استثنائی ایسے ہیں جہاں اپیل ممکن ہے:

1.
ایسا شخص اپیل کرے جو فریقِ مقدمہ نہ تھا

2.
ڈگری رضامندی سے نہ ہوئی۔
3.
عدالت کو سماعت کا اختیار حاصل نہ تھا۔
4.
جہاں پر رضامندی نامہ کی نوعیت کا تنازعہ تھا۔
5.
جہاں پر ڈگری معاہدے کی حدود سے باہر تھی۔
6.
جہاں پر رضامندی حقائق کی غلطی کی وجہ سے تھی۔ (فراڈ)
7.
جہاں پر رضامندی نامہ ممکن نہ تھا۔
8.
جہاں حکم 23 رول 3 CPC پر اس کی روح کے مطابق عمل نہ کیا گیا ہو۔

ضابطۂ فوجداری (Cr.P.C.) کی دفعہ 169 — پولیس کب ملزم کو بے گناہ قرار دے کر چھوڑ سکتی ہے؟پاکستان میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں ک...
10/08/2026

ضابطۂ فوجداری (Cr.P.C.) کی دفعہ 169 — پولیس کب ملزم کو بے گناہ قرار دے کر چھوڑ سکتی ہے؟

پاکستان میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر پولیس نے کسی ملزم کو “بری” کر دیا یا اس کے خلاف دفعہ 169 Cr.P.C. لگا دی، تو مقدمہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔

یہ ایک عام لیکن اہم غلط فہمی ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ قانون حقیقت میں کیا کہتا ہے۔



⚖️ دفعہ 169 Cr.P.C. کیا ہے؟

اگر تفتیش کے دوران پولیس کو ایسے شواہد نہ ملیں جو کسی شخص کو عدالت میں بھیجنے کے لیے کافی ہوں، تو تفتیشی افسر دفعہ 169 Cr.P.C. کے تحت اس شخص کو رہا (Release) کر سکتا ہے، بشرطیکہ قانون کے مطابق اس سے ضمانت یا مچلکہ لیا جائے جہاں ضروری ہو۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی شخص کو صرف شک کی بنیاد پر بلاوجہ حراست میں نہ رکھا جائے۔



کیا دفعہ 169 کا مطلب بے گناہی کا سرٹیفکیٹ ہے؟

ہرگز نہیں۔

یہ دفعہ صرف یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس مرحلے پر پولیس کے پاس عدالت میں بھیجنے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں تھے۔

یہ عدالت کا فیصلہ نہیں ہوتا، اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ مقدمہ قانوناً ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔



دفعہ 169 اور دفعہ 170 میں کیا فرق ہے؟

یہ وہ فرق ہے جسے عام لوگ اکثر نہیں جانتے۔

دفعہ 169:
پولیس کی رائے ہے کہ موجودہ شواہد ناکافی ہیں، اس لیے ملزم کو عدالت میں بھیجنے کی بنیاد موجود نہیں۔

دفعہ 170:
پولیس کی رائے ہے کہ دستیاب شواہد عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لیے کافی ہیں، لہٰذا چالان کے ذریعے مقدمہ عدالت کو بھیجا جاتا ہے۔

یاد رکھیں، یہ پولیس کی رائے ہوتی ہے، حتمی فیصلہ عدالت کا ہوتا ہے۔



کیا عدالت پولیس کی رائے سے اختلاف کر سکتی ہے؟

جی ہاں۔

پاکستانی عدالتی نظام میں عدالت صرف پولیس کی رائے پر انحصار نہیں کرتی۔

عدالت چالان، گواہوں کے بیانات، دستاویزات اور پورے ریکارڈ کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق اپنا آزادانہ فیصلہ کرتی ہے۔

اسی لیے صرف دفعہ 169 یا 170 کا ذکر مقدمے کا آخری نتیجہ نہیں ہوتا۔



عام غلط فہمی

بعض لوگ کہتے ہیں:

“پولیس نے 169 لگا دی، اب کوئی میرا کچھ نہیں کر سکتا۔”

جبکہ بعض لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ:

“170 لگ گئی، اب سزا یقینی ہے۔”

دونوں باتیں قانونی طور پر درست نہیں ہیں۔



ایک اہم قانونی نکتہ

تفتیشی افسر کی ذمہ داری ثبوت جمع کرنا ہے، جبکہ عدالت کی ذمہ داری ان ثبوتوں کی قانونی جانچ کرنا ہے۔

اسی لیے ایک اچھا وکیل ہمیشہ پولیس کی رائے کے ساتھ ساتھ عدالتی ریکارڈ کا بھی مکمل جائزہ لیتا ہے۔



خلاصہ

✅ دفعہ 169 عدالت کی بریت نہیں۔

✅ یہ صرف پولیس کی تفتیشی رائے ہوتی ہے۔

✅ ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

✅ مقدمے کا آخری فیصلہ ہمیشہ عدالت کرتی ہے۔



📖 قانونی حوالہ

* ضابطۂ فوجداری، 1898
* دفعہ 169 Cr.P.C.
* دفعہ 170 Cr.P.C.
* متعلقہ عدالتی نظائر (جہاں قابلِ اطلاق ہوں)



Chief Justice Lahore High Court Aalia Neelum's notice of a dispute between lawyers and… more
10/08/2026

Chief Justice Lahore High Court Aalia Neelum's notice of a dispute between lawyers and… more

معظم چیمہ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی جانب سے ارشاد جندران ایڈووکیٹ، عابد لطیف کھوکھر ایڈووکیٹ، آصف بھٹی...
10/08/2026

معظم چیمہ، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی جانب سے ارشاد جندران ایڈووکیٹ، عابد لطیف کھوکھر ایڈووکیٹ، آصف بھٹی ایڈووکیٹ، علیم بھٹی ایڈووکیٹ، اعجاز پڈھیار ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور مبینہ طور پر زبردستی اغوا کر حراست میں لے کر حوالات میں حبسِ بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اور اس زیادتی کے باوجود وکلاء بھائیوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کی بھی شاید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
وکلاء کے ساتھ یہ ناروا سلوک، مبینہ پولیس گردی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
⚖️ وکلاء کی عزت، وقار اور قانونی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

✊ وکلاء اتحاد — ہماری طاقت
خالد محمود مہار
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

⚖️ قانونی معلومات | SUPREMACY OF LAWاگر عدالت گواہ کے بیان میں کسی وکیل کو دوبارہ سوالات (Re-Examination) کی اجازت دیتی ...
10/08/2026

⚖️ قانونی معلومات | SUPREMACY OF LAW
اگر عدالت گواہ کے بیان میں کسی وکیل کو دوبارہ سوالات (Re-Examination) کی اجازت دیتی ہے، تو اس کا مقصد صرف وضاحت ہوتا ہے، نہ کہ پہلے بیان میں رہ جانے والی خامیوں کو نئی باتوں سے پورا کرنا۔
📚 حوالہ: 2018 CLC Note 106
⚖️ قانون کو جانیں، اپنے حقوق سے آگاہ رہیں، اور مستند قانونی معلومات کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔
SUPREMACY OF LAW
#قانون #عدالت #وکیل #انصاف

2 لاء سٹوڈنٹس بچوں پر  FIR ۔لہٰذا وہ تمام چھوٹے بھائی جن کا ابھی تک وکالت کا لائسنس نہیں آیا ۔وہ اپنے نام کے ساتھ ایڈووک...
10/08/2026

2 لاء سٹوڈنٹس بچوں پر FIR ۔
لہٰذا وہ تمام چھوٹے بھائی جن کا ابھی تک وکالت کا لائسنس نہیں آیا ۔وہ اپنے نام کے ساتھ ایڈووکیٹ لکھوانا
اور
وکیلوں والی یونیفارم پہننے سے اجتناب کریں ۔
ورنہ یہ نا ہو کہ آپ کا کوئی شریک یا
کوئی دشمن آپ کی اس کمزوری کا فائدہ اُٹھا جائے ۔
اور آپ بھی قانون دان بننے سے پہلے خود ہی قانون کے شکنجے میں جکڑے جائیں.

⚖️ قانونی معلومات | SUPREMACY OF LAWطلاق کے معاملے میں صرف یونین کونسل میں اندراج نہ ہونے کی بنیاد پر طلاق غیر مؤثر نہیں...
10/08/2026

⚖️ قانونی معلومات | SUPREMACY OF LAW

طلاق کے معاملے میں صرف یونین کونسل میں اندراج نہ ہونے کی بنیاد پر طلاق غیر مؤثر نہیں ہو جاتی۔ اگر قانون کے مطابق مقررہ مدت پوری ہو جائے تو مخصوص حالات میں طلاق مؤثر ہو سکتی ہے۔

📚 حوالہ: 2016 CLC Note 54, Page 72

قانونی معاملات میں کسی بھی قدم سے پہلے مستند قانونی مشورہ ضرور حاصل کریں۔

SUPREMACY OF LAW

#قانون #طلاق #عدالت #وکیل #انصاف

⚖️ اہم قانونی معلوماتاگر چیک کے مقدمے میں ملزم جزوی رقم ادا کر دے تو ایسی صورت میں وہ ضمانت کا مستحق ہو گا۔📌 کیس ریفرنس:...
10/08/2026

⚖️ اہم قانونی معلومات
اگر چیک کے مقدمے میں ملزم جزوی رقم ادا کر دے تو ایسی صورت میں وہ ضمانت کا مستحق ہو گا۔
📌 کیس ریفرنس: 2022 MLD 329
#قانون #عدالت #ضمانت #پاکستان
#قانون #عدالت #وکلاء

Address

Nankana Sahib

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gate of Legal Knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category